صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

40ڈیجیٹل ہیلتھ سروس ایپلی کیشنز کو آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے ساتھ کامیابی کے ساتھ مربوط کیا گیا

Posted On: 11 MAY 2022 3:31PM by PIB Delhi

قومی صحت اتھارٹی (این ایچ اے) نے اپنی اہم اسکیم آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے تحت گزشتہ تین مہینوں میں اے بی ڈی ایم سینڈبوکس ماحول میں اضافی 13 ڈیجیٹل ہیلتھ سولوشن کے کامیابی کے ساتھ انضمام کااعلان کیا ہے۔ 27 ستمبر 2021 کو قومی سطح پر آغاز کے اعلان کے بعد سے یہ اے بی ڈی ایم مربوط سروس ایپلی کیشنز کی تعداد کو 40 تک لے جاتا ہے ۔ اے بی ڈی ایم پارٹنر ایکو سسٹم میں اب 16 سرکاری ایپلی کیشنز اور 24 پرائیویٹ سیکٹر کے ایپلی کیشنز  شامل ہیں۔

یہ انضمام اے بی ڈی ایم اور ہیلتھ ٹیک سروس فراہم کرنے والوں کے درمیان ایک تکنیکی تعاون ہے جو ڈیجیٹل ہیلتھ اسپیس میں مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارم، صارف کے لئے ایپلی کیشنز اور اسٹیک ہولڈرس کے درمیان موجودہ خلا کو پُر کرنے میں مدد کریگا۔ گزشتہ تین مہینوں میں اے بی ڈی ایم پارٹنر ایکو سسٹم میں شامل کی گئی 13درخواستیں درج ذیل ہیں (کسی خاص ترتیب میں زمرے کے لحاظ سے درج نہیں ہے):

  • ایچ ایم آئی ایس سولوشن جیسے ڈروکیئر پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعے ڈروکیئر ون، نارائن ہیلتھ لمیٹیڈ کے ذریعے اتھما اور پیرامل سواستھ مینجمنٹ  اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے امرت۔
  • ایل ایم آئی ایس سولوشن جیسے ڈاکٹر لال پیتھ لمیٹیڈ کے ذریعے مریض کے اندراج کا ایپلی کیشن
  • ہیلتھ ٹیک سولوشن جیسے ارگوسافٹ انڈیا لمیٹیڈ کے ذریعے ایم ای ڈی پلیٹ ، جی ایچ وی  ایڈوانسڈ کیئر پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعے  پرنسٹن کیئر، الفائیڈ سولوشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعے اے ایل اے کیئر اور کیورلنک پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعے کیولنک
  • پرنسل ہیلتھ ریکارڈ (پی ایچ آر) ایپ جیسے نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) کے ذریعے آروگیہ سیتو
  • دیگر اہم سرکاری سولوشنز جیسے نیشنل وائرل ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام (این وی ایچ سی پی، مغربی بنگال صحت اور خاندانی بہبودکے ذریعے مربوط صحت بندوبست نظام ،این آئی سی کے ذریعے  تولیدی اور بچوں کی صحت (آر سی ایچ) پورٹل اور انمول ایپلی کیشن آف نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) اور سی۔ ڈی اے سی موہالی کے ذریعے ای۔ سنجیونی۔

نوٹ: کچھ پروڈکٹس میں ڈیجیٹل ہیلتھ سولوشنز کے ایک سے زیادہ زمرے کی خصوصیات ہو سکتی ہیں۔

اس شراکت داری کی اہمیت کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر آر ایس شرما، سی ای او، این ایچ اے نے کہا کہ ‘‘ہم ہیلتھ ٹیک اختراع کرنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جواے بی ڈی ایم ایکو سسٹم کا حصہ بننے کے لیے سرگرمی کے ساتھ  آگے آ رہے ہیں۔ اے بی ڈی ایم کے آغاز کے آخری سات مہینوں میں مقبول صارف ایپلی کیشنز کی بڑھتی ہوئی تعداد ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ساتھ ضم ہو گئی ہے۔ فی الحال ہمارے پاس اے بی ڈی ایم سینڈ باکس میں 867 فعال انٹیگریٹرز ہیں۔ ان میں سے 40 بڑی ایپلی کیشنز پہلے ہی اپنے انضمام کو مکمل کر چکی ہیں اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو ہندوستان کے ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم سے جوڑ رہی ہیں۔

مزید برآں ڈاکٹر شرما نے کہاکہ “اے بی ڈی ایم پارٹنرز ایکو سسٹم میں پرائیویٹ سیکٹر  کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی ہے۔ این ایچ اے  اس باہمی تعاون کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کیونکہ ہمارا مقصد ہندوستانی صحت کی دیکھ بھال کی صنعت کے 1.35 بلین لوگوں کی خدمت کے طریقے کو تبدیل کرنا ہے۔

بقیہ 27 ہیلتھ ٹیک ایپلی کیشنز جنہوں نے 9 فروری 2022 سے پہلے اپنا اے بی ڈی ایم انضمام مکمل کر لیا تھا درج ذیل ہیں:

