نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ نے کھیلوں کو ترغیب دینے کے لئے کالج میں داخلوں اور ملازمتوں میں ترقیوں میں کھلاڑیوں کو کچھ اضافی نمبر دینے  پر زور دیا


ہمارے دیہی اور مقامی کھیلوں کے تحفظ اور فروغ کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے: جناب نائیڈو


نائب صدر جمہوریہ نے زمینی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا


نائب صدر جمہوریہ نے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز-2021 کو پہلی بار ’گرین گیمزس‘ قرار دیے جانے کی ستائش کی


نائب صدر جمہوریہ نے بنگلورو میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز-2021 کا افتتاح کیا

Posted On: 24 APR 2022 6:54PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج کالج میں داخلوں اور مختلف شعبوں میں ترقیوں میں کھلاڑیوں کو کچھ اضافی نمبر دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ اس طرح کی ترغیبات ملک میں کھیلوں کی حوصلہ افزائی میں بہت اہم ثابت ہوں گی۔‘‘

بنگلورو میں آج کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز-2021 کے افتتاح کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اپنی جڑوں کی طرف لوٹنے کی اپیل کی اور سبھی فریقوں سے  اپنے مقامی اور دیہی کھیلوں کو اولین ترجیح دینے کے لئے کہا۔ نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کھیلو انڈیا کے اس ایڈیشن میں پہلی بار شروع کئے گئے  یوگاسن اور ملکھمب جیسے دیسی کھیلوں کے ساتھ  20 اسپورٹس شعبے شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ " یہ ہمارے دیہی اور مقامی کھیلوں کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینا کے لئے کافی اہم ہیں، جو روایت  میں جڑی ہوئی ہیں اور ہماری ثقافتی ورثے کا حصہ ہیں۔"

کھیلوں کی سرگرمیوں کی گاؤں کی سطح تک حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے مرکز، ریاست اور مقامی اداروں کی مشترکہ کوششوں سے زمینی سطح پر ضروری  کھیل سے متعلق ڈھانچے کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب مل کر بھارتی  کھیل کی صلاحیت کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

سیاست سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں 'کھلاڑیوں کے جذبے' کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہوئے، جناب نائیڈو نے کہا کہ کھیل ہمیں صبر، استقامت اور جیت یا شکست کو ہم آہنگی کے ساتھ لینے کی بات سکھاتے ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے کھیلوں کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا لازمی حصہ  بنانے کی اپیل کی۔

کھیلوں پر زور دینے والی نئی تعلیمی پالیسی 2020 کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے بین الاقوامی معیار کے مطابق  کھیلوں کے مقامات کو بڑے پیمانے پرجدیدبنانے کے لیے کرناٹک کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے میں بھارت  میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور اس بڑے ٹیلنٹ پول کی جلد شناخت کرنے، اسے مناسب تربیت اور مدد فراہم کرنے کی  سمت میں کوشش کرنے کی اپیل کی ۔ کھیلو انڈیا کو ایک قابل تعریف پہل بتاتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ اس سے نہ صرف بہترین صلاحیت کی جلد شناخت میں مدد ملے گی بلکہ اس بات کو بھی یقینی  بنایا جائے گا کہ کھیلوں کے تئیں جوش و جذبہ رکھنے والوں کو کامیابی کے مساوی مواقع ملیں۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ کھیل  کود اور کھیل سے ہرشخص  کی جسمانی تندرستی یقینی ہوتی ہے  اور صحت مند مسابقت کے ذریعے بہترین کارکردگی کی خواہش پیدا کرنے کے علاوہ نظم و ضبط اور ٹیم کے جذبے کو فروغ ملتا ہے۔ کھیل کود یا یوگا کو چھوٹی عمر سے ہی اسکول کے نصاب کا لازمی حصہ بنانے پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمیں بچوں،نو جوانوں اور بزرگوں  کو کھیل یا کسی دیگر فزیکل سرگرمی میں باقاعدہ طور پر  حصہ لے کر فٹ رہنے کی ترغیب دینی چاہیے۔

انہوں نے نوجوانوں کو غیر فعال طرز زندگی اور جنک فوڈ یعنی غیر صحت بخش  کھانے سے گریز کرنے  اور اس کے بجائے صحیح طریقے سے پکا ہوا روایتی بھارتی کھانا کھانے کی صلاح دی۔

نائب صدر جمہوریہ نے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز-2021 کو پہلی بار ’گرین گیمز‘ قرار دینے کے لیے منتظمین کی ستائش کی، جس کے تحت کھیلوں کے انعقاد میں غیر پلاسٹک اور دوبارہ قابل استعمال/ری سائیکل والے مواد کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے سبھی طرح کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ اس قدم کو مثالی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر پروگراموں کے منتظمین   کوان اچھی روایتوں پر عمل کرنا چاہیے۔ جناب نائیڈو نے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کے شریک میزبان کے طور پر تسلیم کیے جانے پر جین یونیورسٹی کی بھی تعریف کی۔

افتتاحی تقریب کے دوران، فنکاروں اور کھلاڑیوں نے ملکھمب پرفارمنس، ایکروبیٹک پرفارمنس اور آزادی کے امرت مہوتسو پرڈانس سیکوئنسنگ سمیت اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسواراج ایس بومئی، نوجوانوں کے امور اور کھیل اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، کرناٹک  حکومت کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور کھیل اور  ریشم کے پیداوار  کے وزیر ڈاکٹر کے سی۔ نارائن گوڑا،ملک بھر سے کھلاڑی اور دیگر افراد افتتاحی تقریب میں شامل ہوئے۔

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:4622 )


(Release ID: 1819677) Visitor Counter : 145