وزیراعظم کا دفتر

نیپال کے لمبنی میں بھارت بین الاقوامی بودھ ثقافت و وراثت مرکز کا شلانیاس

Posted On: 16 MAY 2022 12:08PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نپیال کے عزت مآب وزیر اعظم جناب شیر بہادر دیوبا کے ساتھ لمبنی مٹھ علاقہ، لمبنی، نیپال میں بھارت بین الاقوامی بودھ ثقافت و وراثت مرکز کی تعمیر کے لیے شلانیاس کیا۔

اس مرکز کی تعمیر انٹرنیشنل بودھ کنفیڈریشن (آئی بی سی)، نئی دہلی کے ذریعے لمبنی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ (ایل ڈی ٹی) کی ایک زمین پر کیا جائے گا، جسے آئی بی سی اور ایل ڈی ٹی کے درمیان مارچ، 2022 میں دستخط شدہ ایک معاہدہ کے تحت آئی بی سی کو دیا گیا تھا۔

شلانیاس کی تقریب، جسے تین اہم بودھ روایتوں، تھیرواد، مہایان اور وجریان کے بھکشوؤں کے ذریعے ادا کیا گیا، کے بعد دونوں وزرائے اعظم نے مرکز کے ایک ماڈل کی بھی نقاب کشائی کی۔

تعمیر مکمل ہو جانے کے بعد، یہ دنیا بھر کے تیرتھ یاتریوں اور سیاحوں کا خیر مقدم کرنے والا ایک عالمی معیار کا سہولیتی مرکز ہوگا، جہاں عقیدت مند بودھ مذہب کی روحانی شکلوں کے مجموعہ کا دیدار کر سکیں گے۔ یہ ایک جدید عمارت ہوگی، جو بجلی، پانی اور فضلے کے انتظام کے معاملے میں ’مجموعی صفر‘ (نیٹ زیرو) کے معیاروں کے مطابق ہوگی اور اس مرکز میں  پوجا کا ہال، دھیان لگانے کے مراکز، لائبریری، نمائشی ہال، کیفیٹیریا، دفاتر اور دیگر سہولیات بھی ہوں گی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5409



(Release ID: 1825779) Visitor Counter : 94