مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
بھارتی ڈاک نے کچھ سروے، کوئز کے ذریعہ سبسڈی / انعامات دینے کا دعویٰ کرنے والے فرضی یو آر ایل/ویب سائٹوں کے تئیں عام لوگوں کو خبردار کیا
Posted On:
23 APR 2022 10:15AM by PIB Delhi
بھارتی ڈاک نے حالیہ دنوں میں ایسا پایا ہے کہ کئی یوآر ایل/ ویب سائٹ کچھ سروے ، کوئز کے ذریعہ چھوٹے یوآر ایل سمیت وہاٹس ایپ، ٹیلی گرام، انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا اور ای میل / ایس ایم ایس کے ذریعہ سے سرکاری سبسڈی فراہم کرنے کا دعویٰ کررہے ہیں۔
ہم ملک کے شہریوں کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ بھارتی ڈاک سروے وغیرہ کی بنیاد پر سبسڈی، بونس یا انعامات کے اعلان جیسی کسی بھی سرگرمی میں شامل نہیں ہے۔ اس طرح کی نوٹیفکیشن/میسج/ ای میل حاصل کرنے والے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ ایسے فرضی اور جعلی میسج پر یقین نہ کریں اور نہ اس کا جواب دیں اور کوئی ذاتی تفصیلات مشترک نہ کریں۔ یہ بھی درخواست کی جاتی ہے کہ کسی بھی انفرادی طور سے شناخت سے متعلق معلومات جیسے تاریخ پیدائش ، کھاتے کا نمبر ،موبائل نمبر، جائے پیدائش اور او ٹی پی وغیرہ مشترک نہ کریں ۔
بھارتی ڈاک حالانکہ مختلف روک تھام کے میکانزم کے ت ذریعہ ان یو آر ایل/ لنکس/ ویب سائٹوں سے بچاؤ کے لئے ضروری کارروائی کررہی ہے۔ وسیع طور پر عام لوگوں سے ایک مرتبہ پھر درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی فرضی/ جعلی پیغامات/کمیونی کیشن/ لنک پر یقین نہ کریں اور اس کا جواب نہ دیں۔
پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کی انڈیا پوسٹ اور فیکٹ چیک یونٹ نے ان یوآر ایل/ویب سائٹوں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ فرضی قرار دیا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:4579)
(Release ID: 1819307)
Visitor Counter : 201