نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 کے کھلاڑیوں اور منتظمین کی کوششوں کی ستائش کی۔ میزبان جین یونیورسٹی نے چیمپئن کا تاج اپنے نام کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے کہ 2047 تک جب بھارت اپنی آزادی کا 100 واں سال منائے گا، بھارت اولمپکس میں سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہوگا: وزیر داخلہ
بھارتی مرد اور خواتین کی ہاکی ٹیموں کو ان کے تاریخی اولمپک کارنامے پر مبارکباد دی گئی
کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز، فٹ انڈیا اور کھیلو انڈیا یوتھ گیمز پی ایم مودی کے وژن کا نتیجہ ہیں: جناب انوراگ ٹھاکر
Posted On:
03 MAY 2022 9:03PM by PIB Delhi
ایک شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 کے ایک اور یادگار ایڈیشن کا اختتام عمل میں آیا، جس میں دیکھا گیا کہ ملک کے نوجوان اور امنگوں والے کھلاڑی اپنی متعلقہ یونیورسٹیوں کا نام روشن کرنے کے لیے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی وزیر داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے میزبان جین ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی کو مجموعی طور پر چمپئن کا خطاب پیش کیا جنہوں نے 20 طلائی، 7 چاندی اور 5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ اپنی مہم کا شاندار اختتام کیا۔ لولی پروفیشنل یونیورسٹی، پنجاب نے سونے کے 17، چاندی کے 15 اور کانسی کے 19 تمغے جیتے ہیں۔ دفاعی چمپئن پنجاب یونیورسٹی 15 طلائی، 9 چاندی اور 24 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تمغوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہی۔
ستاروں سے سجی اختتامی تقریب کے دوران مرکزی وزیر برائے کھیل کود اور نوجوانوں کے امور جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی، کرناٹک کے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں نیز امور داخلہ کے ریاستی وزیر جناب نسیت پرمانک بھی موجود تھے۔
بھارتی مرد اور خواتین کی ہاکی ٹیموں کی موجودگی جنہوں نے ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں تاریخی سفر کیا تھا، شام کی ایک خاص بات تھی اور دونوں ٹیموں کو مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے مبارکباد دی۔ سینڈل ووڈ سینیما آئیکون کیچا سدیپ نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔
ملک کی یوتھ بریگیڈ کی کارکردگی کا سہرا لیتے ہوئے جناب امت شاہ، جنہوں نے اے ایل یو کی طرف سے تیار کردہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز پر کافی ٹیبل بک کا اجرا کیا، نے کہا کہ ‘‘میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 میں حصہ لینے والی تمام یونیورسٹیوں اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ جو کھلاڑی حصہ لیتے ہیں وہ داد کے مستحق ہیں۔ جیتنا یا ہارنا کھیلوں کا حصہ ہے لیکن کھیلوں میں مقابلہ کرنا سب سے اہم چیز ہے۔ 2014 سے وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کو کھیلوں سمیت ہر شعبے میں نمبر 1 ملک بنانے کو اپنی زندگی کا مشن بنایا۔ انہوں نے کبھی پریشانیوں کی فکر نہیں کی، بلکہ منصوبہ بندی کی، سخت محنت کی اور نتائج لانے کے طریقے تلاش کیے، کھیلوں میں پی ایم مودی نے ایک سلسلہ شروع کیا اور آج ہم انہی اقدامات کا خوبصورت نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔’’
‘‘میں کھلاڑیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کھیل ہماری زندگی کا ایک اہم پہلو ہیں۔ جو کھیل کھیلے گا اسے ہی زندگی میں کامیابی ملے گی۔ کیونکہ کھیل ہمیں زندگی میں شکست کا سامنا کرنے کی ہمت دیتے ہیں۔ تب ہی آپ جیتنے کی خواہش پیدا کر سکتے ہیں۔ ہمارے کھلاڑی ان دنوں اولمپکس میں ہمیں فخر کا احساس کرا رہے ہیں جو کہ ٹوکیو اولمپکس 2020 اور پیرا اولمپکس میں بھارت کی بے مثال تمغوں کی تعداد سے ظاہر ہے۔ جناب امت شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم مودی نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے کہ 2047 تک جب ہندوستان اپنی آزادی کا 100 واں سال منائے گا، ہندوستان اولمپکس میں سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہوگا۔’’
تمام حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور میزبان جین یونیورسٹی کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ‘‘کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز، فٹ انڈیا، اور کھیلو انڈیا یوتھ گیمز وزیراعظم نریندر مودی کے وژن کا نتیجہ ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم نے اس سال بنگلورو میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں بڑے فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ کووڈ-19 وبا کے باوجود کے آئی یو جی2021 ایک شاندار اور بہت کامیاب ایونٹ رہا ہے۔ کھلاڑیوں نے اس سال یونیورسٹی گیمز کے 2 قومی ریکارڈ اور 76 سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے۔’’
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2021 کے ڈاک کور کے اجراء کے بعد ریاستی حکومت اور جین یونیورسٹی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا کہ ‘‘کھیل انسان کے فطری پہلو ہیں۔ یہ انسان کو کھیل کی اہمیت سکھاتا ہے۔ آپ کو جیتنے کے لیے کھیلنا ہے ہارنے کے لیے نہیں، آپ کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، ہمیں ہارنے کا خوف نہیں بلکہ جیتنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ویژن لے کر آئے تھے۔ کھیلوں میں ملک کی سمت بدلنے کی طاقت ہے اور میں بھارت کے تمام نوجوانوں سے ملک کا نام روشن کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔’’
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 5001)
(Release ID: 1822625)
Visitor Counter : 153