نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے ​​نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین کے طور پر سمن بیری کا خیرمقدم کیا

Posted On: 01 MAY 2022 9:23AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ یکم مئی  نیتی آیوگ نے یکم مئی 2022 سے نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین  کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالنے کے لیے جناب سمن بیری کاخیرمقدم کیا ہے۔ ایک تجربہ کار ماہر اقتصادیات اور ریسرچ ایڈمنسٹریٹر جناب بیری حکومت ہند کے ممتاز تھنک ٹینک کے سربراہ کے طور پر  ڈاکٹر راجیو کمار سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

جناب بیری نے کہا "جناب راجیو کمار نے میرے لیے ایک متحرک تنظیم چھوڑی ہے جس میں بہت سی تازہ دم ، نوجوان  صلاحیتیں موجود ہیں اور حکومت کے اندر اور باہر شراکت داروں کے ساتھ مضبوط روابط ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس عالمی غیر یقینی صورتحال کے دوران اس کا چارج سونپے جانے پرمیں بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ گہرے تجزیہ اور وسیع بحث کی بنیاد پر مستقبل  کے راستے کا وژن تیار کرنا اور ہندوستان کی ریاستوں کے ساتھ کام کرنا ، جہاں بالآخر معاشی ترقی ہونی ہے، نیتی آیوگ  کے لیے ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کا معاشی اور سماجی انتخاب پوری دنیا کے لیے اہمیت کا  حامل ہے۔

جناب بیری اس سے قبل نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ (این سی اے ای آر) کے ڈائریکٹر جنرل (چیف ایگزیکٹو) اور رائل ڈچ شیل کے عالمی چیف اکانومسٹ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل، شماریاتی کمیشن اور ریزرو بینک آف انڈیا کی مالیاتی پالیسی پر تکنیکی مشاورتی کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔ این سی اے ای آر سے پہلے، جناب بیری واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک سے وابستہ تھے اور لاطینی امریکہ پر مرکوز میکرو اکانومی، مالیاتی منڈیوں اور عوامی قرضوں کا انتظام ان کے دائرہ کار میں شامل تھا۔

وہ حالیہ دنوں میں سینٹر فار پالیسی ریسرچ، نئی دہلی میں سینئر وزٹنگ فیلو ، بروگل ، برسیلس میں غیر رہائشی  فیلو  اور ووڈرو ولسن سینٹر، واشنگٹن ڈی سی میں گلوبل فیلو سے وابستہ رہے ہیں۔ انہوں نے شکتی سسٹین ایبل انرجی فاؤنڈیشن، نئی دہلی کے بورڈ میں بھی خدمات انجام دی ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (01.05.2022)

U-4888



(Release ID: 1821763) Visitor Counter : 128