وزارت خزانہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادیات، ہز ایکسی لینسی عبداللہ بن طوق المری نے مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن سے ملاقات کی

Posted On: 12 MAY 2022 2:24PM by PIB Delhi

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر اقتصادیات، ہز ایکسی لینسی عبداللہ بن طوق المری نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتارمن سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے ہند-یو اے ای کے درمیان  موجود مضبوط اقتصادی اور تجارتی مصروفیت اور جامع اسٹریٹیجک پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال کیا، جو کہ دو طرفہ تعلقات کو  مختلف جہتوں میں آگے بڑھا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GURH.jpg

ہز ایکسی لینسی عبداللہ بن طوق المری، متحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ہند-یو اے ای اقتصادی پارٹنرشپ چوٹی کانفرنس   – ’’ہند-یو اے ای سی ای پی اے: سنہرے دور کا آغاز‘‘ میں شرکت  کرنے کے لیے نئی دہلی آئے ہوئے ہیں۔ اس طرح کے باقاعدہ تبادلے اور دو طرفہ ملاقاتیں ہندوستان کی مصروفیت کو مزید گہرا کرتی ہیں اور موجودہ ادارہ جاتی انتظامات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہوئے نئی جہتوں کو بروئے کار لاتی ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5287



(Release ID: 1824767) Visitor Counter : 116