نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیل کودکی وزارت نے نوجوانوں سےمتعلق قومی  پالیسی کے مسودّہ کے بارے میں  تجاویز طلب کیں

Posted On: 05 MAY 2022 11:41AM by PIB Delhi

حکومت نے 2014کی نوجوانوں سے متعلق قومی پالیسی کے موجودہ مسودے کاجائزہ لیا ہے اورنوجوانوں سے متعلق ایک نئی پالیسی  (این وائی پی ) کا مسودہ تیار کیا ہے۔ این وائی پی  کے مسودہ  میں نوجوانوں کی ترقی کے لئے ایک دس سالہ وژن فراہم  کیا گیا ہے۔ ہندوستان  ،اس وژن  کو سال 2030 تک حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اس وژن کو دیر پا ترقیاتی اہداف  (ایس ڈی جیز) کے  ساتھ  ہم آہنگ کیا گیا ہے اور اس کی بدولت  ہندوستان کو آگے لے جانے کی غرض سے بھارت کے نوجوانوں کی  پوشیدہ  صلاحیتوں   کو بروئے کار لانے   میں مدد ملے گی۔

این وائی پی کے مسودہ  میں ،سبھی  پانچ ترمیمی شعبوں  یعنی تعلیم ، روز گار اور صنعت کار ی، نوجوانوں کی قیادت  اور ترقی  ،صحت ،فٹنس اور کھیل کود اور سماجی انصاف سے متعلق  شعبوںمیں  نوجوانوں کی ترقی کے بارے میں  بڑے  پیمانے پر اقدامات  پر اثر انداز  ہونے کی بات کہی گئی ہے،  ہر ترجیحی شعبے کو پسماندہ  طبقات کے مفادات  کے پیش  نظر ،سماجی شمولیت  کے اصول کے ذریعہ  تقویت  بہم  پہنچائی ہے۔

نوجوانوں  کے امور  کے محکمے نے سبھی متعلقہ فریقوں اور شراکتدار وں  سے  نوجوانوں  سے متعلق  قومی  پالیسی  این وائی  پی کے مسودے کے بارے میں  تبصرے / رائے زنی / جائزہ    و تجاویز  طلب کی ہیں۔

پالیسی  کے مسودے  کے بارے میں تبصرے  / جائزہ /تجاویز ، 45دن کے اندر اندر (13 جون 2022تک ) ای میل کے ذریعہ    dev.bhardwaj[at]gov[dot]in or policy-myas[at]gov[dot]in پر بھیجی جاسکتی ہیں۔

 نوجوانوں سے متعلق  قومی پالیسی کے مسودے کو ملاحظہ  کرنے کے لئے یہاں کلک کریں:

 

Click here for draft National Youth Policy.

 

 

*************

ش ح۔ع م  ۔رم

U-5042

 



(Release ID: 1822907) Visitor Counter : 130