مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

محکمہ ڈاک نے آن لائن موڈ کے ذریعہ قومی پنشن اسکیم خدمات مہیا کرانا شروع کیا


تمام  اہل شہری اس سہولت کو بغیر کسی پریشانی کے حاصل کرسکتے ہیں اور جسمانی طور پر ڈاک دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے

Posted On: 28 APR 2022 5:04PM by PIB Delhi

وزارت مواصلات کا محکمہ ڈاکٹ (ڈی او پی )2010 سے جسمانی پروسیس نظام کے ذریعہ قومی پنشن اسکیم (این پی ایس آل سٹیزن ماڈل اسکیم)جوکہ حکومت ہند کا ایک رضاکارانہ پنشن اسکیم ہے جسے پنشن فنڈ ریگولیٹری اور ڈپارٹمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے ) کے ذریعہ اپنے مخصوص ڈاک دفاتر کے ذریعہ انتظام کیا جاتا ہے ۔

محکمہ ڈاک خوش ہے کہ اس نے قومی پنشن اسکیم (آل سٹیزن ماڈل) کو 26 اپریل 2022 سے آن لائن موڈ کے ذریعہ مہیا کرانا شروع کردیا ہے۔ کوئی بھی ہندوستانی شہری جو 18-70 سال کی عمر کے گروپ میں ہو وہ اس سہولت کونیشنل پنشن سسٹم –آن لائن سروسیز کے مینو ہیڈ کے تحت  محکمہ ڈاک کے سرکاری ویب سائٹ (www.indiapost.gov.in) کا وزٹ کرکے حاصل کرسکتا ہے۔خاص لنک یہ ہے https://www.indiapost.gov.in/Financial/Pages/Content/NPS.aspx

نئی رجسٹریشن ، ابتدائی / بعد کا تعاون اور این پی ایس آن لائن کے تحت ایس آئی پی متبادل کی سہولیات  کسٹمر کے لئے کم سے کم چارجز پر مہیا ہیں۔محکمہ کا قومی پنشن اسکیم خدمت چارج سب سے کم ہےخریدارسیکشن  80 سی سی ڈی 1 (بی ) کے تحت وزارت خزانہ کی طرف سے وقتا فوقتا کئے ہوئے اعلان کے مطابق این پی ایس میں ٹیکس کے تخفیف کا بھی اہل ہے۔

آن لائن سہولت کو این پی ایس کے لئے تمام اہل افراد حاصل کرسکتے ہیں جسمانی طور پر بغیر کسی ڈاک دفتر گئے ہوئے اور کم سے کم فی پر پریشانی سے خالی تجربے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ این پی ایس آن لائن سہولت قومی پنشن اسکیم (آل سٹیزن ماڈل) کو فروغ دینے میں ایک لمبی مسافت طے کرے گی اور ملک میں لوگوں کے لئے ان کے بڑھاپے میں ایک محفوظ اور باوقار زندگی یقینی بنائےگی ۔

****

U.No:4823

ش ح۔ ا ک۔س ا



(Release ID: 1821182) Visitor Counter : 97