ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

غیر تکنیکی مقبول زمرہ امتحان کے لئے سی بی ٹی (کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ)کا دوسرا مرحلہ 9 اور 10 مئی کو منعقد کیا گیا


لیول 6 سی بی ٹی 25 ریاستوں کے 111شہروں کے 156 مراکز میں منعقد کیا گیا

لیول 4 سی بی ٹی 17ریاستوں  کے 56 شہروں کے 89مراکز میں منعقد کیا

مجموعی طورپر 1,80,882 شیڈیولڈ امیدواروں میں سے1,28,708امیدواروں نے ان میں حصہ لیا

پہلی بار امیدواروں کے لئے آدھار پر مبنی تصدیق کی گئی

آر آر بی  کے مطابق شیڈیولنگ کے سبب معمول کی صورتحال کی ضرورت نہ تھی

Posted On: 11 MAY 2022 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11؍مئی2022:

ہندوستانی ریلوے نے لیول 6((7124عہدے)اور لیول 4 (161 عہدے)کے لئے 9 اور 10 مئی 2022ء کو سی ای این2019؍01غیر تکنیکی مقبول زمروں (این ٹی پی سی)کی بھرتی کے دوسرے مرحلے کے لئے کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ (سی بی ٹی)کا انعقاد کیا۔مقرر شدہ کل امیدوار 180882 تھے، جن میں سے 128708امیدوار سی بی ٹی کے لئے پیش ہوئے۔پہلی بار امیدواروں کے لئے آدھا ر پر مبنی تصدیق کی گئی۔ دوسرے مرحلے کی سی بی ٹی تین مرحلوں میں منعقد کی گئی تھی۔یعنی 9 مئی کو لیول 6 کے لئے 2مرحلہ اور 10 مئی کو لیول 4 کے لئے ایک مرحلے کا انعقاد کیا گیا۔

شیڈیولنگ اس طرح سے کی گئی تھی کہ ایک آر آر بی کے امیدواروں کو ایک ہی سوال نامہ دیا گیا ، تاکہ معمول کی صورتحال کی کوئی ضرورت نہ ہو۔

لیول 6سی بی ٹی 25 ریاستوں کے 111شہروں میں 156مراکز میں منعقد کیاگیا، لیول 6 کے لئے مجموعی حاضری تقریباً 74فیصد تھی۔

لیول 4 سی بی ٹی 17ر یاستوں کے 56شہروں کے 89مراکز پر منعقد کیا گیا۔مجموعی طورپر حاضری تقریباً 60.5فیصد تھی۔

امیدواروں کی آمدو رفت میں سہولت کے لئے ہندوستانی ریلوے کے لئے خصوصی ٹرینیں چلائی گئی تھیں۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

                                                                                                                                      (U: 5249)


(Release ID: 1824493) Visitor Counter : 197