کوئلے کی وزارت

جناب پرہلاد جوشی کا کہنا ہے کہ 72.50 ملین ٹن کوئلہ مختلف ذرائع پر دستیاب ہے


22.01 ملین ٹن تھرمل پاور پلانٹس کے ساتھ دستیاب ہے

8.55 فیصد کا اضافہ درج کرتے ہوئے ہندوستان نے 2021-22 کےدوران 777.23 ملین ٹن کوئلہ پیدا کیا

Posted On: 23 APR 2022 1:32PM by PIB Delhi

کوئلہ ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ فی الحال کو ل انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) ،سنگرینی کولیریز کمپنی لیمیٹڈ(ایس سی سی ایل) ،کول واشریز وغیرہ کے مختلف ذرائع میں 72.50 ملین ٹن کوئلہ دستیاب ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں وزیر موصوف نے کہا کہ تھرمل پاور پلانٹس (ٹی پی پی) کے پاس بھی 22.01 ملین ٹن کوئلہ دستیاب ہے۔

جناب جوشی نے کہا کہ ملک میں کافی کوئلہ دستیاب ہے اور یہ اسٹاک ایک ماہ تک چلے گا اور رکارڈ پیداوار کے ساتھ روز مرہ کی بنیاد پر دستیابی کے مطابق کمی بھی پوری ہورہی ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ وزارت کوئلہ کے عارضی ڈاٹا کے مطابق 2021-22 میں کل کوئلہ پیداوار777.23 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے اور اس میں ہر سال 8.55 فیصد کا اضافہ درج کیاگیا ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی پیداوار 2020-21 میں 596.24 میٹرک ٹن سے 4.43 فیصد بڑھ کر مالی سال22-2021 کے دوران 622.64 میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔

سنگرینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) نے گذشتہ سال 50.58 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 22-2021 کے دوران 28.55 فیصد اضافہ کے ساتھ 65.02 میٹرک ٹن کوئلہ پیدا کیا۔ وہیں کیپٹیو کانوں کی کوئلہ پیداوار 89.57 میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔ 21-2020 کے دوران یہ صرف 69.18 میٹرک ٹن تھی۔

2021-22 کے دوران کل کوئلہ ترسیل گذشتہ سال کے 690.71 میٹرک ٹن کے عدد کے مقابلے 818.04 میٹرک ٹن کے عدد تک پہنچ گئی ہے،اور اس میں 18.43 فیصد کا اضافہ درج کیاگیا ہے ،اس مدت کے دوران سی آئی ایل نے 21-2020 کے 573.80 میٹرک ٹن کے عدد کے مقابلے 661.85 میٹرک ٹن کوئلہ بھیجا۔

 

*************

 

 

ش ح ۔  ا ک ۔ م ش

 

U. No.4639

 



(Release ID: 1819770) Visitor Counter : 101