وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرجناب انوراگ ٹھاکر  نے مادھوپور گھیڈ میلے  میں شرکت کی


 موجودہ اور آنے والی نسلوں کو  اپنی ثقافتی جڑوں سے مضبوطی سے  منسلک  رہنا چاہیے


وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں شمال مشرق میں غیرمعمولی  ترقی  ہوئی ہے : جناب  ٹھاکر

Posted On: 12 APR 2022 8:17PM by PIB Delhi

اطلاعات ونشریات  کے مرکزی  وزیرجناب انوراگ ٹھا کرنے   آج گجرات میں چارروزہ   ‘مادھوپور گھیڈ میلہ  ’ کی  تیسرے روز  کی تقریب میں شرکت کی۔اس تقریب کے موقع پر منی پورکے وزیراعلیٰ جناب این برین سنگھ اورگجرات  حکومت کے وزراء نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پرموجودحاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ مادھوپورگھیڈ میلہ بھارت کے عوام کو آپس میں جوڑنے والی سب سے بڑی علامت ہے اوریہ میلہ ملک کے انتہائی مشرقی اور مغربی حصوں کو آپس میں قریب لاتاہے ۔ شمال مشرقی ریاستوں میں کئے جارہے ترقیاتی کاموں کا ذکرکرتے ہوئے جناب ٹھاکرنے کہاکہ صرف موجودہ حکومت کے تحت مشرق کی جانب دیکھنے والی پالیسی اب مشرق  کے لئے کام کرنے والی پالیسی بن گئی ہے اوربھارت کی شمال مشرقی ریاستوں  نے اس کے بعد سے بنیادی ڈھانچہ  اورسہولتوں  میں غیرمعمولی ترقی کی ہے ۔

جناب ٹھاکرنے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت والی حکومت نے بھارت کے گمشدہ ثقافتی ورثے کے احیاء کے لئے  سرگرمی سے کام کیاہے اورایسا وزیراعظم کی قیادت میں ہواہے کہ ایک طرف تو کیدارناتھ جی مندرمیں تزئین نو کا زبردست کام ہواہے تودوسری جانب سوم ناتھ مندرنے بھی ترقی  کی نئی اونچائیو ں کو چھواہے ۔ وزیرموصوف نے کاشی وشواناتھ راہداری ، رام مندر کی تعمیر اور چاردھام کی تزئین  نو کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے کاموں  کی مدح سرائی کی ۔

وزیرموصوف نے کہاکہ حالانکہ بھارت نے 1947میں سیاسی آزادی حاصل کی تھی ، لیکن ثقافتی  آزادی حاصل نہیں کی جاسکی تھی اوریہ صرف 2014میں ہواہے کہ ثقافتی قوم پرستی ، سیاسی گفتگو کاایک اہم حصہ بن سکی ہے ۔ وزیرموصوف نے موجودہ  اورآنے  والی نسلوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی ثقافتی جڑوں کے ساتھ منسلک ہوجائیں ۔ انھوں نے کہاکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہماری ثقافتی ورثہ کی داستانو ں کی عوام میں تشہیر  کی جائے ۔

وزیرموصوف نے ابوظہبی  کے اپنے حالیہ دورے کا ذکرکیا اور کہاکہ ایسا وزیراعظم کی قیادت میں خوشگوار تعلقات کی وجہ سے ہواہے کہ خلیج کے اس ملک میں سوامی نارائن کا ایک عظیم مندر تعمیر ہوجائے گا۔

جناب انوراگ ٹھاکر نے وعدہ کیا کہ اطلاعات ونشریات کی وزارت ، اپنے میڈیا یونٹوں کے ساتھ مل کر اس میلے کو فروغ دے گی اور اس شان وشوکت میں اضافہ کرے گی ۔

مادھو پورگھیڈ  میلہ 10اپریل سے 13اپریل 2022تک منعقد ہورہاہے ۔ صدرجمہوریہ ہند نے اس میلے کا افتتاح کیاتھا اورگجرات سرکار، ثقافت کی وزارت اورشمال مشرقی خطے  کی ترقی کی وزارت  کے ساتھ شراکت داری میں اس میلے کا اہتمام کررہی ہے ۔

 

******************

 

ش ح ۔  س ک

U. NO. -4222



(Release ID: 1816255) Visitor Counter : 151