وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

’ہل اِن انڈیا ‘ ، مرکزی وزیرجناب انوراگ ٹھاکر نے بھارت کو علاج و معالجہ کا عالمی مرکز بنانے پر زور دیا


جناب ٹھاکر نے عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراع سے متعلق چوٹی کانفرنس 2022 کے اختتامی اجلاس میں حصہ لیا

Posted On: 22 APR 2022 6:53PM by PIB Delhi

 مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج 'عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراع  سے متعلق چوٹی کانفرنس 2022' کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر موجود  لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے کہا کہ تین روزہ سربراہ اجلاس کے دوران 90 سے زیادہ ممتاز مقررین نے مختلف ورکشاپس کے ذریعے سبھی موجود لوگوں کو روشن خیالی عطا کی ہے ۔  اس کے ساتھ ہی جناب ٹھاکر نے اس چوٹی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لئے آیوش کے وزیر اور وزارت کے افسران کو مبارکباد دی۔

آیوش میں سرمایہ کاری اور اختراع کے بے پناہ امکانات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ 2014 میں جو تین ارب ڈالر  کی تجارت تھی وہ چھ گنا سے بھی زیادہ بڑھ کر آج 18 ارب ڈالر سے بھی زیادہ کی اعلیٰ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ اس شعبے میں موجود ترقی کی بے پناہ صلاحیت کا واضح اشارہ ہے۔ 75 فیصدکی غیر معمولی سالانہ شرح نمو کی بدولت یہ ایک پرکشش شعبہ بن گیا ہے۔ وزیرموصوف نے امید ظاہر کی کہ ملک میں جلد ہی  اس شعبے میں کئی  اسٹارٹ اپ اور کمپنیاں ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کریں گی۔

وزیرموصوف نے یہ بھی کہا کہ بھارت  نے کووڈ وبا کے دوران کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور کووڈ کے دور کے بعد بھارت بھی دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی   اہم معیشتوں میں سے ایک ہے اور آیوش اس تیز رفتار ترقی میں ایک سرکردہ شعبہ بننے کی خواہش کرسکتی ہے۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ اس کے لیے ہمارے پاس ایک مناسب اسٹارٹ اپ ماحول ہونا چاہیے اور اس کے لیے ہمارے پاس اس شعبے میں اختراع، انکیوبیشن مزیدکئی  درست اقدامات کے لئے صحیح ماحول ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا ابھی بھی کووڈ وبا سے لڑ رہی ہے، پچھلے دو برسوں میں 47 بھارتی اسٹارٹ اپ کامیابی کے ساتھ یونیکارن بن گئے ہیں۔

مسابقت کو فروغ دینے کے لیے، جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ہمیں اپنی  مصنوعات کو بہتر پیکیجنگ کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ہی جارحانہ  مارکیٹنگ اوربرانڈنگ  بھی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آیوش جلد ہی ایک ای-مارکیٹ پلیس  لانچ کرنے جا رہی ہے اور 'جیم' پورٹل کی طرح ہی یہ ای-مارکیٹ پلیس بھی مستقبل میں کروڑوں روپے کے لین دین کرنے والا ہے۔

آیوش سیکٹر کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ آیوروید، ہومیوپیتھی اور یوگا بھارت کی سافٹ پاور کے اہم عنصر ہیں اور 'وشوا گرو' بننے کے لیے، بھارت  کو اپنی  مخصوص بے پناہ صلاحیتوں سے پوری دنیا کو واقف کرانا چاہیے اور ایسا کرنے کے لیے، ہمیں آیوش سیکٹر کو لازمی طور پر کافی فروغ دینا چاہیے۔

وزیرموصوف نے بھارت میں روایتی  علاج   کے لئے  پہلے ڈبلیو ایچ او گلوبل سنٹرکی میزبانی کی کوشش کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو کریڈٹ دیا اور کہا کہ اب بھارتی  مصنوعات کو دنیا تک لے جانا ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیر موصوف نے زور دیا  کہ تین روزہ سربراہ اجلاس سے پوری دنیا کو 'ہل اِن انڈیا ' کا پیغام دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کوعلاج و معالجہ کا مرکز بنانے کی منصوبہ بندی کرنے، اس پر عمل درآمد کرنے  اور اس کی مارکٹنگ کرنے کے لئے  حکومت کی وزارتوں کو آپس میں مل کر  کام کرنا چاہیے۔

تین روزہ عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراع سے متعلق چوٹی کانفرنس کا افتتاح 20 اپریل 2022 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے گاندھی نگرمیں کیا تھا۔ اس تین روزہ سربراہ اجلاس کے دوران  پانچ مکمل اجلاس،  8 گول میز کانفرنسیں، 6 ورکشاپس اور 2 سیمینار منعقد کیے گئے ۔اس دورا ن تقریباً  90 ممتاز مقررین اور 100 نمائش کنندگان کی موجودگی رہی۔  اس سربراہ اجلاس کا مقصد سرمایہ کاری کی بے پناہ صلاحیت کو سامنے لانے میں مدد کرنا اور  اختراع ، تحقیق و ترقی ،اسٹارٹ اپ ماحول اور فلاح و بہبود کی صنعت کو فروغ دینا اور اس  صنعت کی  ہستیوں، ماہرین تعلیم اور اسکالرز کو ایک ساتھ لانا اور مستقبل میں تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا رہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-04-22at7.00.19PMFOO4.jpeg

 

 

 

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:4571)


(Release ID: 1819151) Visitor Counter : 133