وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بھروچ میں ‘اتکرش سماروہ’ سے خطاب کیا


علاقے کی خواتین نے وزیر اعظم کو ایک بہت بڑی راکھی پیش کرکے،  خواتین  کے وقار اور ان کی زندگی میں  سہولت فراہم کرنے میں ان کی کوششوں کے لئے  شکریہ ادا کیا

استفادہ کنندگان کے ساتھ  پی ایم نے  بات چیت بھی کی

‘‘جب حکومت مخلصانہ طور پر ایک عزم کے ساتھ مستحقین تک پہنچتی ہے تو اس کے معنی خیز نتائج برآمد ہوتے ہیں’’

حکومت کے 8 سال ‘سیوا سوشاسن اور غریب کلیان’ کے لیے وقف کیے گئے ہیں

"میرا خواب بھر پور کارکردگی  ہے۔ ہمیں 100 فیصد کوریج کی طرف بڑھنا چاہیےحکومتی مشینری کو اس کی عادت ڈالنی چاہیے اور شہریوں میں اعتماد کی فضا پیدا کرنا چاہیے

استفادہ کنندگان کی 100فیصدشمولیت کا مطلب ہوتا ہے سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے ساتھ ہر مسلک اور ہر طبقے کو یکساں طور پرفوائد کی ترسیل کرنا

Posted On: 12 MAY 2022 12:07PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے بھروچ میں ‘اتکرش سماروہ’ سے خطاب کیا۔ یہ پروگرام ضلع میں ریاستی حکومت کی چار کلیدی اسکیموں کے 100فیصد مکمل ہونے کا جشن منائے گا، جس سے ضرورت مندوں کو بروقت مالی امداد فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل بھی موجود تھے۔

خطے کی خواتین نے وزیر اعظم کو ایک بڑی راکھی پیش کی، ان کی صحت اور لمبی عمر کے لئے نیک  خواہشات کا اظہار  کیا اور ملک میں خواتین کے وقار اور زندگی میں آسانی کی سہولیت فراہم کرنے کے لیےجو کچھ انھوں ن کیا، اس کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں سے بات چیت کی۔

بینائی سے محروم ایک  استفادہ کنندہ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ان کی بیٹیوں کی تعلیم کے بارے میں دریافت کیا۔ باپ کی پریشانی پر ظر کرتے ہوئے بیٹی جذباتی ہو گئی۔ اس سے واضح طور پر متاثر  وزیر اعظم نے انہیں بتایا کہ ان کی حساسیت ہی ان کی طاقت ہے۔ وزیراعظم نے یہ بھی پوچھا کہ انہوں نے اور ان کے اہل خانہ نے عید کیسے منائی۔ انہوں نے استفادہ کنندہ کو ٹیکہ لگوانے اور اپنی بیٹیوں کی امنگوں کو پروان چڑھانے کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے فائدہ اٹھانے والی ایک خاتون سے بات چیت کی اور اس کی زندگی کے بارے میں پوچھا اور عزت کی زندگی گزارنے کے ان کے عزم کی تعریف کی۔ ایک نوجوان بیوہ نے وزیر اعظم کو اپنے بچوں کو اچھی زندگی فراہم کرنے کے سلسلے میں  اپنی جدوجہد کے سفر  کےبارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے مشورہ دیا کہ وہ  کفایتی شعاری  اختیار کریں اور حکام سے کہا کہ وہ اس کے پرعزم سفر میں ان کا ساتھ دیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا اتکرش سماروہ ان  با ثمر نتائج کا منہ بولتا ثبوت ہے جو حکومت  کے مخلصانہ طور پر ایک عزم کے ساتھ مستحقین تک پہنچنے کی بنا پر سامنے آئے  ہیں۔ انہوں نے سماجی تحفظ سے متعلق 4 اسکیموں کو 100 فیصد کی سطح  تک مکمل کرنے کے لئے بھروچ ضلع انتظامیہ اور گجرات حکومت کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے مستحقین میں  پائے جانے والے اطمینان اور اعتماد کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی،  درج فہرست ذاتوں  اور اقلیتی برادریوں کے بہت سے شہری معلومات کی کمی کی وجہ سے اسکیموں کے فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے یہ اظہار خیال بھی کیا کہ سب کا ساتھ سب کا وشواس کا جذبہ اور ایماندارانہ ارادے ہمیشہ اچھے نتائج دیتے ہیں۔

