وزارت اطلاعات ونشریات

ڈی ڈی انڈیا کے 200 ہزار سبسکرائبرز، یوٹیوب پر پرسار بھارتی کے لیے 20 ملین

Posted On: 09 MAY 2022 5:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،9 مئی  2022/

پرسار بھارتی کے انگریزی نیوز چینل ڈی ڈی انڈیا نے حال ہی میں ٹی وی اور ڈیجیٹل دونوں پر غیر معمولی ترقی دیکھی ہے۔ اس نے حال ہی میں یوٹیوب پر 2 لاکھ سبسکرائبرز کی تعداد کو عبور کیاہے۔ ٹی وی کی رسائی کے لحاظ سے، ڈی ڈی انڈیا ملک کا نمبر ایک انگریزی نیوز چینل ہے۔بی اے آر سی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ڈی ڈی انڈیا 8 ملین سے زیادہ ناظرین تک پہنچ گیا ہے، جو کہ انگریزی نیوز کی صنف میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کا قریب ترین حریف، ڈی ڈی انڈیا کی تقریباً نصف تک ہی پہنچ پایا ہے۔ یہاں تک کہ ڈی ڈی انڈیا کے ناظرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس نے گزشتہ آٹھ ہفتوں کے دوران تقریباً 150فیصد کے مجموعی اضافے کو درج کیا ہے۔

جنوری 2019 میں پرسار بھارتی کے ذریعہ شروع کیے گئے اپنے مینڈیٹ پر کھرا اترتے ہوئے اور اس کے مطابق کارکردگی کرتے ہوئے، ڈی ڈی انڈیا اب سیٹلائٹ، او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور نیوز آن ایئر ایپ کے ذریعے 190 سے زیادہ ممالک تک رسائی کے ساتھ دنیا کے لیے ہندوستان کی کھڑکی بن گیا ہے۔ جیسا کہ تصور کیا گیا ہے، ڈی ڈی انڈیا نے اپنے تیکھے تجزیے اور تبصرے، فکر انگیز خیالات/رائے اور جدید ترین بصری پیشکش کے ذریعے خود کو ہندوستان سے متعلق مسائل پر ایک عالمی اثر و رسوخ کے طور پر قائم کیا ہے۔

یہاں ایک ٹائم لائن سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح ڈی ڈی انڈیا نمبر ایک انگریزی نیوز چینل بن گیا:

مدت

سنگ میل

جنوری  2019

پرسار بھارتی بورڈ سے منظوری کے بعد، ڈی ڈی انڈیا کو ایک انگریزی نیوز چینل کے طور پر شروع کرنے کا عمل شروع ہوا۔

فروری 2019

ڈی ڈی نیوز کو ہندی نیوز چینل کے طور پر اور ڈی ڈی انڈیا کو انگریزی نیوز چینل کے طور پر الگ کرنا شروع ہوا۔

ستمبر 2019

ڈی ڈی انڈیا نے جنوبی کوریا کے پبلک براڈکاسٹر کے بی ایس  کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر متعارف کرایا

ستمبر 2019

بنگلہ دیش میں نجی کیبل آپریٹرز نے اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے ڈی ڈی انڈیا کو نشر کرنا شروع کیا۔

فروری 2020

اس وقت کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بھارت میں ڈی ڈی انڈیا کوریج متعدد غیر ملکی ٹی وی چینلز نے دکھائی تھی۔

مارچ 2020

ڈی ڈی انڈیا کو ایک مکمل انگریزی نیوز چینل کے طور پر لانچ کیا - ڈی ڈی نیوز کی ہندی اور ڈی ڈی انڈیا نے انگریزی نیوز چینل کے طور پرمکمل علیحدگی حاصل کی۔ ڈی ڈی نیوز پر ڈی ڈی انڈیا کی پروڈکشن اور شوز اس سے مکمل طور پر الگ ہیں۔

جنوری 2021

اس وقت کے سلووینیا کے وزیر اعظم کے ڈی ڈی انڈیا انٹرویو کو بین الاقوامی میڈیا نے بڑے پیمانے پر نقل (کوٹ) کیا۔

جنوری 2022

ڈی ڈی انڈیا 23 امریکی ریاستوں میں آئی ٹی وی پر لانچ کیا گیا۔

فروری-مارچ 2022

ڈی ڈی انڈیا کے نامہ نگار یوکرین کے پڑوسی 4 ممالک میں روس-یوکرین تنازعہ اور یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لیے حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے آپریشن گنگا کا احاطہ کرنے کے لیے تعینات تھے۔

مارچ 2022

یپ(yupp) ٹی وی پر 130 سے ​​زائد ممالک میں تقسیم کے لیے لانچ کیا گیا۔

اپریل-2022

ڈی ڈی انڈیا پہنچ کے لحاظ سے ملک کا نمبر ایک انگریزی نیوز چینل بن گیا۔

اپریل-مئی 2022

ڈی ڈی انڈیا نے 8 ہفتوں کے دوران تقریباً 150 فیصد ناظرین کا اضافہ  درج کیا۔ ڈی ڈی انڈیا کے یوٹیوب چینل نے یوٹیوب پر 2 لاکھ سبسکرائبرز کو عبور کیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ڈی ڈی انڈیا ہندوستان اور دنیا بھر میں پھیلے ہندوستانی باشندوں کے درمیان ایک پل کا کام بھی کرتا ہے۔ چینل اپنے مختلف پروگراموں کے ذریعے بین الاقوامی ناظرین کو تمام ملکی اور عالمی ترقیات اور پیش رفت پر ہندوستان کا نقطہ نظر پیش کرتا ہے۔ ڈی ڈی انڈیا پر زیادہ دیکھے جانے والے ناظرین کے کچھ شوز/پروگرام ہیں: انڈیا آئیڈیاز، ورلڈ ٹوڈے، انڈین ڈپلومیسی، ڈی ڈی ڈائیلاگ، نیوز نائٹ وغیرہ۔ ڈی ڈی انڈیا دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے کیو آر کوڈ کو اسکین کریں۔

ڈی ڈی انڈیا کے علاوہ، ملک بھر میں پرسار بھارتی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز مل کر ایک شاندار ترقی کی کہانی لکھ رہے ہیں جس کے بہت سے یوٹیوب چینلز پہلے سے ہی ملین کلب میں ہیں اور متعدد دیگر سنگ میل کے قریب پہنچ رہے ہیں، جو کہ مل کر یوٹیوب کی موجودہ سبسکرپشن کی تعداد کو 2 کروڑ سے زیادہ تک لے جا رہے ہیں۔

پرسار بھارتی کے 190+ یوٹیوب چینلز میں سے، علاقائی چینلز، خاص طور پر جنوب اور شمال مشرق کے چینلز تازہ ترین ہیں اور تیزی سے ترقی کرنے والے ہیں۔

 

ش ح۔   ش ت  ۔ج

Uno-5182

 



(Release ID: 1824010) Visitor Counter : 161