جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھگونت کھوبانے جرمنی کے دورے کے تیسرے دن متعدد سولر پی وی سائٹس کا دورہ کیا


ایک غیر ملکی سرزمین پر ہندوستانیوں کے ساتھ بات چیت اور ملاقات ایک خوشگوار تجربہ تھا:جناب کھوبا

وزیر موصوف نے غیر مقیم ہندوستانیوں کے ساتھ اس بارے میں بات چیت کی کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کس طرح پھل پھول رہا ہے اور غیر مقیم ہندوستانی کس طرح قوم کی ترقی میں حصہ لے سکتے ہیں

جناب کھوبا نے تین روزہ دورے کے دوران متعدد دو طرفہ اور راؤنڈٹیبل میٹگیں کیں اور مستقبل قریب میں ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری سے متعلق اعلانات ہونے کی توقع ہے

Posted On: 14 MAY 2022 12:49PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے میونخ، جرمنی کے دورے کے آخری دن متعدد سولر پی وی سائٹس کا دورہ کیا۔ وزیر موصوف انٹرسولر یوروپ 2022 میں شرکت کے لئے وہاں گے ہیں۔

جناب بھگونت کھوبا آج میونخ ، جرمنی کے نزدیک التھیگن بر میں انٹر اسپیس فارمنگ ایگری پی وی سائٹ پر گئے۔ ایگری پی وی میں زمین کے کاشتکاری کے لئے دوہرے استعمال کو فروغ دیا جاتا ہے اور ساتھ ساتھ سولر پاور جنریشن کو بڑھاوا دیا جاتا ہے۔ اونچے سولر پینل اسٹرکچر سے گرم ہندوستانی آب وہوا میں فصلوں کو سایہ مل جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دو حصوں میں منقسم عمودی پینل ایگرو پی وی میں میں بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس تصور سے ہندوستان میں آنے والے برسوں میں خوراک کی یقینی فراہمی اور توانائی کی لگاتار فراہمی، دونوں میں مدد ملے گی۔ لہذا اس طرح کے کئی منصوبے ہندوستان میں شروع کرنے چائیں۔ ایم این آر ای کے سکریٹری  جناب اندوشیکھر چترویدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جناب کھوبا اختراعی ٹیکنالوجی اور طریقوں والے مختلف سولر پی وی سائٹس پر گئے۔ ان میں سے ایک سائٹ سوائل اسکریو طریقہ استعمال کررہی ہے جہاں پی وی اسٹرکچر کو اونچا اٹھانے کے لئے سمنٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کے بجائے ایک بڑا اسکریوزمین میں گاڑا جاتا ہے جو پی وی کو مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔ اس طریقے سے سمنٹ کی ضرورت کم ہوجاتی ہے۔ انھوں نے خواہش ظاہر کی کہ ہندوستان کا آر ای سیکٹر بھی اس طرح کے طریقے استعمال کرے۔

جناب بھگونت کھوبا کا میونخ میں مقیم ہندوستانیوں کی طرف سے پرجوش خیر مقدم کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ غیر ملکی زمین پر ہندوستانیوں کے ساتھ ملنا اور بات چیت کرنا ان کے لئے بڑا خوشگوار تجربہ ہے۔ وزیر موصوف نے غیر مقیم ہندوستانیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کس طرح پھل پھول رہا ہے اور کس طرح غیر مقیم ہندوستانی ملک کی ترقی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ گزشتہ تین دنوں میں کئی دو طرفہ اور راؤنڈ ٹیبل میٹنگیں ہوئیں۔

****

U.No:5366

ش ح۔رف۔ س ا


(Release ID: 1825379) Visitor Counter : 135