جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ایس ای سی آئی نے وزارت داخلہ کے ساتھ شمسی توانائی پینلز کے قیام کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں
سی اے پی ایف اور این ایس جی کے کیمپس میں چھتوں کے پینل لگائے جائیں گے
پائیدار مستقبل کے لیے حکومت کے عزم کو تقویت دینے کے لیے ایک قدم آگے
Posted On:
09 MAY 2022 1:29PM by PIB Delhi
شمسی توانائی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی) نے مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف ) اور نیشنل سیکیورٹی گارڈ ( این ایس جی ) کے کیمپس میں چھتوں کے دستیاب علاقوں پر شمسی توانائی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے مرکزی وزارت داخلہ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی داخلہ سکریٹری جناب اجے کمار بھلا،اور سکریٹری ایم این آر ای جناب اندو شیکھر چترویدی موجود تھے۔
مفاہمت کی یاد دشت پر وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری جناب راکیش کمار سنگھ، اور ایس ای سی ایل کی ایم ڈی محترمہ سمن شرما نے دستخط کئے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے، محترمہ سمن شرما نے کہا، ’’ایس ای سی آئی کو ہندوستان کے آب و ہوا کے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے حکومت ہند کی خدمت کرنے پر خوشی ہے اور چھت پر شمسی توانائی کے شعبے کو ملک کے دور دراز علاقوں تک پھیلانے کی امید ہے۔‘‘
یہ مفاہمت نامہ ملک کی سیکورٹی فورسز کو گرین پاور کی فراہمی کی طرف ایک قدم ہے اور ایک پائیدار مستقبل کے لیے حکومت کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔ مفاہمت نامہ آر ای ایس سی او ماڈل کے تحت چھتوں کے اوپر شمسی پلانٹ کو لاگو کرنے میں وزارت داخلہ کی مدد کرے گا۔
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای ) کے تحت شمسی توانائی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی ) ایک پی ایس یو ہے ، جو قابل تجدید توانائی کے مختلف وسائل، خاص طور پر شمسی توانائی، بجلی کی تجارت، آر اینڈ ڈی وغیرہ کے فروغ اور ترقی میں مصروف ہے۔ ایس ای سی آئی حکومت کی بہت قابل تجدید توانائی اسکیموں، جیسے کہ آر ای اسکیمیں ، وی جی ایف اسکیمیں، آئی ایس ٹی ایس اسکیمیں، سی پی ایس یو اسکیموں وغیرہ کے لئے نامزد نافذ کرنے والی ایجنسی ہے۔
*****
ش ح۔ ا ک۔ ق ر۔
7451U-
(Release ID: 1823845)
Visitor Counter : 137