وزیراعظم کا دفتر
گجرات کے جونا گڑھ میں اومیہ ماتا مندر کے 14ویں یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم مودی کے پیغام کا متن
Posted On:
10 APR 2022 7:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10/ اپریل 2022 ۔
اومیہ ماتا کی جے!
گجرات کے مقبول، نرم دل اور مضبوط قوت ارادی والے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی بھائی پرشوتم روپالا، ریاستی حکومت کے سبھی وزراء، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی، دیگر سبھی اراکین اسمبلی، پنچایتوں، میونسپل کارپوریشنوں میں سبھی منتخب عوامی نمائندے، اوما دھام گھاٹلا کے صدر بال جی بھائی پھلدو، دیگر عہدیداران اور سماج کے دور دور سے آئے سبھی معززین اور بڑی تعداد میں موجود مائیں اور بہنیں – جنھیں آج ماں اومیہ کے 14ویں پاٹوتسو کے موقع پر میں خاص طور پر سلام پیش کرتا ہوں۔ آپ سبھی کو اس مبارک باد موقع پر ڈھیر ساری نیک خواہشات، بہت بہت مبارکباد۔
گزشتہ دسمبر میں مجھے ماتا اومیہ دھام مندر اور اومیہ دھام کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کا شرف حاصل ہوا تھا اور آج مجھے خوشی ہے کہ آپ نے مجھے گھاٹیلا کی اس عظیم الشان تقریب میں مدعو کیا ہے۔ اگر میں براہ راست آیا ہوتا تو مجھے زیادہ خوشی ہوتی، لیکن میں براہ راست نہیں آ سکا پھر بھی دور سے پرانے معززین کے درشن ہو سکتے ہیں ، وہ بھی میرے لیے خوشی کا موقع ہے۔
آج چیترا نوراتری کا نواں دن ہے۔ میں آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں کہ ماں سدھا تری آپ کی تمام خواہشات پوری کریں ۔ ہمارا گرنار جپ اور تپ کی سرزمین ہے۔ گرنار دھام میں رونق افروز ماں امبا۔ اور اسی طرح تعلیم اور دیکشا کا مقام بھی یہی گرنار دھام ہے۔ اور میں اس مقدس سرزمین کو سلام کرتا ہوں جہاں بھگوان دتاتریہ براجمان ہیں۔ یہ بھی ماں کا کرم ہے کہ ہم سب مل کر ہمیشہ گجرات کی فکر کرتے رہے ہیں، گجرات کی ترقی کے لیے کوشاں رہے ہیں، گجرات کی ترقی کے لیے ہمیشہ کچھ نہ کچھ حصہ ڈالتے رہے ہیں اور مل کر کر رہے ہیں۔
میں نے ہمیشہ اس اجتماعیت کی طاقت کو محسوس کیا ہے۔ آج جب بھگوان رام چندر جی کا پراگٹیہ مہوتسو بھی ہے، ایودھیا میں یہ تہوار بڑی شان و شو کت سے منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں منایا جا رہا ہے، یہ بھی ہمارے لیے ایک اہم بات ہے۔
آپ سب کے درمیان آنا میرے لیے کوئی نئی بات نہیں، ماں اومیہ کے قدموں میں جانا کوئی نئی بات نہیں۔ شاید پچھلے 35 سالوں میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کہیں، کسی موقع پر میں آپ کے درمیان نہ آیا ہوں۔ اسی طرح آج ایک بار پھر مجھے معلوم ہوا، مجھے کسی نے ابھی بتایا تھا، 2008 میں مجھے یہاں افتتاح کے لیے آنے کا موقع ملا تھا ۔ یہ مقدس مقام ایک طرح سے تعظیم کا مرکز رہا ہے، لیکن مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ سماجی شعور کا مرکز بھی بن گیا ہے۔ اور سیاحت کا مرکز بھی بن چکا ہے۔ 