وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کے جنرل سکریٹری ایچ ای نگوین فو ترونگ کے درمیان فون کال

Posted On: 15 APR 2022 3:36PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کے جنرل سکریٹری محترم نگوین فوترونگ  کے ساتھ فون پر بات کی۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک دوسرے کی ستائش کی۔ انہوں نے ہندوستان-ویتنام جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت وسیع پیمانے پر تعاون کی تیز رفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا جو 2016 میں وزیر اعظم کے دورہ ویتنام کے دوران قائم ہوئی تھی۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند-بحرالکاہل ویژن کے ایک اہم ستون کے طور پر ویتنام کی اہمیت کو دہرایا، اور موجودہ اقدامات پر تیز رفتار پیش رفت کے لیے کام کرنے کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو بڑھانے کی کوشش کی۔

وزیر اعظم نے ویتنام میں ہندوستان کے فارما اور زرعی مصنوعات کے لیے مارکیٹ تک رسائی کی زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔

وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور تہذیبی روابط کو اجاگر کیا اور ویتنام میں چام یادگاروں کی بحالی میں ہندوستان کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے یوکرین میں جاری بحران اور بحیرہ جنوبی چین کی صورتحال سمیت مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

****

 

 

U.No:4340

ش ح۔ش ت۔س ا



(Release ID: 1817091) Visitor Counter : 149