صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آیوشمان بھارت –صحت اورتندرستی کے مراکز نے ایک اورسنگ میل حاصل کیا ۔
ایک ہی دن میں سب سے زیادہ ٹیلی طبی مشاورت کا ریکارڈ
Posted On:
17 APR 2022 7:23PM by PIB Delhi
آیوشمان بھارت –صحت وتندرستی کے مراکز (اے بی –ایچ ڈبلیو سیز) نے 16اپریل 2022کو ایک ہی دن میں تین لاکھ سے زیادہ ٹیلی طبی مشاورت کا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ ٹیلی طبی مشاورت کی اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے جو ایک ہی دن میں آیوشمان بھارت –صحت اورتندرستی کے مراکز میں کئے گئے ۔ اس نے اپنا سابقہ یومیہ 1.8لاکھ کا ٹیلی کنسلٹیشن کا ریکارڈ بھی توڑدیا ۔یہ سنگ میل اس روز حاصل کیاگیا ، جب صحت اورخاندانی بہبود کے مرکزی وزیرمنسکھ مانڈویا کی سربراہی میں آیوشمان بھارت -صحت اورتندرستی کے مراکز (اے بی –ایچ ڈبلیو سیز ) اپنی چوتھی سالگرہ منارہے تھے ۔
اے بی –ایچ ڈبلیو سی کی جانب سے ٹیلی کنسلٹیشن ای سنجیونی پلیٹ فارم پرانجام دیئے گئے ۔ یہ ڈاکٹرسے ڈاکٹر کا ٹیلی مشاورتی نظام ہے ۔جہاں ایک طرف ایک اسپلیشسٹ ڈاکٹرضلع اسپتال یا میڈیکل کالج اسپتال میں بیٹھاہواہے اوردوسری جانب ایک جنرل ڈاکٹر /مریض کے ساتھ کمیونٹی ہیلتھ آفیسر کے ساتھ بیٹھا ہے ۔ یہ مریضوں کے عملی طورپر سفرکو کم سےکم کرنے، لاگت کم کرنے اوراسپیشلسٹ ڈاکٹرکے مشورے سے دیکھ بھال کو یقینی بناتاہے ، سب ہیلتھ سینٹر-ہیلتھ اورویل نیس سینٹر میں کمیونٹی ہیلتھ افسراور پرائمری ہیلتھ سینٹر-ہیلھ اورتندرستی سنٹرمیں میڈیکل افسر ضلع اسپتالوں میں ماہرین کی رہنما ئی حاصل کرنے کے لئے ٹیلی مشاورت کو فروغ دے رہے ہیں اوریہاں تک کے ملک بھر کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز (ایمس ) اپنے اے بی –ایچ ڈبلیو سی کا دورہ کرکے مریضوں کے لئے جامع دیکھ بھال میں اپنی خدامت پیش کرتے ہیں۔
ٹیلی مشاورت کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مرکزی وزیرکے تعاون اورلگاتارحوصلہ افزائی نے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ایک مضبوط تحریک دی ہے تاکہ اس اہم ریکارڈ کو حاصل کیاجاسکے ۔ چوتھی سالگرہ تقریبا ت کے دوران بھی مرکزی وزیرنے اے بی –ایچ ڈبلیو سیز میں کمیونٹی ہیلتھ افسروں اورایمس میں مریضوں ، ماہرین کے ساتھ بات چیت کی تھی تاکہ ٹیلی مشاورت کے بارے میں ان کی رائے جانی جاسکے ۔
ایک ہی دن میں ریکارڈ حصولیابی ای ۔ سنجیونی پلیٹ فارم کی ایک زبردست ٹکنالوجی کے لئے ایک ثبوت بھی ہے ۔ تقریبا ایک لاکھ اے بی –ایچ ڈبلیو سیز پہلے ہی رجسٹرڈ ہیں ، جہاں طبی صلاح ومشورہ دیاجاتاہے ۔ 25ہزارسے زیادہ ہبس ٹیلی مشاورت فراہم کررہےہیں ۔ ای –سنجیونی پورٹل ملک کے طول وعرض میں حفظان صحت کی خدمات کے لئے رسائی فراہم کررہے ہیں ۔
درحقیقیت ٹیلی مشاورت کا مقصد اس گوناگوں اوربڑے ملک کے دوردراز کے علاقوں میں انتہائی غریب لوگوں کو بروقت خصوصی طبی خدمات فراہم کرنے کو یقینی بناناہے ۔
*****
ش ح ۔ ش ر۔ ع آ
U-4369
(Release ID: 1817731)
Visitor Counter : 151