جل شکتی وزارت
گنگا کویسٹ 2022، ایک آن لائن کوئز مسابقے میں 1 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی
کوئز کی آخری تاریخ 22 مئی ہے، 5 جون، 2022 کو عالمی یوم ماحولیات پر فاتحین کا اعلان کیا جائے گا
گنگا کویسٹ www.clap4ganga.com پر کھیلا جا سکتا ہے
Posted On:
21 APR 2022 2:23PM by PIB Delhi
طلباء پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے نمامی گنگا پروگرام کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی روشنی میں ٹری کریز فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر گنگا کی صفائی ستھرائی کے قومی مشن (این ایم سی جی) نے 2019 میں ایک آن لائن کوئز، گنگا کویسٹ کا آغاز کیا۔ اس سال گنگا کویسٹ 2022 کو 7 اپریل 2022 سے کھیل کے لیے کھول دیا گیا تھا اور اب تک ایک لاکھ سے زیادہ لوگ، خاص طور پر بچوں نے آن لائن کوئز میں حصہ لیا ہے۔ کوئز کی آخری تاریخ 22 مئی ہے، جسے حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ فاتحین کا اعلان 5 جون 2022 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر لائیو کوئز کے ساتھ کیا جائے گا۔ گنگا کویسٹ www.clap4ganga.com پر کھیلا جا سکتا ہے۔
گنگا کویسٹ 2022 کے لئے اندراج کا عمل 22 مارچ 2022 کو پانی کے عالمی دن کے موقع پر شروع ہوا۔ گنگا کویسٹ 2022 جن چار موضوعات پر کھیلا جا رہا ہے وہ ہیں: ارضیاتی گنگا اور آزادی کا امرت مہوتسو، طبیعی جغرافیہ اور مشہور مقامات اور شخصیات، حالات حاضرہ اور گورننس، نباتات و حیوانات اور آلودگی/پانی کو صاف کرنے والی ٹیکنالوجیز۔ پہلا انعام جیتنے والوں کو ایک لیپ ٹاپ دیا جائے گا، جبکہ دوسرے اور تیسرے انعام کے فاتحین کو ٹیبلیٹ یا کنڈل سے نوازا جائے گا۔
کوئز کے ڈھانچے کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ 10 سال سے زیادہ عمر کے تمام گروپوں، خاص طور پر طلباء کا احاطہ کیا گیا ہے۔ 3 زمرے بنائے گئے ہیں: گریڈ-I: آٹھویں جماعت تک، گریڈ II: نویں سے بارھویں جماعت تک اور گریڈ III: بالغ/یونیورسٹی/ادارے/بالغ/ بزرگ شہری۔ کوئز میں تین مرحلے ہیں جن میں معلومات کے لیے سوالات، علم کا اندازہ لگانے کے لیے سوالات اور مختصر سروے شامل ہیں۔ مسلسل تعلیم اور سرگرمی پورٹل (سی ایل اے پی) نمامی گنگے کا ایک پہل ہے اور اسے ٹری کریز فاؤنڈیشن نے بنایا اور اس پر عمل کیا ہے۔ یہ ایک بات چیت پر مبنی پورٹل ہے جو ہندوستان میں دریاؤں کے ارد گرد بات چیت اور کارروائی شروع کرنے کی سمت کام کر رہا ہے۔
گنگا کویسٹ 2019 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد بچوں اور نوجوانوں کو دریائے گنگا کے بارے میں معلومات فراہم کرنا اور اس کے طبیعی جغرافیہ، تاریخی اور ثقافتی اہمیت، حیاتیاتی تنوع، حکمرانی کا ڈھانچہ، سابقہ کوششیں اور موجودہ معاملات، مشہور مقامات اور شخصیات، سماجی و اقتصادی اہمیت، ذریعہ معاش کی اہمیت، دریا میں آلودگی اور دریائے گنگا کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔
گزشتہ کچھ برسوں کے دوران گنگا کویسٹ ایک سیکھنے کا بہترین تجربہ اور نمامی گنگا پروگرام میں بچوں کو شامل کرنے کا ایک کامیاب پلیٹ فارم رہا ہے۔ گنگا کویسٹ دریاؤں، ماحولیات کے تئیں قومی سطح پر دلچسپی پیدا کرنے اور ندیوں اور اس کے ماحولیاتی نظام کے تئیں حساس نوجوان نسل تیار کرنے میں کارگر ثابت ہوا ہے۔ گنگا کویسٹ 2022 آزادی کا امرت مہوتسو کا حصہ ہے جو ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے یادگار موقع اور اس کے لوگوں، ثقافت اور کامیابیوں کی شاندار تاریخ کو منانے اور یادگار بنانے کے لیے پورے ملک میں منایا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 4515)
(Release ID: 1818750)
Visitor Counter : 209