وزارت دفاع

محکمہ دفاع نے مالی سال 22-2021کے دوران  گھریلو خریداری پر سرمایہ حصولیابی بجٹ کے 65.50 فیصد کا استعمال کیا


دفاعی خدمات کے بجٹ کا 99.50 فیصد بروئے کار لایا گیا

Posted On: 20 APR 2022 9:32AM by PIB Delhi

وزارت دفاع (ایم او ڈی) نے  مالی سال (ایف وائی) 22-2021 کے دوران گھریلو صنعت کے لئے سرمایہ حصولیابی بجٹ کا 64 فیصد مختص کیا تھا۔  مالی سال 22-2021 کے اختتام پر ، وزارت دفاع نے اس ہدف کو معینہ وقت سےپہلے حاصل کرلیا ہے  اور وزیراعظم جناب نریندرمودی کے آتم نربھر بھارت کے وژن کو حاصل کرنے کے لئے بھارتی صنعت کے ذریعہ گھریلو خریداریوں پر سرمایہ حصولیابی بجٹ کے 65.50 فیصدحصے کو بروئے کارلا یا ہے ۔ مزید برآں، مار چ 2022 کی ابتدائی اخراجاتی رپورٹ کے مطابق، مالی سال 22-2021 کے دوران دفاعی خدمات بجٹ کا 99.50 فیصد حصہ زیر استعمال لانے میں وزارت دفاع کامیاب رہی ہے ۔

 

*******

ش ح- س ب– ف ر

U. No.4456



(Release ID: 1818244) Visitor Counter : 121