نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور نوجواں اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے تھامس کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا

Posted On: 15 MAY 2022 4:52PM by PIB Delhi

 

ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے امورِ نوجواں اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج ہندوستانی مرد بیڈمنٹن ٹیم کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا، جس نے بینکاک میں فائنل میں، 14 بار چمپئن رہ چکی انڈونیشیا کے خلاف شاندار 0-3 سے معروف تھامس کپ جیت کر پہلی بار تاریخ رقم کی۔

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے  ایک فوری فیصلہ کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔ انہوں نے کہا، ’’پلے آف میں ملیشیا، ڈنمارک اور انڈونیشیا پر لگاتار جیت کے ساتھ تھامس کپ جیتنے کی  غیر معمولی کامیابی نے ضابطوں میں رعایت دینے کی اپیل کی۔ یہ فخر کی بات ہے کہ میں اُس ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے کے اعلان کا اعلان کرتا ہوں جس نے اس ہفتہ کے آخر میں ہندوستانیوں کو بہت خوشی دی۔‘‘

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچوں اور معاون اسٹاف کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، ’’کیدامبی شری کانت اور ایچ ایس پرنے نے ہر بار کورٹ پر قدم رکھتے ہی جیت حاصل کی۔ ساتویک سائی راکج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی  کی جوڑی نے چھ میچوں میں سے پانچ میں فیصلہ کن نمبر حاصل کرنے کے لیے زور لگایا، جس میں تینوں ناک آؤٹ مرحلے میں شامل تھے۔‘‘

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا، ’’لکشے سین نے انڈونیشیا کے خلاف شروعاتی میچ جیتنے میں فولادی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ مجھے یقین ہے کہ ایم آر ارجن، دھرو کپلا، کرشن پرساد گرگا اور پنجالا وشنو وردھن گوڑ کے ساتھ ساتھ پریانشو راجاوت کی جوڑی کو  اس تاریخی مہم کا حصہ بننے سے کافی فائدہ ہوا ہے۔‘‘

امورِ نوجواں اور کھیل کی وزارت نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ اور مقابلے سے متعلق مدد فراہم کرکے ٹیم کی شاندار کامیابی میں تعاون کیا۔ جنوری سے شروع 10 ہفتے کے نیشنل کیمپ نے کھلاڑیوں کے فٹنس کی سطح کو بڑھانے میں مدد کی۔  ڈبل کمبی نیشن کی مدد کے لیے ماتھیاس بو کو کوچ کے طور پر شامل کرنا بھی اہم رہا ہے۔

گزشتہ چار برسوں میں، وزارت نے ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو غیر ملکی اور ہندوستانی کوچوں کی تنخواہ سمیت ٹریننگ اور مقابلے کے لیے 67.19 کروڑ روپے کی رقم دی ہے۔ ساتھ ہی، پچھلے صرف ایک سال میں، وزارت نے 4.50 کروڑ روپے کی لاگت سے 14 بین الاقوامی تجرباتی دوروں کی حمایت کی ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5395

 


(Release ID: 1825610) Visitor Counter : 142