خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

این سی پی سی آر، 11 اپریل سے 31 مئی 2022 تک پریکشا پرو 4.0 منائے گا

Posted On: 10 APR 2022 5:37PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’پریکشا پہ چرچا‘‘ سے تحریک لیتے ہوئے اور امتحانات کو ایک خوشگوار سرگرمی بنانے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس بچوں  کےحقوق کے تحفظ کاقومی کمیشن(این سی پی سی آر)، 11 اپریل 2022 سے  31 مئی 2022 تک پریکشا پرو 4.0 منائے گا۔ این سی پی سی آر 2019 سے اپنی مہم 'پریکشا پرو' کے ساتھ امتحانات کا جشن منا رہا ہے، جس کا مقصد، ایک پلیٹ فارم پر، امتحانات کے تئیں بچوں کے نقطہ نظر کو تبدیل کرنا اور امتحان کے نتائج سے پہلے ان کی پریشانی پر قابو پانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3T6MG.jpeg

پریکشا پرو 4.0 ،طلباء، والدین اور اساتذہ کو اپنے خیالات کا اشتراک کرنے اور ماہرین سے رہنمائی اور اہم تجاویز حاصل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ تناؤ کے اوقات میں، پریشان کن اور الجھے ہوئے خیالات کے بارے میں بات کرنا اور ان کا اشتراک کرنا، طلباء کے تناؤ اور اضطراب کو کافی حد تک کم کرنے میں مدد کرے گا۔

اس سال، بچوں کے علاوہ، اساتذہ اور والدین تک رسائی کے مقصد کے ساتھ کثیر الجہتی نقطہ نظر پر عمل کیا جائے گا۔ پریکشا پرو  4.0 میں درج ذیل سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

  1. 11اپریل 2022 سے 31 مئی 2022 تک فیس بک، ٹویٹر، این سی پی سی آر کے یوٹیوب اور دوردرشن نیشنل اور نیو انڈیا جنکشن کے یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ اجلاس منعقد کرنا، تاکہ طلباء کو امتحان کے نتائج سے پہلے اپنے امتحان کے دباؤ اور پریشانیوں کو کم کرنے کے لیے ماہرین کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔
  2. سمویدنا-(2830-121-1800)، این سی پی سی آر کی ایک ٹول فری ٹیلی کونسلنگ سروس ہے جو کووڈ سے متعلق تناؤ کے لیے ،تربیت یافتہ کونسلرز کے ذریعے  فراہم کی جاتی ہے۔ اسے اب طلباء کے لیے امتحان اور نتائج سے متعلق سوالات، تناؤ اور اضطراب سے نمٹنے کے لیے توسیع دی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003U8PV.jpg

*****

U.No.4107

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1815467) Visitor Counter : 142