60 سے زائد کمرے بنائے گئے ہیں، کئی شادی ہال بنائے گئے ہیں، ایک عظیم الشان کھانے کی جگہ بنائی گئی ہے۔ ایک طرح سے ماں اومیہ آشیرواد سے آپ سب کی طرف سے ماں اومیہ کے عقیدت مندوں اور سماج کو شعور دینے کے لیے جو بھی ضرورتیں ہیں پوری کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اور میں تمام ٹرسٹیوں، نگرانوں اور ماں اومیہ کے عقیدت مندوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے 14 سال کے اس مختصر عرصے میں کام کو بڑھایا ہے۔
ابھی ہمارے وزیر اعلیٰ نے بہت جذباتی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھرتی ہماری ماں ہے اور اگر میں اومیہ ماتا کا بھکت ہوں تو میرے پاس اس دھرتی ماں کو تکلیف دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ کیا ہم اپنی ماں کو بغیر کسی وجہ کے گھر میں دوائی دیں گے؟ کیا آپ بغیر کسی وجہ کے خون چڑھانے وغیرہ کا کام کریں گے؟ ہم جانتے ہیں کہ ماں کو اتنا ہی دینا پڑتا ہے جتنا انہیں چاہئے ۔ لیکن ہم نے ماں دھرتی کے لیے فرض کر لیا ہے کہ انہیں یہ چاہیے، وہ چاہئے … پھر ماں بھی اوب جائیں کہ نہ اوب جائیں ۔
اور اس کی وجہ سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ کتنی مصیبتیں آرہی ہیں۔ اس ماں دھرتی کو بچانا ایک بڑی مہم ہے۔ ہم ماضی میں پانی کے بحران میں زندگی گزار رہے تھے۔ خشک سالی ہماری مستقل تشویش تھی۔ لیکن جب سے ہم نے چیک ڈیم کی مہم شروع کی، پانی ذخیرہ کرنے کی مہم شروع کی، پر ڈراپ مور کراپ کی مہم شروع کی، ڈرپ اریگیشن کی مہم چلائی ، سونی ا سکیم نافذ کی، پانی کے لیے بہت کوششیں کیں۔
گجرات میں جب میں وزیر اعلیٰ تھا اور کسی دوسری ریاست کے وزیر اعلیٰ سے بات کرتا تھا کہ ہمیں یہاں پانی کے لیے اتنی محنت کرنی پڑتی ہے۔ ہماری حکومت کا زیادہ تر وقت پانی کی فراہمی میں صرف ہوتا ہے، تو دوسری ریاستیں حیران ہوتی تھیں ، کیونکہ انہیں اس مصیبت کا اندازہ نہیں تھا۔ ہم آہستہ آہستہ اس مصیبت سے نکل آئے، کیونکہ ہم نے ایک عوامی تحریک شروع کی۔ آپ سب کے تعاون سے ایک عوامی تحریک چلائی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عوامی تحریک چلائی ۔ اور آج پانی کے تئیں بیداری ہے۔ لیکن پھر بھی میرا ماننا ہے کہ ہمیں پانی کے تحفظ کے لیے بالکل بھی لاتعلق نہیں رہنا چاہیے، کیونکہ یہ کام ہر بارش سے پہلے کرنا ہے۔ تالاب گہرے بنانے ہیں، نالیاں صاف کرنی ہیں، یہ سب کام کرنے ہیں، تب ہی پانی جمع ہوگا اور پانی زمین میں اترے گا۔ اسی طرح اب سوچنا پڑے گا کہ کیمیکل سے کیسے نجات حاصل کی جائے۔ ورنہ ایک دن دھرتی ماں کہے گی کہ اب بہت ہو گیا.. تم جاؤ.. میں تمہاری خدمت نہیں کرنا چاہتی اور چاہے آپ کتنا ہی پسینہ بہا لیں، کتنے ہی مہنگے بیج بو لیں، کوئی پیداوار نہیں ہوگی۔ اس دھرتی ماں کو بچانا ہے۔ اور اس کے لیے یہ اچھی بات ہے کہ گجرات میں ہمیں ایسے گورنر ملے ہیں جو قدرتی کھیتی کے لیے پوری طرح وقف ہیں۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ گجرات کے ہر تعلقہ میں گئے اور قدرتی کھیتی کے لیے کسانوں کی کئی کانفرنسیں منعقد کیں۔ میں خوش ہوں ۔ روپالا جی بتا رہے تھے کہ لاکھوں کسان قدرتی کھیتی کی طرف بڑھے ہیں اور وہ قدرتی کھیتی کو اپنانے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ یہ بھی سچ ہے کہ خرچہ بھی بچ جاتا ہے۔ اب جب کہ وزیر اعلیٰ نے کال دی ہے، ہمیں ایک نرم اور پرعزم وزیر اعلیٰ مل گیا ہے، تو ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے جذبات کو سچ کریں۔ گجرات کے دیہاتوں میں کسان قدرتی کھیتی کے لیے آگے آئے۔ جس طرح کیشو بھائی اور میں نے پانی کے لیے محنت کی، اسی طرح بھوپیندر بھائی ماں دھرتی کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔
گجرات کے تمام لوگوں کو اس دھرتی ماں کو بچانے کی کوششوں میں شامل ہونا چاہیے۔ اور میں نے دیکھا ہے کہ آپ جو بھی کام کرتے ہیں اس میں کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔ مجھے یاد ہے کہ میں اونجھا میں بیٹی بچاؤ کے حوالے سے بہت پریشان تھا۔ ماں اومیہ کا تیرتھ ہو اور بیٹیوں کی تعداد کم ہو رہی تھی۔ پھر میں ایک بار ماں اومیہ کے قدموں میں گیا اور معاشرے کے لوگوں کو جمع کیا اور کہا کہ آپ سب مجھ سے وعدہ کریں کہ بیٹیوں کو بچانا ہے۔ اور مجھے فخر ہے کہ گجرات میں ماں اومیہ کے عقیدت مندوں، ماں کھوڈل دھام کے عقیدت مندوں اور پورے گجرات نے اس بات کو اٹھالیا ۔ اور گجرات میں بیٹیوں کو بچانے کے لیے ،اور ماں کے پیٹ میں بیٹیوں کو نہیں مارنا چاہیے، اس کیلئے کافی بیداری آئی۔ آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ گجرات کی بیٹیاں کیا کمال کر رہی ہیں، ہمارے مہسانہ کی بیٹی دیویانگ نے اولمپکس میں جا کر پرچم لہرایا۔ اس بار اولمپکس میں جانے والی کھلاڑیوں میں گجرات کی 6 بیٹیاں بھی شامل تھیں۔ کون فخر نہیں کرے گا-- اسی لیے میں سمجھتا ہوں کہ اومیہ ماں کی سچی عقیدت یہ ہے کہ یہ طاقت ہمارے اندر آتی ہے، اور اس طاقت کی مدد سے ہم آگے بڑھتے ہیں۔ ہم جتنا زیادہ قدرتی زراعت پر زور دیں گے، ہم بھوپیندر بھائی کی اتنی ہی مدد کریں گے، ہماری دھرتی ماں سرسبز ہو جائے گی۔ گجرات کھل اٹھے گا ،آج آگے تو بڑھا ہی ہے، لیکن مزید کھل اٹھے گا۔
اور ایک دوسرا خیال بھی میرے ذہن میں آتا ہے، ہمارے گجرات میں بچےسوئے تغذیہ کا شکار ہیں، یہ اچھی بات نہیں ہے۔ گھر میں ماں کہتی ہے کھا لو مگر وہ نہیں کھاتا ۔ غربت نہیں ہے لیکن کھانے پینے کی عادات ایسی ہیں کہ جسم کو پرورش نہیں ملتی۔ اگر بیٹی کو خون کی کمی ہو اور وہ بیس چوبیس سال میں شادی کر لے تو اس کے پیٹ سے کیسا بچہ پیدا ہو گا؟ ماں مضبوط نہ ہو تو بچے کا کیا بنے گا؟ اس لیے بیٹیوں کی صحت کا زیادہ خیال رکھنا چاہیے اور عام طور پر تمام بچوں کی صحت کا خیال رکھا جانا چاہیے۔
