صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 185.90 کروڑ سے تجاوز کرگئی
12 سے 14 سال کی عمر کے گروپ کے لئے 2.27 کروڑ سے زائد ویکسین ڈوز لگائی گئیں
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداداس وقت 10,889 ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 796 نئے معاملات سامنے آئے
شفایابی کی شرح فی الحال 98.76 فیصد ہے
جانچ کے بعد متاثر پا ئے جانے و الے افراد کی ہفتہ وار شرح اس وقت 0.24 فیصد ہے
Posted On:
12 APR 2022 9:30AM by PIB Delhi
ہندوستان میں کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی تعداد آج صبح 7 بجے تک کی عبوری رپورٹوں کے مطابق 185.90 کروڑ (1,85,90,68,616) سے تجاوز کرگئی ہے۔یہ سنگ میل 2,25,28,350 سیشن کے ذریعہ حاصل کیا گیا ہے۔
12 سے 14 سال کی عمر کے گروپ کے لئے کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کا عمل 16 مارچ 2022 کو شروع کیا گیا تھا۔ اب تک 2.27 کروڑ (2,27,48,406 ) سے زیادہ نوعمر لوگوں کو کووڈ-19 ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔اسی طرح، 18 سے 59 سال کے عمر والے افراد کے لئے کووڈ-19 کی احتیاطی خوراک دیئے جانے کا پروگرام 10 اپریل 2022 کو شروع کیا گیا تھا اور اس کے تحت اب تک 27401 لوگوں کو احتیاطی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
مجموعی ٹیکہ کاری کا احاطہ
|
طبی کارکنان
|
پہلی خوراک
|
10404154
|
دوسری خوراک
|
10005982
|
احتیاطی خوراک
|
4550378
|
صف اول کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
18413999
|
دوسری خوراک
|
17521993
|
احتیاطی خوراک
|
7039110
|
12 سے 14 سال کی عمر کا گروپ
|
پہلی خوراک
|
22748406
|
15 سے 18 برس کی عمر کے گروپ کے افراد
|
پہلی خوراک
|
57701433
|
دوسری خوراک
|
39772921
|
18سے44برس کی عمرکےگروپ کےافراد
|
پہلی خوراک
|
555097082
|
دوسری خوراک
|
470729023
|
احتیاطی خوراک
|
6190
|
45 سے 59 برس کی عمر کے گروپ کے افراد
|
پہلی خوراک
|
202827997
|
دوسری خوراک
|
186387051
|
احتیاطی خوراک
|
21211
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
126796922
|
دوسری خوراک
|
116098640
|
احتیاطی خوراک
|
12946124
|
احتیاطی خوراک
|
2,45,63,013
|
کل تعداد
|
1,85,90,68,616
|
مریضوں کی تعداد میں گراوٹ کے رجحانات کے بعد ہندوستان میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد مزید کم ہو کر آج 10,889 ہوگئی جو ملک کے مجموعی پازیٹو معاملات کا 0.03 فیصد ہے۔
نتیجے کے طور پر ، اس وقت ہندوستان میں شفایابیوں کی شرح 98.76 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 946 مریض شفایاب ہوچکے ہیں ۔اور اس طرح شفایاب ہونے و الے مریضوں کی مجموعی تعداد (عالمی وبا کے آغاز سے )اس وقت 4,25,04,329 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 796 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے مجموعی طور پر 4,06,251 ٹیسٹ انجام دیئے گئے۔ ہندوستان میں اس وقت تک مجموعی طور پر 79.45 کروڑ سے زیادہ (79,45,25,202) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ۔
زیر علاج مریضوں کی یومیہ اور ہفتہ وار شرح میں بھی مسلسل گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔ملک میں مثبت معاملات کی ہفتہ وار شرح اس وقت 0.24فیصد ہے۔جبکہ مثبت معاملات کی یومیہ شرح اس وقت 0.20 فیصد درج کی گئی ہے۔
**********
ش ح ۔س ب۔رض
U.No:4164
(Release ID: 1815874)
Visitor Counter : 166