ریلوے کی وزارت

مشن ریل کرم یوگی کے تحت 51  ہزار سے زیادہ فرنٹ لائن ریلوے اسٹاف کو تربیت دی گئی

Posted On: 05 MAY 2022 3:11PM by PIB Delhi

مشن ریل کرم یوگی کے تحت 51  ہزار سے زیادہ فرنٹ لائن ریلوے اسٹاف کو تربیت دی گئی۔ان ملازمین کو ’ماسٹر ٹرینرز‘نے تربیت دی، جن کو ریلوے کی وزارت کے تحت کام کرنے والے ایک سنٹرلائزڈ انسٹی ٹیوٹ انڈین ریلویز  انسٹی ٹیوٹ آف ٹرانسپورٹ منیجمنٹ  (آئی آر آئی ٹی ایم) میں تربیت دی گئی  ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012PEI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TKQA.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DSQK.jpg

آئی آر آئی ٹی ایم میں ماسٹر ٹرینرز کی تر بیت 28 فروری 2022 سے شروع ہوئی تھی۔ انڈین ریلویز انسٹی ٹیوٹ آف  ٹرانسپورٹ منیجمنٹ (آئی آر آئی ٹی ایم) کے ہر ایک بیچ میں مختلف زونز کی سات ڈویزنوں کے ماسٹر ٹرینر ہیں۔ اب تک 49 ڈویزنوں کے  ماسٹر ٹرینرز کے 8 بیچیز کو کور کیا جا چکا ہے اور 8واں بیچ اس وقت آئی آر آئی ٹی ایم میں تربیت حاصل کر رہا ہے۔ یہ ماسٹر ٹرینرز پہلے ہی فیلڈ میں 51ہزار سے زیادہ فیلڈ ٹرینیز کو تربیت دے چکے ہیں۔

حکومت ہند نے دنیا کی ایک اہم ترین صلاحیت سازی پہل کے طور پر 20 ستمبر 2020 میں مشن کرم یوگی شروع کیا تھا۔ ریلوے کی وزارت نے سب سے پہلے وزیر اعظم کی سرکاری ملازمین کے رجحانات اور مہارت سیٹ میں تبدیلی کی اپیل پر عمل کیا تھا۔ تربیت فراہم کرانے کے مقصد سے موزوں متن اور آڈیو-ویژول مواد تیار کرنے کے واسطے صلاحیت سازی اور رویےّ میں تبدیلی کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں۔ اطلاعاتی ٹکنالوجی کے بہت زیادہ استعمال کوایک  گیم چینجر کے طور پر لیا گیا ہے کیونکہ اس کے ذریعہ مانیٹرنگ اور اندازہء قدر کے سخت ضابطوں کو برقرار رکھتے ہوئے ’کسی بھی وقت، کسی بھی مقام پر اور کسی بھی  ڈیوائس لرننگ ‘ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

پروجیکٹ کا ہدف  6 ماہ کی مدت میں تقریباً ایک لاکھ فرنٹ لائن ریلوے اسٹاف کو تربیت فراہم کرانےکا ہے ۔مشن ریل کرم یوگی کا مقصد شہریوں پر مرکوز تربیت فراہم کراتے ہوئے  ان فرنٹ لائن ملازمین کے مقطہء نظر میں تبدیلی کرنا ہے، پہلے ان کے اندر ’خدمت کرنے کی منشا‘ کو فروغ دینے میں ان کی مدد  کی جائے گی اس کے بعد ان میں ’خدمت کرنے کی صلاحیت‘ پیدا کی جائے گی۔ اس کو  ریلوے ملازمین کی انفرادی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تنظیم کی امیج کو ایک ذمہ دار اور با صلاحیت ادارے کے طور پر مستحکم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ریلوے کی وزارت کے تحت کام کرنے والے ایک سنٹرلائزڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ  انڈین ریلویز انسٹی ٹیوٹ آف ٹرانسپورٹ منیجمنٹ (آئی آر آئی ٹی ایم) میں ریلوے کی سبھی 68 ڈویزنوں کے ذریعہ نامزد کئے گئے ایک ہزار شناخت شدہ فرنٹ لائن ریلوے ملازمین کو ’ماسٹر ٹرینرز‘ کے طور پر تربیت دی جائے گی۔ اس کے بعد یہ ’ماسٹر ٹرینر‘ ایک معینہ مدت میں بقیہ ریلوے ملازمین کو تربیت دیں گے۔  تمام تربیت یافتہ ملازمین کا ایک جدید ترین ٹکنالوجی پلیٹ فارم کےذریعہ اندازہء قدر کیا جائےگا اور انہیں مناسب طریقے سے سر ٹیفکٹ دیا جائے گا۔ تیار کئے گئے کورس کے مشمولات کو آئندہ برسوں میں ریلوے اہلکاروں کی تربیت کے لئے حکومت ہند کے آن لائن تربیتی پلیٹ فارم آئی جی او ٹی پر بھی ڈالا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-5050



(Release ID: 1823034) Visitor Counter : 84