وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور امریکی صدر جوسف آر بائیڈن کے درمیان ورچوئل گفتگو

Posted On: 10 APR 2022 8:24PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 اپریل، 2022 کو امریکی صدر جوسف آر بائیڈن کے ساتھ ورچوئل طریقے سے میٹنگ کریں گے۔ دونوں لیڈران اس وقت جاری دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیں گے اور جنوبی ایشیا، ہند-بحرالکاہل خطہ کی حالیہ پیش رفتوں اور باہمی مفاد کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ورچوئل میٹنگ دونوں فریقین کو  دو طرفہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے کے مقصد سے مسلسل اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کو جاری رکھنے کا موقع عطا کرے گی۔

دونوں لیڈران کی ورچوئل میٹنگ سے پہلے  چوتھا ہند-امریکہ 2+2 وزارتی ڈائیلاگ ہوگا، جس کی قیادت  ہندوستان کی طرف سے رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور ان کے امریکی ہم منصب، وزیر دفاع لائڈ آسٹن اور وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کریں گے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4111

 



(Release ID: 1815509) Visitor Counter : 112