صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی مراکز کی چوتھی سالگرہ تقریبات کی غیر روایتی طور پر صدارت کی۔ 1 لاکھ سے زیادہ آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی مراکز ورچوئل طور پر شامل


آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی کے ایک لاکھ سے زیادہ مراکز میں 18 سے 22 اپریل تک بلاک سطح کے صحت میلے منعقد کئے جائیں گے، جن میں 17 اپریل کو یوگا بھی شامل ہے۔ میلے میں ٹی بی، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس کی جلد تشخیص کے لئے اسکریننگ کے علاوہ ادویات کے ساتھ بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات اور تشخیصی و ٹیلی مشاورت کی سہولت فراہم کی جائے گی

ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی مراکز پر سہ ماہی رپورٹ، صحت کے لئے انسانی وسائل سے متعلق رہنما خطوط،  پبلک ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر کی رہنمائی برائے نفاذ  اور ہندوستانی صحت عامہ کے معیارات کے رہنما خطوط جاری کئے اور ملک بھر کے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کے ساتھ بات چیت کی

ملک صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں علامتی حل سے مکمل حل کی طرف بڑھ گیا ہے: ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ

صحت مند شہری ایک صحت مند معاشرہ تیار کرتے ہیں اور صحت مند معاشرہ ایک صحت مند قوم سامنے لاتا ہے: ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ

آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی مراکز پورے ملک میں فعال طور پر صحت کی قابل رسائی، قابل برداشت اور توسیع شدہ  خدمات فراہم کر رہے ہیں

Posted On: 16 APR 2022 1:51PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج  ویڈیو کانفرنس  کے ذریعے آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی مراکز  کی چوتھی سالگرہ تقریبات کی صدارت کی جو ایکلاکھ سے زیادہ آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی مراکز ریاستی وزیر صحت، تمام ریاستوں اور مرکزی خطوں کے سینئر افسران، مختلف اسپتالوں کے ہیلتھ کیئر ورکرز اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ منائی جا رہی ہیں۔

ٹیلی مشاورت کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کی جانے والی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ ترقی کے شعبے میں صحت ایک اہم مسئلہ ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں ہم صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں علامتی حل سے مکمل حل کی طرف بڑھ چکے ہیں اور ٹیلی مشاورت کی خدمات اس کی ایک مثال ہیں۔ ای سنجیوانی وزیر اعظم کے تصور کے مطابق سستی اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال فراہم کر رہی ہے۔ بہت سی ریاستوں میں لوگ ای سنجیوانی کے فوائد کو جلد پہچان لیا۔ اس کی وجہ سے صحت کی خدمات کے حصول کے اس ڈیجیٹل طریقہ کار کو بڑے پیمانے پر تیزی سے اپنانے کا حوصلہ افزا رجحان پیدا ہوا ہے۔ مریض صحت کی خدمات حاصل کرنے کے لئے اس جدید ڈیجیٹل میڈیم کا استعمال کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹروں اور ماہرین سے مشورہ کرتے ہیں۔ آج صحت اور تندرستی کے کچھ  مراکز بعض سنگین قسم کی بیماریوں جیسے منہ کے کینسر، چھاتی کے کینسر اور سروائیکل کینسر کی اسکریننگ کی خدمات بھی فراہم کر رہے ہیں۔ اس سے  بیماری کا نہ صرف جلد پتہ لگانے میں مدد ملتی ہے بلکہ مریض کو جلد علاج فراہم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ صحت مند شہری ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں اور صحت مند معاشرہ ہی صحت مند قوم تعمیر کرتا ہے۔ آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی مراکز اس وژن کی طرف ایک قدم ہے۔

 