حکومت کی آنے والی 8ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے 8 سال ‘سیوا سوشاشن اور غریب کلیان’ کے لیے وقف کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنی انتظامیہ کی کامیابیوں کا سہرا اس تجربے کو دیا جو انہوں نے محرومی، ترقی اور غربت کے بارے میں جاننے کی کوشش کرنے والے ایک فرد کے طور پر حاصل کیا۔ یہ کہتے ہوئے کہ وہ عام لوگوں کی غربت اور ضروریات کے ذاتی تجربے کی بنیاد پر کام کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر حقدار کو اس اسکیم کا بھرپور فائدہ ملنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات کی سرزمین نے انہیں سکھایا ہے کہ وہ اونچی حیثیت حاصل کرنے کے بعد آرام  سے نہ بیٹھیں اور اس بنا پر وہ ہمیشہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے دائرہ کار کو بہتر اور وسیع کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔ ‘‘میرا خواب  مکمل  کارکردگی ہے۔ ہمیں 100 فیصد کوریج کی طرف بڑھنا چاہیے۔ حکومتی اداروں سے وابستہ افراد کو اس کی عادت ڈالنی چاہیے اور شہریوں میں یقین  اور اعتماد کی فضاپیدا کرنا چاہیے۔’’

وزیراعظم نے کہا کہ 2014 میں ملک کی تقریباً نصف آبادی بیت الخلا، ٹیکہ کاری ، بجلی کے کنکشن اور بینک اکاؤنٹس جیسی سہولیات سے محروم تھی۔ گزشتہ برسوں کے دوران، سب لوگوں کی کوششوں سے، ہم بہت سی اسکیموں کو 100فیصد تکمیل کے قریب لانے میں کامیاب رہے ہیں۔ وزیر اعظم  نے تلقین کی کہ  8 سال کے بعد، ہمیں نئے عزم اورپختہ ارادوں کے ساتھ اپنے آپ کو  اس مقصد کے لئے دوبارہ وقف کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ استفادہ کنندگان کی 100 فیصد کوریج کا مطلب ہے سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے ساتھ ہر مسلک اور ہر طبقے کو یکساں طور پر فوائد کی ترسیل کرنا ۔ غریبوں کی فلاح و بہبود کی اسکیموں میں کام کرنے میں  کسی کو پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔ اس سے خوشامد کی سیاست بھی ختم ہو جاتی ہے۔ بھرپور کارکردگی  کا مطلب ہے کہ فائدہ معاشرے کے آخری فرد تک پہنچتایا جائے۔

انہوں نے خواتین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے راکھی کی شکل میں انہیں طاقت فراہم کی جو انہیں علاقے کی بیوہ بہنوں نے پیش کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ان کی نیک خواہشات ان کے لیے ڈھال کی طرح ہیں اور انھیں مزید محنت کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہر ایک کی کوششوں اور یقین کامل کی وجہ سے وہ لال قلعہ کی فصیل سے  100 فیصد عمل آوری کے مقصد کا اعلان کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سماجی تحفظ کا بہت بڑا پروگرام ہے۔ انہوں نے اس مہم کو مختصر لفظوں میں بیان کرتے ہوئے غریبوں کے لیے وقار (‘غریب کو گریما’)  قرار دیا۔

گجراتی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بھروچ کے تجارتی اور ثقافتی ورثے کو یاد کیا۔ انہوں نے بھروچ سے اپنی طویل وابستگی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے صنعتی ترقی اور مقامی نوجوانوں کی خواہشات کی تکمیل اور ترقی کی ‘مین لائن’ پر بھروچ کے مقام کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے معیشت، تعلیم، صحت اور رابطہ کاری  جیسے نئے شعبوں میں امکانات کے بارے میں بھی بات کی۔

 

 

****************

 

(ش ح ۔س ب ۔رض )

U NO: 5280


(Release ID: 1824677) Visitor Counter : 222