صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووِن: افسانے اور حقائق


ہندوستان میں کوویڈ-19 ویکسینیشن پروگرام کو کووِن نے کامیاب ڈیجیٹل استقامت فراہم کیا ہے

کووِن مسئلہ اٹھانے کے فیچرکے ساتھ شکایات سے نمٹنے کا ایک مضبوط  انتظام رکھتا ہے

Posted On: 09 MAY 2022 5:02PM by PIB Delhi

میڈیا کی کچھ خبروں میں کووِن میں تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ضلع پُنے میں ڈھائی لاکھ استفادہ کنندگان کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک  کے دو سرٹیفکیٹ جاری کئے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ہندوستان میں کوویڈ-19 ویکسینیشن پروگرام کو کووِن نے کامیاب ڈیجیٹل استقامت فراہم کیا ہے۔ اس نے ہندوستان کو 100 کروڑ سے زیادہ رہائشیوں کے لئے جو پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہیں، کوویڈ-19 ویکسینیشن کی 190 کروڑ سے زیادہ خوراک فراہم کرنے کے قابل بنایا ہے۔ اس طرح کی کامیابی بلا ناغہ حاصل کی گئی ہے۔

اس پلیٹ فارم کو اپنی سادگی اور استعمال میں آسانی پر فخر ہے۔ پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کے لئے فائدہ اٹھانے والے کو تین طریقے فراہم کئے جاتے ہیں- واک ان (آف لائن)، آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائنز کے علاوہ مشترکہ خدمات کے مراکز کے ذریعے۔ کسی کو بھی ویکسینیشن کے لئے ملاقات کا وقت طے کرنے یا واک اِن پر ویکسین  کی خاطر رجسٹریشن کے لئے نام، عمر (سال پیدائش) اور جنس میں کم سے کم معلومات کے ساتھ صرف اپنا موبائل نمبر فراہم کرنا ہوگا۔ شناخت کے ثبوت کے لئے 9 تصویری شناختی ثبوتوں میں سے کسی کے بھی انتخاب کا اختیار دیا گیا ہے۔

یہ بات بہر حال  واضح رہے کہ استفادہ کنندہ کو ویکسینیشن کی پہلی خوراک لینے کے بعد  اسی موبائل نمبر کے ساتھ اسی ویکسین کی دوسری خوراک  شیڈول کرنا اور لینا ہوگی جس کی بنیاد پر اس نے ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔ پہلی اور دوسری خوراک کی تفصیلات ایک ہی فائدہ کنندہ کو ٹیگ کرنے کا یہ واحد طریقہ کار ہے ۔ اگر کوئی فائدہ اٹھانے والا دوسری خوراک کے لئے علیحدہ موبائل نمبر استعمال کرتا ہے اور ویکسینیشن کا شیڈول طے کرتا ہے تو یہ خود بخود فائدہ اٹھانے والے کے لئے پہلی خوراک کے طور پر پہچانا جائے گا۔ علاوہ ازیں ایک ہی شناختی ثبوت کو دو مختلف موبائل نمبروں پر استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

جہاں ایک شخص نے ایک ہی رجسٹرڈ موبائل نمبر کے تحت دو مختلف شناختی ثبوت فراہم کئے ہوں وہاں انتظام یہ ہے کہ اگر نام، عمر اور جنس استفادہ کنندہ کے ذریعہ جمع کرائے گئے تصویری شناختی ثبوت کے مطابق  ہے تو کووِن دونوں خوراکوں کے لئے ایک مکمل ویکسین شدہ سرٹیفکیٹ دینے کی خاطر پہلی خوراک کے دونوں سرٹیفکیٹس کو فوری طور پر ضم کردیتا ہے۔

یہ مفروضہ کہ سسٹم کو دو مختلف موبائل نمبروں اور تصویری شناختی ثبوتوں کے ساتھ رجسٹرڈ استفادہ کنندہ کے دو پہلی خوراک کے سرٹیفکیٹس کو تسلیم کرنا چاہئے، مضحکہ خیز ہے کیونکہ ایک بلین سے زیادہ کی آبادی والے کے ملک میں  ایک ہی نام، عمر اور جنس والے لاکھوں افراد ہوسکتے ہیں۔ اگرایسی سہولت فراہم کی گئی تو ہم گول گول گھومتے رہ جائیں گے کہ اسی نام، عمر اور جنس کے ساتھ ملک میں کوئی دوسرا تو موجود نہیں ہے۔

لہذا، دستی ڈیٹا انٹری کی غلطی کو تکنیکی خرابی قرار دینا ایک بے بنیاد دلیل ہے۔ البتہ ایک ایسا ہو سکتا ہے کہ کسی جگہ فائدہ اٹھانے والے نے اپنے یا اپنی شریک حیاتیا والدین کے ساتھ دوسرے شخص کے موبائل نمبر اور اس کے ڈرائیونگ لائسنس کے تحت ویکسینیشن کی پہلی خوراک لی ہو۔ اور پھر اُسی فائدہ اٹھانے والے نے اپنی دوسری خوراک انفرادی طور پر اپنے پین کارڈ کے ساتھ اپنے موبائل نمبر کے تحت لے لی۔ اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہونی چاہئے کہ فائدہ اٹھانے والے کے پاس  پہلی خوراک کے دو مختلف سرٹیفکیٹ ہوں گے کیونکہ سسٹم بجا طور پر ان کو دو مختلف افراد کے طور پر تسلیم کرے گا۔

علاوہ ازیں ایک طرف جہاں اس طرح کی دستی ڈیٹا انٹری کی غلطی ہو سکتی ہے، وہیں کووِن کا نظام ایسے اندیشوں سے لاعلم نہیں ہے۔ وہ شکایات سے نمٹنے کا ایک مضبوط  نظام فراہم کرتا ہے۔ عوامی آراء جاننے کو ہمیشہ تیار کووِن  نے آن لائن پورٹل پر ’مسئلہ اٹھائیں‘ نامی ایک فیچر کا نظم کر رکھا ہے۔ آٹھ مسائل جو عام طور پر دیکھے جاتے تھے سی ایس سیز میں ایک پروویژن اور کال کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن کے ساتھ  ڈیجیٹل طور پر درست کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر شامل کئے گئے ہیں۔ اسی طرح، کوئی بھی شخص  دو پہلی خوراک کے اپنے سرٹیفکیٹس کو آسانی کے ساتھ ملا سکتا ہے بشرطیکہ نام، عمر اور جنس میں مماثلت ہو اور دونوں رجسٹرڈ اکاؤنٹس اس شخص کو معلوم ہوں۔

کووِن ایک ہمہ جہت پلیٹ فارم ہے جس نے ریکارڈ کے ساتھ  ملک کی پوری آبادی کے لئے ترقی کی ہے۔ ایسے میں ڈیجیٹل طور پرعوامی بہبود کیلئے رات دن سرگرم ٹیم کی قابلیت کو بدنام کرنے کے لئے کسی انسانی غلطی کو "تکنیکی خرابی" کے طور پر دیکھا جانا انتہائی افسوسناک بات ہے۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا


(Release ID: 1823979) Visitor Counter : 195