دور دراز کے علاقوں کے لوگوں کے لئے ٹیلی مشاورت کی خدمات بہت اہم ہیں۔ ان سے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تمام اسٹیک ہولڈرز کو اسپوکس پر خدمات فراہم کرنے اور انہیں مؤثر طریقے سے مرکزوں کے ساتھ مربوط کرنے کے لئے متحرک کرنا چاہیے۔ مرکزی وزیر صحت نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی مراکز  کے صحت میلوں کے بارے میں فوری اور فعال طور پر بیداری پھیلانے کا مشورہ دیا ہے جس کا انعقاد آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے تحت 18 سے 22 اپریل تک کیا جائے گا تاکہ شہری ان صحت میلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں اور اپنے علاقوں میں فراہم کی جانے والی صحت اور تندرستی مراکز کی خدمات سے آگاہ ہوسکیں۔ 17 اپریل کو تمام صحت اور تندرستی مراکز میںیوگا سیشنز بھی ہوں گے۔ انہوں نے ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس صحت میلے کے دوران بڑے پیمانے پر ٹی بی،سروائیکل کینسر، ذیابیطس اور منہ کے کینسر کی اسکریننگ کریں۔ انہوں نے اس ہیلتھ میلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہر ایک سے اپیل اور حوصلہ افزائی بھی کی۔

 

مرکزی وزیر صحت نے چار کتابچے بھی جاری کئے: آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی مراکز  پر سہ ماہی رپورٹ، صحت کے لئے انسانی وسائل سے متعلق رہنما اصول، پبلک ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر کی رہنمائی برائے نفاذ اور ہندوستانی صحت عامہ کے معیارات کے رہنما خطوط۔۔

 

اس حقیقت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ آج 1,17,440 سے زیادہ آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی مراکز پورے ملک میں سرگرم طور پر توسیع شدہ صحت کی خدمات فراہم کر رہے ہیں جس نے ہیلتھ سنٹر سے ایک شخص کی دوری 30 منٹ تک کم کر دی ہے، مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے کہا کہ آج یہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے دکھائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے آج ہم وطنوں کو ان کے گھروں کے قریب صحت کی تمام ضروری خدمات ان پر کسی مالی بوجھ کے بغیر باآسانی فراہم کی جا رہی ہیں۔ خواہ وہ حاملہ مائیں ہوں، نوزائیدہ بچے، ہمارے نوعمر، نوعمر یا معزز بزرگ، سبھی ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر میں صحت کی خدمات کے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔ یہی نہیں، صحت اور تندرستی کے مرکز کے بنیادی ڈھانچے کو بھی معذورین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ خصوصی طور پر معذور مریض بھی بنیادی صحت کی خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں۔ یہ مراکز صحت کمیونٹی کے مفاد میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں اور قومی صحت پالیسی 2017 کے وعدوں کی تکمیل کر رہے ہیں۔

 

نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے نیروگی انڈیا کی تشکیل میں ٹیلی مشاورت کی خدمات کے انقلابی قدم کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بنیادی مراکز صحت ہمارے ملک کے نظام صحت کا سب سے اہم جزو ہیں۔ وہ مقامی آبادی کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں اور ان کے ذہنوں میں صحت کی خدمات کے لئے رابطے کے پہلے مرکز کے طور پر جگہ بنا لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کی توجہ اب صرف چند افراد پر مرکوز نہیں رہی۔ جیسے ماؤں، بچے کے لیے، اب یہ سب کے لئے پانی صفائی اور حفطانِ صحت کی مکمل جامع صحت خدمات کی کوریج فراہم کرتا ہے۔

 

مرکزی صحت سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے شرکاء کو مطلع کیا کہ حکومت ہند دسمبر 2022 تک 1,50,000 آیوشمان بھارت- صحت اور تندرستی مراکز کے قیام کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی ملک میں 1,17,400 آیوشمان بھارت- صحت اور تندرستی مراکز کو فعال کر دیا ہے اور 1 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے ای سنجیونی صحت اور تندرستی مراکز پورٹل پر بھی کامیابی سے رجسٹریشن کرائی ہے۔

 

