بجلی کی وزارت

آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر تین ریاستوں میں آر ای سی کی طرف سے بجلی اتسو کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 29 APR 2022 1:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 اپریل، 2022/ بھارت کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کی تقریبات منانے کے لیے آزادی کے امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر گاؤوں میں بجلی پہنچانے سے متعلق کارپوریشن لمیٹڈ نے جو بجلی کی وزارت کے تحت سرکاری بنیادی ڈھانچے کو رقم فراہم کرنے والی ایک کمپنی ہے منی پور، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ ریاستوں میں بجلی اتسو کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کی تاریخ 28 اپریل ، 2022 کو خاص طور پر چنی گئی کیونکہ دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا کے تحت سبھی گاؤوں بجلی سے متعلق بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے چار سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس موقعے پر منی پور کا لیسان گاؤں ان گاؤوں میں سے ایک ہے جہاں ان تقریبات کا انعقاد کیا گیا کیونکہ 28 اپریل، 2018 کو ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت ایسا آخری گاؤں ہے جسے گرڈ سے جوڑا جائے گا۔ ملک کی گاؤوں میں بجلی  پہنچانے کی مہم سے بھی بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے بہت بڑی کامیابیوں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

اس موقعے پر بہت سی معروف شخصییں موجود تھیں اور اس میں قریب کے گاؤوں اور ضلعوں کے لوگ بھی ہجوم کی شکل میں آئے تھے۔ ان شخصیتوں نے بجلی کے فوائد اور دیہی علاقوں میں بجلی کاری کے دوران درپیش چیلنجوں کو اجاگر کیا اور یہ بتایا کہ بجلی کی فراہمی سے زندگی کے معیار میں کس طرح اضافہ ہوا ہے۔ اس تقریب میں ڈی ڈی یو جی جے وائی اسکیم کے بہت سے مستفیدین بھی شامل ہوئے جنہیں ان کے تجربے سے واقف ہونے کے لیے اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔

گاؤں والوں کی تفریح کے لیے رقص اور لوک گاین جیسے مختلف ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا تاکہ بجلی کے استعمال ، بلنگ  اور توانائی کی کفالت کے بارے میں بیداری میں اضافہ کیا جائے۔ عوام کو جانکاری دینے کے لیے مختلف سرکاری پروگراموں کے بارے میں سوال بھی پوچھے گئے۔ یہ تقریب ایل ای ڈی بلب مقابلے کے فاتحین کو انعام کے طور پر تقسیم کرنے کے ساتھ ختم ہو گئی۔

عوام کے اس بڑے اجتماع کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہےکہ سماجی دوری جیسے کووڈ سے حفاظت کے سبھی اصولوں اور ماسک پہننے جیسے اصولوں کو یقینی بنایا گیا ۔ سبھی حاضرین کو ماسک بھی فراہم کیے گئے۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –4841

 



(Release ID: 1821412) Visitor Counter : 162