وزارتِ تعلیم

اگر این ای پی رہنمائی کافلسفہ ہے، تو این سی ایف راستہ ہے اور یہ مینڈیٹ آئین – جناب دھرمیندر پردھان


مینڈیٹ دستاویز انتہائی ضروری تبدیلی "بھارتی تعلیمی نظام‘‘ کے ترک نوآبادیات کو پوری کرتی ہے - مرکزی وزیر تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے آج قومی نصاب فریم ورک کی تیاری کے لیے مینڈیٹ دستاویز جاری کیا

جناب دھرمیندر پردھان نے این سی ایف کے لئے ملک کےہر شہری کی طرف سے موصول تجاویزنافذ کرنے کے لئے ایک ایپ پر مبنی پروسیس وضع کرنے پر زور دیا

Posted On: 29 APR 2022 3:11PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلورو میں منعقدہ ایک تقریب میں 'مینڈیٹ  دستاویز: قومی نصابی فریم ورک (این سی ایف) کی تیاری کے لیے رہنما خطوط' جاری کیا۔

اس موقع پر قومی نصابی فریم  ورک کے لئے قومی  اسٹیئرنگ کمیٹی  کے چیئرمین ڈاکٹر کے۔ کستوریرنگن، کرناٹک کی حکومت  میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر، ڈاکٹر اشوت نارائن سی این، کرناٹک حکومت میں پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے وزیر، ڈاکٹر بی سی۔  ناگیش، حکومت ہند کی  تعلیم وزارت میں اسکولی تعلیم اور خواندگی محکمہ میں سکریٹری  محترمہ انیتا کروال اور نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کے ڈائریکٹر پروفیسر دنیش پرساد سکلانی موجود تھے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 ایک 'فلسفہ' ہے، قومی نصابی فریم ورک اس کا 'راستہ' ہے اور آج جاری کی گئی  مینڈیٹ دستاویز 21ویں صدی کی بدلتی ہوئی مانگوں کو پورا کرنے  اور مستقبل کو مثبت طریقہ سے متاثر کرنے  کا آئین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ  مینڈیٹ  دستاویز بچوں کی مجموعی ترقی ، ہنرمندی پر زور ، اساتذہ کے اہم رول ، مادری زبان میں سیکھنے اور ثقافتی وابستگی پر توجہ دیتے ہوئے ایک مثالی تبدیلی لائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بھارتی  تعلیمی نظام کی  ترک نو آبادیات  کی سمت میں بھی ایک بڑا قدم ہے۔

 

WhatsApp Image 2022-04-29 at 1.37.30 PM.jpeg

انہوں نے قومی نصابی  فریم ورک  (این سی ایف ) کی تیاری کو ایک سائنٹفک اور مسلسل عمل  اور  این سی ایف کوسماج کی ایک دستاویز  بتاتے ہوئے ملک کے ہر شہری سے این سی ایف کے لیے  موصول تجاویز کونافذ کرنے کے لیے ایک ایپ پر مبنی  پروسیس وضع کرنے کی تجویزپیش کی۔

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے ہمارے بھارتی علمی نظام میں اس تاریخی دن کو ممکن بنانے کے لیے ماہرین، ماہرین تعلیم اور دانشوروں کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ این ای پی 2020 پر مبنی بھارت کا یہ تعلیمی ماڈل دنیا بھر میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے ایک معیار کے طور پر کام کرے گا۔

لانچ پروگرام کے دوران ڈاکٹر اشوت نارائن سی این نے کہا کہ تعلیم  واحد  طریقہ ہے، جس کی مدد سے ملک یا پوری دنیا کے شہریوں کے معیار زندگی کو مضبوط اور بہتر بنایا جا سکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ای پی کے ساتھ، حقیقی تبدیلی شروع پوگئی ہے اور ہمارا ملک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے۔

ڈاکٹر بی۔ سی ناگیش نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ای پی ملک کی سماجی - اقتصادی ترقی میں اہم رول ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور نیا تعلیمی نظام بھی دنیا کی فلاح و بہبود میں تعاون دے گا۔

ڈاکٹر کستوریرنگن نے کہا کہ تعلیمی نظام میں مزید آسان متبادل فراہم کرائے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی ایف ایک ایسے تعلیمی نظام کی تیاری میں تعاون دے گا جوبدلتے وقت کی مانگ  کے مطابق ہو اور 21ویں صدی کی ضروریات کو پورا کرتا ہو۔

انقلاب پذیر  قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے عمل درآمد  کے مرکز میں نئی قومی نصابی فریم ورک (این سی ایف) ہے، جوہمارے اسکولوں اور کلاسز میں این ای پی 2020 کے وژن کو حقیقی طور پر تبدیل کرتے ہوئے ملک میں بہتر تعلیم  اور علم کے حصول کو طاقتور اور اہل بنائے گی۔  این سی ایف کے فروغ کو  قومی اسٹیئرنگ کمیٹی (ایس ایس سی) کے ذریعہ  ہدایت دی جارہی ہے ، جس کے چیئرمین ڈاکٹر کے۔ کستوری رنگن ہیں اور جسے مینڈیٹ گروپ اور نیشنل کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) تعاون  دے رہے ہیں ۔ این سی ایف میں اسکولی تعلیم کے لئے قومی  نصابی فریم ورک (این سی ایف ایس ای)، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم کے لئے قومی نصابی فریم ورک  (این سی ایف ای سی سی ای)، اساتذہ کی تعلیم کے لئے قومی نصابی فریم ورک (این سی ایف ٹی ای) اور بالغوں کی تعلیم کے لئے قومی نصابی فریم ورک  (این سی ایف اے ای ) شامل ہیں۔

