صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغام  کے ذریعےاکھل بھارتیہ کولی سماج کی گولڈن جوبلی تقریبات  سے خطاب کیا

Posted On: 15 MAY 2022 8:57AM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج (14 مئی 2022) کو پہلے سے ریکرڈ شدہ پیغام کے ذریعے اکھل بھارتیہ کولی سماج کی گولڈن جوبلی تقریبات سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں  صدر جمہوریہ نے  کہا کہ ذاتی طور پر شریک ہوکر اگر وہ   اس اجتماع سے خطاب کرتے تو انھیں زیادہ خوشی محسوس ہوتی۔ لیکن اپنے آئینی عہدے کی ذمہ داری کی وجہ سے  انہیں جمائیکا اور سینٹ ونسٹ و  گریناڈائنس  ملکوں کے سرکاری دورے پر  جانا پڑا تاکہ  ان ممالک کے ساتھ بھارت کے باہمی  تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

اکھل بھارتیہ کولی سماج کے ساتھ آغاز سے  ہی اپنے تعلق کو یاد کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ  سوسائٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات ذاتی طور پر ان کے لئے بہت تسلی بخش اور   خوشگوار کامیابی ہے۔ کسی بھی ادارے کی تعمیر اور اس کو ترقی دینے میں شدید محنت اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے یہ ہم سب کے لئے بڑے ہی فخر کی بات ہے کہ  ایک ساتھ  آگے بڑھ ہم  اکھل بھارتیہ کولی سماج کی گولڈن جوبلی منارہے ہیں۔ مزید اطمینان بخش بات یہ ہے کہ  سوسائٹی کے ہر رکن نے معاشرے  اور قوم کی ترقی میں اپنی گراں قدر خدمات پیش کی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ  ہمارے دور اندیش بزرگوں نے معاشرے کو  سمت دینے کے لئے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھائے۔ بعد کی نسلوں نے اسے مزید آگے بڑھایا۔ انھوں  نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ نوجوان نسلیں، کولی سماج کی شناخت اور اس کے وقار کو مزید بلندی تک پہنچائیں گی اور سماج کے ارکان جدیدیت، حساسیت، انسانیت کی خدمت اور حب الوطنی کی مثالیں پیش کرتے رہیں گے۔ انھوں نے کولی سماج کے ہر فرد پر زور دیا کہ وہ اس بات کا عہد کریں کہ وہ نہ صرف معاشرے کے وقارکو بڑھائیں گے بلکہ ملک کی تعمیر میں اپناتعاون پیش کرتے رہیں گے۔

Click here to see the President's Speech

*****

 

ش ح۔ ن ر

U NO: 5379



(Release ID: 1825473) Visitor Counter : 100