نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 میں ثقافتی پروگرام تسکین  کے لیے ایک شاندار ایونٹ ہے:کے آئی یوجی  ایتھلیٹس


جین یونیورسٹی کے طلباء 25 اپریل 2022 سے 02 مئی 2022 تک ثقافتی پروگراموں اور دستکاری کے اسٹالز کا انعقاد کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں

Posted On: 28 APR 2022 3:07PM by PIB Delhi

 جہاں کھلاڑی دن کے وقت اپنے مختلف مقابلوں میں سخت محنت کرتے ہیں، وہیں جین یونیورسٹی کے طلباء، جو کہ بنگلورو میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 کی میزبانی کر رہی ہے، نے 25 اپریل 2022 سے  02 مئی 2022 تک  ایک ثقافتی پروگرام کے ذریعے کھلاڑیوں کی تفریح اور ماحول کو خوش گوار بنانے  کی ذمہ داری لی ہے۔

جین یونیورسٹی کیمپس کے ایک وسیع وعریض میدان  میں ثقافتی پروگرام کے منتظمین نے ایک بہت بڑا اسٹیج بنایا ہے جس پر آٹھ روزہ پروگرام کے دوران رقص، موسیقی اور فیشن کے علاوہ دیگر فنون کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ ثقافتی پروگرام، جو کہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 میں موجود تمام لوگوں (کھلاڑیوں، فیملی ، رضاکاروں وغیرہ) کے لیے کھلا ہے، اس میں دلچسپ اشیاء جیسے کاویری دستکاری ، جوٹ بیگز اور قدرتی صابن سمیت متعدد اسٹالز بھی ہیں۔ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 کے منتظمین نے اس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ وہاں ایک مضبوط حفاظتی نظام موجود ہو تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام افراد کیمپس میں خودکو محفوظ محسوس کریں، جبکہ کھیل اور ثقافتی تقریبات دن بھر منعقد ہوتی ہیں۔

تقریب کے لیے فنکاروں کا انتخاب کیسے کیا گیا اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے، پورے  ثقافتی پروگرام کی کوآرڈی نیٹر اور جین یونیورسٹی کی  طالبہ نکیتا سل نے کہا، ’’ جین یونیورسٹی کے تمام کالجوں میں رقص، موسیقی اور فیشن کے لیے اپنی پیشہ ور ٹیمیں ہیں۔ کالجوں نے ثقافتی تقریب میں پیش کیے جانے والے ہر آرٹ فارم کے لیے اپنی ٹیمیں بھیجی ہیں۔ یونیورسٹی میں چھ کیمپس ہیں اور ہر کیمپس مکمل طور پر چار سے پانچ پرفارمنس دے رہا ہے۔‘‘

پنجابی یونیورسٹی کی ایک والی بال کھلاڑی - ونشیکا ورما نے سخت شکست  کے بعد ثقافتی پروگرام سے خوب لطف اٹھایا، ’’ ہم نے ثقافتی پروگرام میں بہت مزہ کیا، ہم نے بہت لطف اٹھایا۔ ایونٹ کے اختتام تک تمام تناؤ دور ہو گیا۔ ہم کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد وہاں گئے تھے، اس لیے شکست  کے بعد سکون حاصل  کرنے کا یہ ایک اچھا طریقہ تھا۔ ہم نے بالی ووڈ اور پنجابی گانوں پر رقص کیا۔‘‘

ایزلماتھی  ڈی پی ، جوایس آر ایم یونیورسٹی کا حصہ ہیں، جنھوں  نے والی بال کے مقابلے میں طلائی تمغہ  جیتا ہے ، نے کہا، ’’ ہم اپنے سیمی فائنل میچ کے بعد ثقافتی تقریب میں گئے، ہم نے وہاں  رقص کیا اور فنی مظاہروں اور موسیقی  کالطف اٹھایا۔  ہم اپنے فائنل کے بارے میں تھوڑا گھبرائے ہوئے تھے حالانکہ ہم نے ابھی سیمی فائنل جیتا تھا، اس لیے ٹیم کے لیے ثقافتی تقریب میں جانا اور کچھ مزہ کرنا اچھا تھا۔‘‘

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 میں شامل تمام عملہ آئندہ  چند دنوں میں ایک تفریح کےلیے تیار ہے  کیونکہ اسے  مختلف قسم کے شوز دیکھنے کا موقع ملے گا جن میں ایکیم ڈانس، اسٹینڈ اپ کامیڈی، ہم عصر رقص، کتھک اور فری  اسٹائل ڈانس شامل ہیں ۔

 

*****

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:4796 )


(Release ID: 1820977)