اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم ڈی سی نے 80 ویں ایس کے او سی ایچ  اجلاس 2022 میں دو انعامات حاصل کئے

Posted On: 12 APR 2022 1:12PM by PIB Delhi

بھارت کے سب سے بڑے لوہے کی پیداوار کرنے والے، نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) نےاسٹیل کی وزارت کے تحت 80ویں ایس کے او سی ایچ اجلاس اورایس کے او سی ایچ ایوارڈز میں سونے کا ایک اور چاندی کا ایک  تمغہ حاصل کیا ہے۔ایوارڈز کی یہ تقریب حال ہی میں ایس کے او سی ایچ کی جانب سے نئی دہلی میں منعقدکی گئی تھی ۔ایس کے او سی ایچ اجلاس کا موضوع ‘بی ایف ایس آئی اور پی ایس یو زکی حالت’تھا۔

این ایم ڈی سی نے سماجی ذمہ داری کے زمرے میں این ایم ڈی سی، آئی ٹی  آئی بھنسی کے ذریعہ دانتے واڑہ ضلع میں تکنیکی تعلیم اور ہنر کو فروغ  دینے کے زمرے میں  گولڈ (سونا)ایوارڈ اورای آر پی کے نفاذ کے لیے‘پروجیکٹ کلپتارو’ کے لیے ڈیجیٹل شمولیت کے زمرے میں سلور(چاندی)ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ یہ ایوارڈز جناب امیتاوا مکھرجی ڈائریکٹر فائیننس (مالیہ )نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر،جناب سمیت دیب کی جگہ وصول کیے۔

ایس کے او سی ایچ ایوارڈ جیتنے والوں کو ان کی ویب سائٹ پر جمع کرائی گئی درخواست، جیوری کو پیشکش کی بنیاد پر دی گئیں تھیں، جس کے بعد مقبول آن لائن ووٹنگ کے تین راؤنڈ اور جیوری کے مجموعی جائزے کے دوراؤنڈ منعقد ہوئے۔ اس کے علاوہ این ایم ڈی سی نے3ایس کے او سی ایچ- آرڈر آف میرٹ ایوارڈز بھی حاصل کیے جو اسےپروجیکٹ کلپتارو میں بلا رکاوٹ ڈیجیٹلائزیشن کو یقینی بنانے کے لیے اپنی مثالی کوششوں کے لیے، دانتے واڑہ کے دور دراز اضلاع میں تکنیکی تعلیم اور ہنر کی ترقی کو فروغ دینے میں اس کی وسیع ترسی ایس آر کوششوں اور ‘پروجیکٹ سیفٹی’ کے لیےکووڈ سے نمٹنے کے لئے، زمرے کے تحت دئے گئےہیں۔

اس حصولیابی پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے،این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی، جناب سمیت دیب نے کہا‘‘میں ایس کے او سی ایچ کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے این ایم ڈی سی کی قوم کی خدمت میں کی جانے والی کوششوں کو تسلیم کیا ہے، خواہ وہ ہنر کے فروغ اور تربیت کے ذریعہ دانتے واڑہ میں نوجوانوں کی زندگیوں کو بدلنے میں مدد فراہم کرنے کی بات ہو یا مؤثر کارروائیوں کے لیے ہمارے پیداواری عمل میں ڈیجیٹلائزیشن کو مربوط کرنےکی بات ہو۔ایم این ڈی سی مثبت سماجی ارتقاء پر شعوری زور کے ساتھ خام مال کی ضروریات کو پورا کرنے کے تئیں محنت کا منفرد امتزاج ہےجومجھے این ایم ڈی سی کی ٹیم کا قابل فخر ممبر بناتا ہے۔


*************

 

 

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.4190


(Release ID: 1815963) Visitor Counter : 156