یونیورسل ہیلتھ کوریج حاصل کرنے کے لئے قومی صحت پالیسی کے خیال کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس رُخ پر فعال ہے اور صحت اور تندرستی کے مراکز اس کے حصول میں ہماری کوششوں کو تقویت دینے میں مدد کریں گے۔ صحت اور تندرستی کے یہ مراکز مفت جانچ، تشخیصی خدمات وغیرہ فراہم کرتے ہیں۔ تاکہ شہری اپنے مقامی صحت اور تندرستی کے مراکز میں ہی معیاری دیکھ بھال حاصل کر سکیں۔ان خدمات کے علاوہ صحت اور تندرستی کے یہ مراکز دیگر صحت کے پروگرام اور اسکیمیں بھی چلا رہے ہیں تاکہ صحت کے ساتھ ساتھ صحت و تندرستی کا خیال بھی شہریوں میں عام ہو۔ انہوں نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتھک کوششوں اور اپنی اپنی ریاستوں میں قیادت فراہم کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

 

آیوشمان بھارت صحت و تندرستی مراکز اور چوتھی سالگرہ کی تقریبات کی بابت:

 

یونیورسل ہیلتھ کوریج کو بجٹ والےعزم میں بدلنے کیلئے قومی صحت پالیسی 2017 کے ارادے کو عمل میں لاتے ہوئے حکومت ہند نے فروری 2018 میں 1,50,000 آیوشمان بھارت- صحت اور تندرستی مراکز  کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

 

دیہی اور شہری علاقوں میں موجودہ ذیلی صحت مراکز اور پرائمری ہیلتھ سنٹروں کو انقلابی طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ تمام شہریوں کو مفت، گھروں کے قریب جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال فراہم کی جا سکے۔ آیوشمان بھارت صحت و تندرستی مراکز کا قیام چنندہ سے جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے رُخ پر ایک بڑی تبدیلی ہے۔ اس میں پروموٹیو، احتیاطی،معالجانہ، باز آبادکارانہ اور فالج کی دیکھ بھال کے علاوہ  بیماری کے مرکز سے فلاح و بہبود کے مرکز تک بڑھنا شامل ہے اور پورے معاشرے کی طرف رُخ کر کے کام کیا جارہا ہے۔

 

آیوشمان بھارت صحت و تندرستی مراکز میں یوگا سیشن - 17 اپریل 2022

دوسرے دن، یعنی 17 اپریل 2022 کو 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت تمام آیوشمان بھارت صحت و تندرستی مراکز میںیوگا سیشن کا انعقاد کیا جانا ہے تاکہ آیوشمان بھارت صحت و تندرستی مراکز میں خدمات کی فراہمی میں صحت اور تندرستی کے انضمام کو اجاگر کیا جا سکے۔

 

بلاک ہیلتھ میلے- 18 اپریل 2022 سے 22 اپریل 2022 تک:

 

18 اپریل 2022 سے، ریاستوں/مرکزی خطوں کے ہر ضلع کے کم از کم ایک بلاک میں آیوشمان بھارت صحت و تندرستی مراکز میں بلاک ہیلتھ میلوں کا ملک بھر میں افتتاح کیا جائے گا۔ ہر بلاک ہیلتھ میلہ ایک دن کے لئے ہوگا اور ریاست/مرکزی خطے کے ہر بلاک کا احاطہ کیا جائے گا۔

 

میٹنگ میں ڈاکٹر سنیل کمار، ڈی جی ایچ ایس، ڈاکٹر منوہر اگنانی، ایڈیشنل سیکریٹری، جناب وکاس شیل، اے ایس اور ایم ڈی، جناب وشال چوہان، جوائنٹ سیکریٹری، ڈاکٹر ہرمیت سنگھ، جوائنٹ سیکریٹری، ڈاکٹر اشوک بابو، جوائنٹ سیکریٹری اور وزارت کے علاوہ  ریاستوں اور مرکزی خطوں کے دیگر سینئر افسران  موجود تھے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 1817648) Visitor Counter : 129