مجھے یقین ہے کہ ماتا اومیہ کے تمام عقیدت مند گاؤں گاؤں جائیں گے اوروہ پانچ دس بچے حاصل کریں گے - خواہ وہ کسی بھی معاشرے سے ہوں - اور وہ اس بات کی کوشش کریں گے کہ وہ اب سوئے تغذیہ کا شکار نہیں ہوں- ہمیں ایسا عزم کرنا چاہیے۔ کیونکہ بچہ مضبوط ہوگا تو خاندان بھی مضبوط ہوگا اور معاشرہ بھی مضبوط ہوگا اور ملک بھی مضبوط ہوگا۔ آپ پا ٹوتسو کر رہے ہیں، آج خون کے عطیہ وغیرہ کے پروگرام بھی ہو چکے ہیں۔ اب یہ کریں ماں اومیہ ٹرسٹ کے ذریعے گاؤں گاؤں میں صحت مند بچوں کا مسابقہ کروائیں۔ دو، تین، چار سال کے تمام بچوں کی تپاس ہو اور جو تندرست ہو اسے انعام دیا جائے ۔ سارا ماحول بدل جائے گا۔ یہ ایک چھوٹا سا کام ہے، لیکن ہم اسے اچھی طرح سے کر سکتے ہیں۔
ابھی مجھے بتایا گیا کہ یہاں بہت سے شادی ہال بنائے گئے ہیں۔ بارہ مہینے شادیاں نہیں ہوتیں۔ اس جگہ کا کیا استعمال ہوتا ہے ؟ ہم وہاں کوچنگ کلاسز چلا سکتے ہیں، یہاں غریب بچے آئیں ، معاشرے کے لوگ پڑھانے کا کام کریں ۔ ایک گھنٹے کے لیے، دو گھنٹے کے لیے، جگہ کافی کام آئے گی۔ اسی طرح یوگا کا مرکز بھی ہو سکتا ہے۔ ہر صبح ماں اومیہ کے درشن بھی ہوجائیں، گھنٹے دو گھنٹے یوگا پروگرام ہو، اور اس جگہ کا اچھا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جگہ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے، تب ہی یہ حقیقی معنوں میں سماجی شعور کا مرکز بنے گا۔ اس کے لیے ہمیں کوشش کرنی چاہیے۔
یہ آزادی کے امرت مہوتسو کا وقت ہے – ایک طرح سے یہ ہمارے لیے بہت اہم دور ہے۔ 2047 میں جب ملک آزادی کی سو سالہ تقریبات منا رہا ہوگا تو ہم کہاں ہوں گے، ہمارا گاؤں کہاں ہوگا، ہمارا معاشرہ کہاں ہوگا، ہمارا ملک کہاں تک پہنچ چکا ہوگا، یہ خواب اور عزم ہر شہری میں پیدا ہونا چاہیے۔ اور آزادی کے امرت مہوتسو سے ہم ایسا شعور لا سکتے ہیں، تاکہ معاشرے میں اچھے کام کیے جا سکیں، جس سے ہماری نئی نسل کو اطمینان حاصل ہو۔ اور اس طرح میرے ذہن میں ایک چھوٹا سا خیال آیا، کہ آزادی کے امرت مہوتسو پر، ہر ضلع نے آزادی کے 75 سال مکمل کر لیے ہیں، تو 75 امرت سروور بنائے جا سکتے ہیں۔ پرانی جھیلیں ہیں، انہیں بڑی، گہری اور بہتر بنائیں۔ ایک ضلع میں 75۔ آپ سوچیں آج سے 25 سال بعد جب آزادی کی صد ی منائی جارہی ہو گی تو وہ نسل دیکھے گی کہ ہمارے گاؤں کے لوگوں نے 75 سال بعد یہ تالاب بنایا تھا۔ اور اگر کسی گاؤں میں تالاب ہو تو وہاں طاقت ہوتی ہے ۔ پاٹیدار تبھی پانیدار بنتے ہیں جب پانی ہو۔ اس لیے ہم بھی ماں اومیہ کی رہنمائی میں اس 75 تالاب کی مہم چلا سکتے ہیں۔ اور یہ کوئی بڑا کام نہیں، ہم نے لاکھوں چیک ڈیم بنائے، ہم ایسے لوگ ہیں۔ آپ تصور کریں کہ یہ کتنی بڑی خدمت ہوگی۔ 15 اگست 2023 سے پہلے کام مکمل کر لیں گے۔ معاشرے کو تحریک ملے، ایسا کام ہو گا۔ میں کہتا ہوں کہ ہر 15 اگست کو تالاب کے قریب پرچم کشائی کا پروگرام بھی گاؤں کے سینئر کو بلا کر منعقد کیا جائے - ہم جیسے لیڈروں کو مدعو نہ کریں۔ گاؤں کے سینئر کو بلا کر پرچم کشائی کا پروگرام منعقد کریں۔
