وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 24 اپریل کو قومی پنچایتی راج دیوس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم 20000 کروڑ روپئے کے بقدر کی مختلف النوع ترقیاتی پہل قدمیوں کا آغاز کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم بنیہال قاضی گنڈ سڑک ٹنل کا افتتاح کریں گے جو جموں و کشمیر کے خطوں کو قریب لانے میں مدد فراہم کرے گی

وزیر اعظم دہلی۔امرتسر۔کٹرا  کے تین سڑک پیکجوں اور رتلے اور کوار پن بجلی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم امرت سرووَر پہل قدمی کا آغاز کریں گے ، جس کا مقصد ملک کے ہر ایک ضلع میں 75 آبی ذخائر تیار کرنا اور ان کی بازبحالی ہے

وزیر اعظم مودی ممبئی کا بھی دورہ کریں گے جہاں انہیں تعمیر ملک کے تئیں ان کے مثالی تعاون کے لیے اولین لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازا جائے گا

Posted On: 23 APR 2022 10:46AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 اپریل 2022:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 اپریل 2022 کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے جہاں وہ صبح تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ،قومی پنچایتی راج دیوس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے اور ملک بھر کی تمام گرام سبھاؤں سے خطاب کریں گے۔ وہ ضلع سامبا میں پلی پنچایت کا بھی دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران وزیر اعظم تقریباً 20000 کروڑ روپئے کے بقدر کی مختلف النوع ترقیاتی پہل قدمیوں کا آغاز کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ موصوف امرت سرووَر پہل قدمی کا بھی آغاز کریں گے۔ بعد ازاں، وزیر اعظم شام تقریباً 5بجے ممبئی میں ماسٹر دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں انہیں اولین لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

وزیر اعظم جموں و کشمیر میں

اگست 2019 میں جموں و کشمیر  کے تعلق سے متعارف کرائی گئیں اصلاحات   کے بعد سے لے کر اب تک، حکومت نے حکمرانی کو کافی حد تک بہتر بنانے اور غیر معمولی رفتار کے ساتھ خطہ کے عوام کے لیے زندگی بسر کرنا آسان بنانے کے لیے متعدد اصلاحات متعارف کرانے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔اس دورے کے دوران شروع کیے جانے والے اور سنگ بنیاد رکھے جانے والے پروجیکٹس بنیادی سہولتیں فراہم کرانے ، نقل و حمل کو آسان بنانے اور خطہ میں بنیادی ڈھانچہ ترقی کے معاملے میں دور رَس اثرات کے حامل ثابت ہوں گے۔

وزیر اعظم بنیہال قاضی گنڈ سڑک ٹنل کا افتتاح کریں گے، جسے 3100 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ 8.45 کلومیٹر طویل یہ سرنگ بنیہال اور قاضی گنڈ کے درمیان 16 کلومیٹر کے فاصلے کو کم کرے گی، اور اس طرح تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت کم ہوگی۔ یہ ایک جڑواں ٹیوب ٹنل ہے سفر کی ہر سمت کے لیے ایک اور رکھ رکھاؤ اور ہنگامی انخلاء کے لیے جڑواں ٹیوب ہر 500 میٹر پر ایک کراس گزرگاہ سے جڑی ہوئی ہے۔یہ سرنگ جموں و کشمیر کے درمیان بارہ ماسی رابطہ قائم کرنے اور دونوں علاقوں کو قریب لانے میں مدد فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم 7500 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیے جا رہے دہلی ۔ امرتسر۔کٹرا ایکسپریس وے کے تین سڑک پیکجوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ انہیں جموں ہوائی اڈے کے ساتھ تیزرفتار کنکٹیویٹی کے ساتھ : این ایچ۔ 44 پر بالسوا سے گرہا بیل دران ، ہری نگر ؛ گرہا بیل دران، ہیرانگر سے جاکھ، وجے پور؛ اور جاکھ، وجے پور سے کنج وانی، جموں تک ، 4/6 لین تک رسائی کے کنٹرول والے دہلی ۔ کٹرا۔ امرتسر ایکسپریس وے کے لیے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم رتلے اور کوار پن بجلی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ 850 میگا واٹ کا حامل رتلے پن بجلی پروجیکٹ تقریباً 5300 کروڑ روپئے کی لاگت سے کشتواڑ ضلع میں دریائے چناب پر تعمیر کیا جائے گا۔ 540 میگاواٹ کا حامل کوار پن بجلی پروجیکٹ بھی 4500 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے کشتواڑ ضلع میں دریائے چناب پر تعمیر کیا جائے گا۔ دونوں پروجیکٹس خطے کی بجلی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

جموں وکشمیر میں جن اوشدھی کیندروں کے نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے  اور واجبی قیمتوں پر اچھی معیاری جینیاتی ادویہ دستیاب کرانے کے لیے،100 کیندروں کو مصروف عمل بنایا گیا ہے اور انہیں وزیر اعظم کے ذریعہ قوم کے لیے وقف کیا جائے گا۔ یہ کیندر مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے دور دراز علاقوں میں واقع ہیں۔ موصوف پلی میں 500 کے ڈبلیو کے حامل بجلی پلانٹ کا بھی افتتاح کریں گے، جو کہ ملک کی اولین پنچایت کو کاربن نیوٹرل بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم  اسکیم کے تحت مستفیدین کو سوامتوا کارڈ تقسیم کریں گے۔ وہ قومی پنچایتی راج دیوس کے موقع پر ایسی پنچایتوں کو ان کی حصولیابیوں کے لیے ایوارڈ کی رقم منتقل کریں گے ، جنہوں نے مختلف زمروں میں ایوارڈ جیتا ہے۔ وزیر اعظم خطہ کے دیہی ورثہ کی تصویر پیش کرنے والی انٹیک فوٹو گیلری ، اور بھارت میں مثالی اسمارٹ مواضعات قائم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے دیہی صنعت کاری پر مبنی ماڈل، نوکیا اسمارٹ پور کا بھی دورہ کریں گے۔

امرت سرووَر

آبی ذخائر کی بازبحالی کو یقینی بنانے کے مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے، جموں و کشمیر کے دورے کے دوران، وزیر اعظم امرت سرووَر نامی ایک نئی پہل قدمی کا آغاز کریں گے۔ اس کا مقصد ملک کے ہر ایک ضلع میں 75 آبی ذخائر تیار کرنا اور ان کی بازبحالی ہے۔  یہ آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن کی جانب حکومت کے ذریعہ اٹھایا گیا ایک اور قدم ہے۔

وزیر اعظم مودی ممبئی میں

وزیر اعظم شام تقریباً 5بجے ممبئی میں ماسٹر دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر، وزیر اعظم کو اولین لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ ایوارڈ، جسے بھارت رتن لتا منگیشکر کی یاد میں شروع کیا گیا ہے، ہر سال خصوصی طور پر ایسے فرد کو دیا جائے گا جس نے تعمیر ملک کے لیے مثالی تعاون پیش کیا ہو۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4572


(Release ID: 1819225) Visitor Counter : 229