بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے نیم فوجی دستوں کی 107 کینٹینوں میں کھادی مصنوعات کی فروخت کا آغاز کیا
Posted On:
09 MAY 2022 5:21PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت کی ’’سودیشی‘‘ مہم، نیم فوجی دستوں کی کینٹینوں میں ہاتھ سے تیار کی گئیں کھادی مصنوعات کی فروخت شروع کر تے ہوئے کل ہند توسیع کے راستے پر آگے بڑھ رہی ہے۔ امور داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے پیر کے روز 107 سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کینٹینوں میں کھادی مصنوعات کی فروخت کا آغاز کیا اور کہا کہ ملک میں نیم فوجی دستوں کی تمام کینٹینیں بہت جلد کھادی مصنوعات کی فروخت شروع کر دیں گی۔
وزیر داخلہ نے آسام کے تمول پور میں بی ایس ایف کے سنٹرل ورکشاپ اینڈ اسٹورز کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب کے موقع پر کہا ’’گاندھی جی کے لیے، کھادی سودیشی کی علامت تھی اور یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نر بھر بھارت کے خواب کو پورا کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ کھادی خود پاکیزگی کی ضمانت دیتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ 107 نیم فوجی کینٹینوں میں کھادی کی مصنوعات کی فروخت شروع ہو چکی ہے اور بہت جلد کھادی کی مصنوعات ملک بھر کی تمام نیم فوجی کینٹینوں میں دستیاب کر دی جائیں گی‘‘۔ آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہمنتا بسوا سرما، کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ، داخلہ سکریٹری جناب اجے کمار بھلہ اور بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
جناب شاہ نے ملک میں پائیدار دیہی روزگار پیدا کرنے کے لیے کے وی آئی سی کی تعریف کی اور کہا کہ کے وی آئی سی کی فلیگ شپ اسکیمیں جیسے ہنی مشن، کمہار سشکتی کرن یوجنا، چمڑے اور کارپینٹر کو بااختیار بنانے کی اسکیموں میں آسام کے بوڈولینڈ میں پائیدار روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا ’’اگر کے وی آئی سی لوگوں کو اپنی خود روزگار سرگرمیوں سے جوڑنا شروع کرتا ہے، تو یہ یقینی طور پر بوڈو لینڈ میں بے روزگاری کا مسئلہ ختم کر دے گا اور ہتھیار چھوڑ دینے والے بوڈو نوجوانوں کو بھی ملک کی ترقی کے ساتھ جوڑے گا‘‘۔ وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں کے وی آئی سی نے 2021-22 میں 1.15 لاکھ کروڑ روپے کا تاریخی کاروبار کیا، جس میں تقریباً 250 فیصد کی زبردست اضافہ درج کیا گیا۔
اس سے پہلے سودیشی کو فروغ دینے کی کوشش میں، وزیر داخلہ نے تمام سی اے پی ایف کینٹینوں کے لیے کھادی اینڈ اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ’’سودیشی‘‘ مصنوعات فروخت کرنے کو لازمی قرار دیا تھا۔ شروع کرنے کے لیے دہلی این سی آر، پنجاب، ہریانہ، گجرات، اتر پردیش، آسام اور دیگر ریاستوں میں واقع کینٹینوں میں قومی پرچم، سوتی تولیے، شہد، کچی گھانی سرسوں کا تیل، اگربتی، دلیہ، پاپڑ، اچار، آملہ کی مصنوعات وغیرہ سمیت 32 مصنوعات فراہم کی جائیں گی۔
یہ پیشرفت کے وی آئی سی کے نیم فوجی دستوں کے ساتھ سرسوں کے تیل، سوتی دریوں اور اونی کمبلوں کی سپلائی کے لئے تاریخی معاہدوں کے بعد ہوئی ہے۔ اب تک کے وی آئی سی نے تقریباً 17 کروڑ روپے کی مصنوعات مختلف نیم فوجی دستوں کو کامیابی کے ساتھ فراہم کرائی ہیں۔ سپلائی میں 5.50 کروڑ روپے مالیت کا 3 لاکھ کلو گرام (3000 ایم ٹی ) کچی گھانی سرسوں کا تیل، 11 کروڑ روپے مالیت کی 2.10 لاکھ سوتی بستر کی دریاں اور 40 لاکھ روپے کے اونی کمبل شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 5183
(Release ID: 1823955)
Visitor Counter : 135