کابینہ
کابینہ نے لیتھوا نیہ میں انڈین مشن کھولنے کو منظوری دی
Posted On:
27 APR 2022 4:49PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 2022 میں لیتھوانیہ میں نیا انڈین مشن کھولنے کو منظوری دے دی ہے۔
لیتھوانیہ میں انڈین مشن کے کھلنے سے بھارت کے سفارتی نقوش کو وسعت دینے، سیاسی تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون کو گہرا بنانے ، دو فریقی تجارت ، سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے ،عوام سے عوام کے روابطہ کو مضبوط تر کرنے، کثیر جہتی پلیٹ فارموں میں مزید پائیدار سیاسی رسائی بنانے اور بھارت کی خارجہ پالیسی کے مقاصد کے لئے حمایت کے حصول میں مدد ملے گی۔ لیتھوانیہ میں انڈین مشن بھارتی کمیونٹی کی مزید بہتر طریقے سے مدد کر پائے گا اور ان کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔
لیتھوانیہ میں نیا انڈیا مشن کھولنے کا فیصلہ مستقبل پر مرکوز قدم ہے، جس کا مقصد نمو و ترقی یا ‘سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ’ کی ہماری قومی ترجیح کا حصول ہے۔ بھارت کی سفارتی موجودگی میں اضافہ بھارتی کمپنیوں ک لئے بازار تک رسائی میں سہولت فراہم کرے گا اور اشیاء و خدمات کی بھارتی بر آمدات کو تقویت دے گا ۔ اس کا ‘آتم نربھر بھارت’ کے ہمارے ہدف کے مطابق گھریلو پیدا وار اور روز گار میں اضافے پر براہ راست اثر پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-م م- ق ر)
U-4745
(Release ID: 1820626)
Visitor Counter : 215
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam