صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
پردھان منتری غریب کلیان پیکج: صحت ورکروں کے لئے بیمہ اسکیم، جو کووڈ – 19 سے لڑ رہے ہیں، مزید 180 دن تک بڑھا دی گئی
Posted On:
19 APR 2022 1:35PM by PIB Delhi
کووڈ - 19 سے لڑنے والے حفظان صحت کے ورکروں کے لئے پردھان منتری غریب کلیان پیکج (پی ایم جی کے پی) بیمہ اسکیم 19 اپریل 2022 سے مزید 180 دن تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس پالیسی کو بڑھانے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ حفظان صحت کے ورکروں کے وارثین کو سیفٹی نیٹ یعنی تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے کو جاری رکھا جاسکے، جو کووڈ - 19 کے مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں 19 اپریل 2022 کو ایک مراسلہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایڈیشن چیف سکریٹریز (صحت) / پرنسپل سکریٹریز (صحت) / سکریٹریز (صحت) کو جاری کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی اپنی متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صحت ورکروں کی بڑے پیمانے پر تشہیر کرسکیں۔
پردھان منتری غریب کلیان پیکج 30 مارچ 2020 کو شروع کیا گیا تھا، تاکہ کمیونٹی ہیلتھ ورکروں اور نجی صحت ورکروں سمیت 22.12 لاکھ حفظان صحت فراہم کرانےو الوں کو 50 لاکھ روپے کا ایک جامع ذاتی ایکسیڈنٹ کور فراہم کیا جاسکے، جو براہ راست کووڈ – 19 کے مریضوں کی دیکھ بھال اور رابطے میں آئے ہیں اور اس سے ان کے متاثر ہونے کے امکانات بھی پائے جاسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ غیر معمولی صورت حال کے پیش نظر پرائیویٹ اسپتال کا عملہ / ریٹائرڈ / رضا کار افراد / مقامی شہری بلدیاتی ادارے / رابطے میں آنے والے لوگ / ٹھیکے پر کام کرنے والے لوگ / یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لوگ / ایڈہاک / باہر سے مختصر مدت کے لئے کام پر لگایا گیا عملہ ، جس کی ضرورت ریاستی / مرکزی اسپتالوں / مرکزی / ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے خود مختار اسپتالوں ، قومی اہمیت کے انسٹی ٹیوٹ اور ایمس (آئی این آئی / مرکزی وزارتوں کے اسپتالوں خصوصا کووڈ – 19 کے مریضوں کی نگہداشت کے لئے بطور خاص قائم کئے گئے اسپتالوں کے عملے کو بھی پردھان منتری غریب کلیان پیکج پی ایم جی کے پی تحفظ فرا ہم کرایا گیا ہے۔
اس اسکیم کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک ان صحت کارکنان کے 1905 دعوے نمٹا دیئے گئے ہیں، جو کووڈ سے متعلق فرائض کی انجام دیہی کے دوران مر گئے ہیں
**********
ش ح ۔ ش ر ۔ ق ر
U:4431
(Release ID: 1817999)
Visitor Counter : 213