وزارات ثقافت

وزیر اعظم  کل ویشاکھ بدھ پورنیما کے موقع پر لمبنی میں  بودھ ثقافت و وراثت کے ایک انوکھے مرکز کی تعمیر کے لیے منعقد ہونے والی ’’شلانیاس‘‘ تقریب میں شرکت کریں گے


وزارتِ ثقافت کل نئی دہلی میں انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے ساتھ مل کر ایک رنگا رنگ پروگرام کی میزبانی کرے گی

Posted On: 15 MAY 2022 11:21AM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  ویشاکھ بدھ پورنیما کے موقع پر 16 مئی، 2022 کو لمبنی کے اپنے سرکاری دورہ کے دوران لمبنی موناسٹک ژون کے اندر واقع بدھسٹ ثقافت و وراثت کے ایک انوکھے مرکز کی تعمیر کے لیے منعقد ہونے والی ’’شلانیاس‘‘ تقریب میں شرکت کریں گے۔ لمبنی میں وزیر اعظم  پوجا کرنے کے لیے مقدس مایا دیوی مندر کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم حکومت نیپال کے تحت کام کرنے والے لمبنی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے ذریعے منعقد کیے جانے والے بدھ جینتی پروگرام سے بھی خطاب کریں گے۔

عالمی اپیل کے ساتھ منفرد ’انڈیا انٹرنیشنل سینٹر فار بدھسٹ کلچر اینڈ ہیرٹیج‘ کی تعمیر حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے مالی تعاون سے، لمبنی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی نگرانی میں انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن، انڈیا کے ذریعے کی جائے گی۔ انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن، وزارت ثقافت کے ماتحت رقم مہیا کرنے والا ادارہ ہے۔ بدھسٹ سینٹر، نیپال میں پہلی ’مجموعی صفر اخراج‘ والی عمارت ہوگی۔ اس کے علاوہ، اس موقع پر وزارتِ ثقافت، ویشاکھ بدھ پورنیما دیوس کی تقریبات سے متعلق، انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے ساتھ مل کر نئی دہلی میں ایک رنگا رنگ پروگرام کی میزبان کرنے جا رہی ہے۔  اس پروگرام کے دوران، نیپال کے لمبنی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے بدھسٹ ثقافت و وراثت کے مرکز کا سنگ بنیاد رکھنے  کی تقریب سے متعلق فلم کی اسکریننگ کی جائے گی۔

پروگرام دن میں 2:00 بجے، اسکرین پر بدھ مذہب کے مختلف مقامات سے ہونے والی پوجا سے شروع ہوگا۔

حکومت ہند کے وزیر قانون و انصاف، جناب کرن رجیجو اس پروگرام کے مہمان خصوصی ہوں گے، جب کہ حکومت ہند میں ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی مہمان اعزازی ہوں گے، اور  ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اسپیشل مہمان کے طور پر شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم کا نیپال کا یہ دورہ اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہ مقدس ویشاکھ بدھ پورنیما دیوس  کے ساتھ ہی لمبنی بدھسٹ سینٹر کے افتتاح کے وقت ہو رہا ہے۔ یہ دن تین بابرکت دنوں کا مجموعہ ہے، کیوں کہ اسی دن بھگوان بدھ کی پیدائش ہوئی تھی، اسی دن انہیں معرفت  حاصل ہوا تھا اور ان کا ’مہا پاری نروان‘ بھی اسی دن ہوا تھا۔ بدھ کی پیدائش تو لمبنی میں ہوئی تھی، لیکن انہیں بہار کے بودھ گیا میں معرفت حاصل ہوئی،  پہلا خطبہ انہوں نے اتر پردیش کے سارناتھ میں دیا اور اتر پردیش کے ہی کشی نگر میں انہیں ’نروان‘ حاصل ہوا۔

لمبنی وہ مقدس مقام ہے جہاں بودھ روایت کے مطابق، رانی مہامایا دیوی نے تقریباً 623 قبل مسیح سدھارتھ گوتم کو جنم دیا تھا۔ بھگوان بدھ کی پیدائش لمبنی  جنگل میں ہوئی تھی، جو جلد ہی تیرتھ استھان بن گیا۔

تیرتھ یاتریوں میں ہندوستانی شہنشاہ اشوک بھی شامل تھے، جنہوں نے وہاں اپنا ایک یادگاری ستون بنوایا تھا۔ یہ مقام اب ایک بودھ مذہبی مرکز کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جہاں بھگوان بدھ کی پیدائش سے جڑی تاریخی باقیات کی کافی اہمیت ہے۔

میانمارکا گولڈن ٹیمپل، تارا فاؤنڈیشن مندر، سری لنکا مٹھ، کوریائی مندر (دائے سونگ شاکیہ)، کمبوڈین مٹھ اور ویت نامی پھاٹ کووکٹو مندر اس علاقے کے کچھ دیگر وہار اور مٹھ ہیں۔

لمبنی نیپال کے سب سے مقدس اور سب سے اہم مقامات میں سے ایک ہے جس کے نتیجہ میں اسے یونیسکو کے ذریعے  عالمی وراثت والے علاقوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن، انڈیا کا ہیڈکوارٹر دہلی میں ہے۔ ایک بین الاقوامی بودھ امبریلا ادارہ کے طور پر 2013 میں اسے قائم کیا گیا تھا۔ یہ دنیا بھر میں بودھوں کے لیے ایک عام پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ اسے بدھ مذہب کی اعلیٰ ترین درجہ بندی میں قائم ہونے کا شرف حاصل ہے۔ اس کا مقصد بودھ مذہب کی مشترکہ قدروں اور اصولوں کو محفوظ کرنے، ان کی تشہیر اور فروغ دینے کے لیے دنیا بھر میں مختلف بودھ تنظیموں اور روایتوں کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کرنا ہے۔ اس کا مقصد عالمی مسائل کا مشترکہ حل بھی تلاش کرنا ہے۔

انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن، نیپال میں بودھ تنظیموں کو ایک ساتھ کرنے میں سرگرمی سے شامل رہا ہے اور کئی سینئر بودھ بھکشوؤں کے ساتھ اس کے مضبوط تعلقات ہیں۔ وزیر اعظم کا دورہ اور لمبنی مٹھ کے احاطہ میں ایک ہندوستانی مرکز کی تعمیر ہونے سے مشترکہ بودھ وراثت اور ثقافت کے توسط سے تعلقات کو مزید مضبوطی حاصل ہوگی۔

پروگرام 16 مئی، 2022 کو صبح 8 بجے سے انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے درج ذیل لنک پر دستیاب ہوگا:

’’ورچوئل ویشاکھ بدھ پورنیما دیوس‘‘ درج ذیل لنک پر لائیو اسٹریم ہوگا:

فیس بک: https://www.facebook.com/ibcworld.org

یو ٹیوب: https://www.youtube.com/c/IBCWorld

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5385

 



(Release ID: 1825534) Visitor Counter : 124