’مینڈیٹ  دستاویز‘ کی بنیاد پر ہی این سی ایف تیار کیا گیا ہے۔ ’مینڈیٹ  دستاویز‘ ہی اصل این ای پی 2020 اور این سی ایف کوایک دوسرے سے  جوڑتی ہے۔ قومی نصابی  فریم ورک (این سی ایف) کی کچھ اہم خصوصیات، جیسا کہ ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ’مینڈیٹ  دستاویز ‘ میں تصور پیش کیا گیا ہے، درج ذیل ہیں:

  1. اس میں این سی ایف تیار کرنے کے عمل اور خصوصیات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ اس میں  این ای پی  2020 کے وژن، اصولوں اور نقطہ نظر  کے مطابق این سی ایف کے لیے ایک واضح اور مخصوص بنیادوں کے بارے میں بتایا گیا ہے
  2. اس میں پہلے سے جاری  وسیع  مشاورت کا پوری طرح سے استعمال کرتے ہوئے ایک  مربوط اور جامع این سی ایف تیار کرنے  کی ترکیب بتائی گئی  ہے ۔
  3. تیار کئے گئےعمل میں جامع ، مربوط اور کثیر نصابی تعلیم یقینی بنانے کے لئے این ای پی 2020 میں تصور کئے گئے سبھی مرحلوں میں ایک ہی مرحلے میں تمام مضامین میں کسی روک ٹوک کے بغیر  انضمام یقینی بنایا گیا ہے۔
  4. اس میں جامع اساتذہ کی تعلیم کے شعبے میں این ای پی 2020 کے ذریعہ تصور کئے گئے تبدیلی کے اصلاحات کے ایک  لازمی  حصے کے طور پر  اساتذہ  کی تعلیم کے  نصاب اور اسکولوں کے نصاب کے بیچ اہم  رابطے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس طرح سے ہمارے سبھی اساتذہ کے لئے  سخت تیاری، مسلسل پیشہ ورانہ  ترقی  اور مثبت کام کے ماحول کو یقینی بنایا گیا ہے۔
  5. اس میں ملک کے سبھی شہریوں کے لئے زندگی بھرسیکھنے کے مواقع پیدا کرنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
  6. یہ تعلیم کے پس منظر کی حقیقت کو ممکن اور مضبوط بنانے، تبدیلی  اور بہتر کرنے کے لئے ملک بھر میں تعلیم کے سب سے اہم فریقوں  جیسے طلبا، اساتذہ، سرپرستوں اور کمیونٹیز کے ذریعہ  براہ  راست ’ قابل استعمال ‘ اور ’ متعلق‘ ہے۔
  7. یہ پختہ  اصول اور جدید تحقیق پر مبنی اورمعلوماتی ہے، پھر بھی مختلف سیاق و سباق میں کلاسز اور   اسکولوں سے حقیقی زندگی کی عکاسی کے ساتھ اس میں آسان زبان استعمال کی گئی ہے۔

H. اس میں موجودہ حقیقت سے تعلیم میں اس طرح کی حقیقی  پیش رفت کو یقینی بنانے کے  آئیڈیل کی طرف قدم بہ قدم  منظم راستے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جو سبھی کی زندگیوں میں ایک مثالی تبدیلی لاتا ہے۔

قومی نصاب کے فریم ورک کی ترقی کے لیے مختلف فریقوں کے ساتھ قومی سطح پر وسیع مشاورت کی جا رہی ہے:

اساتذہ، اسکول کے پرنسپل، آنگن واڑی ٹیچر، ٹیچر ایجوکیٹر، والدین، کمیونٹی ممبرز، طلباء، نا خواندہ ،نوخواندہ اور  ماہرین تعلیم۔

ملک کے ہر ضلع میں ضلعی سطح کی کنسلٹیشن

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مختلف موضوعات سے متعلق 700 سے زیادہ ریاستی سطح کے ماہرین کے گروپ

بین الاقوامی ماہرین سمیت 25 قومی سطح کے ماہر گروپ

مینڈیٹ گروپ اور این سی ای آر ٹی کے ساتھ مل کر اسٹیئرنگ کمیٹی کے ذریعے این سی ایف  کی تیاری میں بہترین باتوں کو شامل کرنے کے مقصد سے جمع کئے جارہے ان پُٹ کا گہرائی سے تجزیہ کیا جارہا ہے۔

اس پورے عمل کو تقریباً  کاغذات سے پاک بنانے کے مقصد سے سبھی فریقوں سے ان پُٹ جمع کرنے اور ان کو ملانے کے لئے مشین لرننگ سمیت تکنیک کا استعمال کرکے ایک مضبوط اور وسیع نظام کو اپنایا گیا ہے۔

ان مشاورت کے علاوہ، این سی ایف وزارت تعلیم کے  نیپون بھارت، بنیادی خواندگی اور عددی علم کے لیے قومی مشن جیسے دیگر پہل کے لئے بھی پوری طرح سے ذمہ داری ہوگا۔ ان اقدامات کو ضرورت کے مطابق  فوری طور پر نافذ کیا جارہا ہے جبکہ این سی ایف کو  فروغ دینے کا عمل جاری  ہے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:4842 )



(Release ID: 1821462) Visitor Counter : 195