پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
ممتاز پبلک سیکٹر ادارے آنے والے مخصوص ایتھنول پلانٹوں کے لئے سہہ فریقی ۔ اسکرو معاہدے کے لئے ساتھ آئے
Posted On:
11 MAY 2022 2:52PM by PIB Delhi
آئل مارکٹنگ کمپنیوں (او ایم سی ایس) بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمٹڈ(بی پی سی ایل)، انڈین آئل کارپوریشن لمٹڈ(آئی او سی ایل) اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمٹڈ(ایچ پی سی ایل) نے ہندوستان بھر میں آنے والے مخصوص ایتھنول پلانٹوں کے لئے طویل مدتی خریداری معاہدہ (ایل ٹی پی اے) کیا ہے۔ سہہ فریقی اسکرو معاہدہ (ٹی پی اے ) او ایم سیز ، پروجیکٹ پروپوفٹ اور متعلقہ ایتھنول پلانٹ پروجیکٹوں کے بینکوں کے مابین ہوا۔ اس موقع پر حکومت بہار کے صنعت کے محکمے میں پرنسپل سکریٹری جناب سندیپ پونڈرک (آئی اے ایس) ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایم ڈی جناب اشونی بھاٹیا اور مارکٹنگ کارپوریٹ بی پی سی ایل کے ایکزیکیوٹیو ڈائرکٹر جناب سکھ مل جین موجود تھے۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا، انڈین اوورسیز بینک اور انڈین بینک وہ تین بینک ہیں جو اوایم سیز اور پروجیکٹ پرویوننٹ کے ساتھ اس سہہ فریقی معاہدے میں شامل ہوئے ہیں۔ معاہدہ اس طرح سے طے کیا گیا کہ ایتھنول پلانٹوں کو حاصل ادائیگیوں کو ان بینکوں کے دیئے گئے فنڈز کی سروسنگ میں استعمال کیا جائے ، معاہدے کی رو سے ان مخصوص ایتھنول حکومت ہند کے ایتھنول کی آمیزش کے پروگرام (ای بی پی ) کے مطابق پیٹرول میں ملانے کے لئے اوایم سیز کو فروخت کیا جائے گا، ایتھنول کی سپلائی کی ادائیگی اسکرو اکاؤنٹ میں جائے گی۔ مائیکرو مکس بایو فیول، پرائیویٹ لمٹڈ، بہار، ایسٹرن انڈیا بایو فیول پرائیویٹ لمٹڈ، مظفر پور، بایو فیول پرائیویٹ لمٹڈ، بہار، کے پی بایو فیول پرائیویٹ لمٹڈ، مدھیہ پردیش اور وساگ بایو فیول پرائیویٹ لمٹڈ، مدھیہ پردیش کے ساتھ ٹی پی ایز سائن کئے گئے ہیں۔
22-2021 کے ایتھنول سپلائی سال میں ہندوستان نے 9.90 فی صد ایتھنول آمیزش ، 186 کروڑ لیٹر ایتھنول کے استعمال اورنو ہزار کروڑ روپے کی غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت کی ۔ تاہم حکومت نے 2025 تک 20 فی صد ایتھنول کی آمیزش کا حوصلہ افزاء نشانہ مقرر کیا ہے جسے عام طور پر ای -20 نشانہ کہا جاتا ہے۔ بڑی آزمائش اس نشانے کو حاصل کرنے میں ایتھنول کی کمی ہے۔ ای-20 کے مطابق ملک کو 26-2025 میں یہ نشانہ حاصل کرنے کے لئے 1016کروڑ لیٹر ایھتنول کی ضرورت ہوگی۔ لیکن موجودہ دستیابی کے مطابق اندازاً 650 کروڑ لیٹر ایتھنول کی کمی ہے۔ یہ پانچ پروجیکٹ سالانہ تقریبا 23 کروڑ لیٹر ایتھنول فراہم کریں گے۔
ایتھنول کی آمیزش والے پیٹرول سے نہ صرف یہ کہ ہمیں صاف ستھرا ماحول ملتا ہے۔ کیونکہ یہ 38 فی صد کم کاربن ڈائی آکسائڈ خارج کرتا ہے، بلکہ اس سے دیہی معیشت بھی مضبوط ہوتی ہے اور دیہی علاقوں میں سرمایہ کاری سے وہاں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔
****
U.No:5244
ش ح۔رف ۔س ا
(Release ID: 1824476)
Visitor Counter : 157