آج بھگوان رام چندر جی کا جنم دن ہے۔ جب ہم بھگوان رام چندر جی کو یاد کرتے ہیں، ہمیں شبری یاد آتی ہے ، ہمیں کیوٹ یاد آتے ہیں، ہمیں نشاد راجہ یاد آتے ہیں، سماج کے ایسے چھوٹے لوگوں کا نام آتا ہے کہ بھگوان رام کا مطلب یہ سب کچھ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو معاشرے کے پسماندہ طبقے کا خیال رکھتا ہے، وہ مستقبل میں لوگوں کے ذہنوں میں عزت کا مقام پاتا ہے۔ ماں اومیہ کے عقیدت مند سماج کے پسماندہ لوگوں کو اپنا سمجھتے ہیں - کسی بھی معاشرے کا دکھی، غریب - خواہ وہ کچھ بھی ہو۔ بھگوان رام کو بھگوان اور پورن پرشوتم کہا جاتا ہے، اس کی اصل میں یہ ہے کہ انہوں نے معاشرے کے چھوٹے لوگوں کے لیے جس طرح زندگی گزاری اور ان کے درمیان کس طرح زندگی گزاری، ان کی شان کم نہیں ہے ۔ ماں اومیہ کے عقیدت مند بھی خود آگے بڑھیں، لیکن کسی کو پیچھے نہیں رہنا چاہیے، انہیں بھی اس کی فکر کرنی چاہیے۔ تبھی ہمارا آگے بڑھنا درست ہو گا، ورنہ جو پیچھے رہ گیا ہے وہ آگے بڑھنے والے کو پیچھے کھینچ لے گا۔ پھر ہمیں مزید محنت کرنی پڑے گی، اس لیے آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ اگر ہم اپنے پیچھے والوں کو آگے لاتے رہیں گے تو ہم بھی آگے بڑھیں گے۔
میری آپ سب سے گزارش ہے کہ آزادی کا یہ امرت مہوتسو، بھگوان رام کا پراگٹیہ مہوتسو اور ماں اومیہ کا پوٹوتسو اور اتنی بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے ہوئے ہیں، پھر جس رفتار سے ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں، آپ دیکھیں، کورونا کتنا ہے۔ ایک بہت بڑا بحران آیا ہے، اور اب بحران ختم ہو گیا ہے، ہمیں یقین نہیں کیونکہ یہ اب بھی کہیں کہیں دکھائی دے رہا ہے۔ کافی بہو روپی ہے یہ بیماری۔ اس کے سامنے مقابلہ کرنے کے لئے تقریبا 185 کروڑ خوراکیں ۔دنیا کے لوگ سنتے ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہوا - آپ سب کے تعاون کی وجہ سے۔ اس لیے ہم بڑے پیمانے پر بیداری لائیں گے۔ اب صفائی کی مہم، ہماری فطرت کیوں نہ بن جائے، ہم پلاسٹک کا استعمال نہیں کریں گے- کیوں نہ ہماری فطرت بن جائے، ہم سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال نہیں کریں گے۔ گائے کی پوجا کرتے ہیں، ماں اومیہ کے عقیدت مند ہیں، جانور کا احترام کرتے ہیں، لیکن اگر وہ پلاسٹک کھاتی ہے تو ماں اومیہ کے عقیدت مند ہونے کے ناطے یہ درست نہیں ہے۔ اگر ہم ان سب چیزوں کو لے کر آگے بڑھیں تو.. اور مجھے خوشی ہے کہ آپ نے سماجی کاموں میں اضافہ کیا ہے۔ پوٹوتسو کے ساتھ، پوجا پاٹھ ، تعظیم، عقیدہ، جو کچھ بھی ہوتا ہے ،وہ ہوتا ہے ، لیکن اس سے آگے آپ نے پوری نوجوان نسل کو ساتھ لے کر، خون کا عطیہ وغیرہ کا جو بھی کام کیا ہے ۔ میری تمام نیک تمنائیں ہیں۔ آپ کے درمیان دور سے ہی سہی لیکن ّآنے کا موقع ملا ، میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے ۔
آپ سب کو بہت بہت مبارک باد ۔ ماں او میہ کے قدموں میں پرنام !
شکریہ!
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 4110
(Release ID: 1815511)
Visitor Counter : 217
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam