شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوابازی کی وزارت نے ڈرونزاور ڈرونز کے پُرزوں کے لئے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی ) کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں


جن کمپنیوں  نے مالی سال 22-2021 کے لئے پی ایل آئی کی اہلیت سے متعلق پیمانے کے مرحلے کو طے کرلیا ہے ، وہ بھی اس کے لئے درخواستیں دے سکتی ہیں

درخواست فارمس جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 مئی  2022 ہے

Posted On: 05 MAY 2022 10:44AM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کی وزارت (ایم او سی اے )نے ان مینوفیکچررس  کے لئے ڈرونز اور ڈرونز کے پرزوں  کے لئے درخواستیں  جمع  طلب کرنے کا عمل شروع کردیا ہے، جنہوں نے مکمل مالی سال (یکم اپریل 2021 تا31 مارچ 2022) کے لئے پی ایل آئی  کی اہلیت  سے متعلق پیمانے کے مرحلے کو طے کرلیا ہے۔ یہ مینوفیکچررس وزارت  کی ویب سائٹ  : https://www.civilaviation.gov.in/application-pli-scheme.

پر اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

          شہری ہوابازی کی وزارت کا مورخہ 4 مئی 2022 کا حکم درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

https://www.civilaviation.gov.in/sites/default/files/Application%20for%20PLI%20scheme%20for%20drones%20and%20drone%20components.pdf

 جبکہ پی ایل آئی کے مستفیدین   کی حتمی فہرست مینوفیکچررس کے مالیاتی نتائج اور دیگر مخصوص  دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد 30 جون 2022 تک جاری کی جاسکتی ہے۔

          اس سے پہلے 20اپریل 2022 کو شہری ہوابازی کی وزارت نے دس ماہ کی مدت (یکم اپریل 2021 تا31 جنوری 2022)کے لئے پی ایل آئی کے لئےدرخواستیں جمع کرانے والے افراد کے مالیاتی نتائج  کی بنیاد  پر 14 پی ایل آئی مستفیدین   کی ایک عبوری فہرست  جاری کی تھی۔اس فہرست میں پانچ ڈرونز  مینوفیکچررس اور ڈرونز کے پرزے وغیرہ  بنانے والے 9  مینوفیکچررس  شامل ہیں ۔شہری ہوابازی کی وزارت کا مورخہ 20 اپریل  2022 کا حکم ویب سائٹ:

https://www.civilaviation.gov.in/sites/default/files/Public%20Notic.pdf پردستیاب ہے۔

          ڈرونز اور ڈرونز کے لئے پی ایل آئی اسکیم کے لئے اہلیت کے پیمانے میں ڈرونز کمپنیوں  کے لئے دو کروڑ روپے کے بقدر سالانہ فروخت  اور مجموعی  فروخت کے 40فیصد سے زیادہ مالیت  کی قدر میں  اضافہ شامل ہے۔

          ڈرونز اور ڈرونز پرزوں کے لئے پیداوار سے منسلک  ترغیبی پی ایل آئی اسکیم کو 30ستمبر 2021 کو نوٹیفائی  کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت ، تین مالی سالو ں  کے دوران  120 کروڑروپے کے بقدر ترغیب فراہم کی جاتی ہے، جو مالی سال 21-2020 میں سبھی گھریلو  ڈرونز مینوفیکچررس کے مشترکہ کاروبار سے دیگر اسکیموں  کے مقابلے سب سے زیادہ  ہے۔ ڈرونز  اور ڈرونز  کے              پرزے تیار کرنے والے مینوفیکچررس کے لئے پی ایل آئی اسکیم    https://egazette.nic.in/WriteReadData/2021/230076.pdf  پر دستیاب ہے۔

          پی ایل آئی اسکیم کے علاوہ حکومت ہندنے ہندوستان کو سال 2030 تک ڈرونز کا ایک عالمی مرکز بنانے  کے مقصدسے سلسلے واراصلاحات  کی ہیں۔ ان اصلاحات میں اصلاح شدہ ڈرونز ضابطے  2021  کا نوٹی فکیشن  ، ڈرون فضائی حدود  کے نقشہ 2021  کی اشاعت (جس کے تحت بھار ت کی فضائی حدود  کے لگ بھگ 90فیصد  کو گرین زونز  کے طور پر کھول دیا گیا ہے)، یواے ایس محصول کے بندوبست  (یو ٹی ایم )کی پالیسی سے متعلق فریم ورک  2021 ڈرونز  کے لئے صداقت نامہ جاری کرنے سے متعلق  اسکیم  2022 (جس سے کہ ڈرونز  کے مینوفیکچررس  کو اے قسم کا صداقت نامہ حاصل کرنے  سہولت ہوتی ہے۔

          ڈرونز کی درآمدات سے متعلق پالیسی 2022، جس کے تحت غیر ملکوںمیں تیار کئے گئے ڈرونز  کو درآمدات   پر پابندی  عائد کی گئی ہے اور  ڈرونز  سے متعلق  ترمیمی  ضابطے 2022 ،  جس کے تحت ڈرون پائلٹ  کا لائسنس  ہونے کی ضرورت کو ختم کردیا گیا ہے۔

*************

ش ح۔ع م  ۔رم

U-5037



(Release ID: 1822892) Visitor Counter : 101