  • ایچ ایم آئی ایس سسٹمز جیسے این آئی سی کے ای-ہسپتال، ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ کے سنٹر فار ڈیولپمنٹ (سی-ڈی اے سی) نوئیڈا کے ذریعہ ای-سشرت، اپولو ہاسپٹلس کے ذریعہ میڈ منتر، پلس91 ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ میڈیکسیل، اوربی ہیلتھ کے ذریعہ ایکا کیئر، تھیٹ ورکس کے ذریعہ بہمنی، ڈو ٹیکنالوجی کے ذریعہ۔ڈوک آن ٹیکنالوجیز، بجاج فنسرو ہیلتھ برائے ڈاکٹرز اور بجاج فنسرو ہیلتھ ایپ بذریعہ بجاج فنسرو ہیلتھ لمیٹیڈ۔
  • ایل ایم آئی ایس سسٹمز جیسے سینٹرلائزڈ لیبارٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹمز (سی ایل آئی ایم ایس) بذریعہ ایس آر ایل لمیٹیڈ اور  سیریلیو ہیلتھ بذریعہ سیریلیو ہیتھ سافٹ ویئر۔
  • ہیلتھ لاکر سروس فراہم کرنے والے جیسے ڈیجی لاکر بذریعہ نیشنل ای گورننس ڈویژن، ڈی ریف کیس از ڈی ریفکیس ہیلتھ ٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈ اورڈوک پرائم ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈوک پرائم
  • ہیلتھ ٹیک پلیئرز جیسے پریکٹو بائی پریکٹو ٹیکنالوجیز، ویراٹن ہیلتھ از ویراٹن ہیلتھ پرائیویٹ۔ لمیٹڈ، مارشا ہیلتھ کیئر کی طرف سے مارشا ہیلتھ کلینیکل ڈیسیژن سپورٹ سسٹم (سی ڈی ایس ایس)، این ای سی سافٹ ویئر سلوشنز انڈیا کی طرف سے انڈین جوائنٹ رجسٹری (آئی جے آر)، ون 97 کمیونیکیشنز لمیٹڈ کی طرف سے پے ٹی ایم، ریلائنس ڈیجیٹل ہیلتھ لمیٹڈ کی طرف سے جیو ہیلتھ ہب ،ریکسا کی طرف سے ریکسا ہیلتھ انفارمیشن سروسز اور پرائیویٹ  لمیٹیڈ اور انفارم ڈی ایس ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے ڈوکسپر۔
  • مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ تیار کردہ دیگر ہیلتھ ٹیک حل جیسے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے ذریعہ کو ون، مرکزی ٹی بی ڈویژن کے ذریعہ نکشے،ایم او ایچ ایف ڈبلیو، محکمہ صحت ڈی این ایچ  اور ڈی ڈی کی طرف سے ای آروگیہ، آندھرا پردیش کے طبی عملے کے لئے اے این ایم اے پی ہیلتھ ایپ اور آندھرا پردیش کے محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ذریعہ ای ایچ آر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر (این آئی ایچ ایف ڈبلیو) کی طرف سے سی پی ایچ سی- این سی ڈی سافٹ ویئر، ٹرانزیکشن مینجمنٹ سسٹم (ٹی ایم ایس) اور نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کی طرف سےپردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم- جے اے وائی) کا فائدہ کنندہ شناختی نظام (بی آئی ایس)

این ایچ اے 13 مئی 2022 کو نئی دہلی میں ایک انٹیگریٹرز کنونشن کا بھی اہتمام کر رہا ہے تاکہ ان 40 انٹیگریٹرز کے ساتھ براہ راست بات چیت کا سیشن ہو تاکہ اے بی ڈی ایم انٹیگریشن کے عمل کو بہتر بنانے اور آسان بنانے کے لیے آراء/ تجاویز حاصل کی جاسکیں۔

اے بی ڈی ایم انضمام اے بی ڈ ی ایم سینڈ باکس کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے (ڈیجیٹل ہیلتھ پروڈکٹ کو حقیقی استعمال کے لیے لائیو بنانے سے پہلے انضمام کے عمل کی جانچ کے لیے تجربات کے لیے ایک ڈیجیٹل جگہ بنائی گئی ہے)۔ کوئی بھی ڈیجیٹل ہیلتھ سروس فراہم کرنے والا/ڈیولپر اپنے سافٹ ویئر سسٹمز کو  اے بی ڈی ایم   اے پی آئیز کے ساتھ مربوط اور درست کرنے کے پہلے سے طے شدہ  اے بی ڈی ایم سینڈ باکس پر عمل کرتے ہوئے رجسٹر کر سکتا ہے۔ فی الحال 867 سرکاری  اور پرائیویٹ سیکٹر انٹیگریٹرز نے اے بی ڈی ایم  سینڈ باکس کے تحت اندراج کیا ہے تاکہ اس اسکیم کے تحت اپنے سافٹ ویئر سولوشنز کو انضمام اور درست کیا جا سکے۔اے بی ڈی ایم سینڈ باکس سے متعلق  مزید معلومات https://sandbox.abdm.gov.in/. پردستیاب ہے، اے بی ڈی ایم پارٹنرس  کی مکمل فہرست https://abdm.gov.in/home/partners.  پر دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 5248)



(Release ID: 1824521) Visitor Counter : 155