شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت کے تحت آزادی کا امرت مہوتسو مناتے ہوئے شمال مشرقی فیسٹول
جناب ہردیپ سنگھ پوری گینگٹوک میں ‘شمال مشرقی ریاستوں میں شہری ترقی: اسمارٹ سٹی انقلاب’ کے موضوع پر منعقدہ سمپوزیم میں شرکت کریں گے
Posted On:
29 APR 2022 2:09PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ اور شہری امور نیز پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کل 30 اپریل 2022 کو گینگٹوک میں ایک سمپوزیم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں ‘شمال مشرقی ریاستوں میں شہری ترقی: اسمارٹ سٹی انقلاب’ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ عمارت کی اجازت کا ایک آن لائن نظام رسمی طور پر افتتاحی اجلاس کے دوران شروع کیا جائے گا جس میں سکم کے شہری ترقیات، خوراک اور شہری فراہمی کے محکموں کے وزیر جناب ارون اپریتی اور مرکز اور ریاست کے سینئر افسران بھی شرکت کریں گے۔
صبح کے اجلاس کے بعد متعلقہ موضوع پر تین تکنیکی سیشن منعقد کیے جائیں گے۔ ان کا انعقاد آئی آئی ٹی، کھڑگپور کے سینئر پروفیسرز کریں گے۔
سکم کا پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو کا ایک حصہ ہے: شمال مشرقی فیسٹول تمام آٹھ شمال مشرقی ریاستوں میں 28 اپریل 2022 سے 4 مئی 2022 تک منایا جا رہا ہے۔ اس کا اہتمام شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی مرکزی وزارت (ڈونر) نے ‘‘ہم کسی سے کم نہیں’’ کے جذبے کے ساتھ کیا ہے۔ ہندوستان اس وقت اپنی آزادی کے 75 سال، اس کی شاندار تاریخ، عوام، ثقافت اور آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران کامیابیوں کا جشن منا رہا ہے، وزارت اس تہوار کے ذریعے شمال مشرقی خطے کی خوبصورتی اور مختلف شعبوں میں اس کی کامیابیوں کو اجاگر کر رہی ہے۔ اسی طرح کی تقریبات، مختلف موضوعات پر، جاری فیسٹول کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کے مختلف دارالحکومتوں میں منعقد کی جا رہی ہیں۔
*****
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 4836)
(Release ID: 1821334)
Visitor Counter : 148