وزارت آیوش

یوگا اُتسو نے عالمی موجودگی درج کرائی جب ہزاروں لوگوں نے لال قلعہ میں یوگا کیا


وزارت آیوش صحت کے عالمی دن کے موقع پر یوگا اُتسو منعقد کرتی ہے کیوں کہ یہ 75 دنوں کے بعد منعقد ہونے والے عالمی یوم یوگا 2022 کے لیے تیاری کی شروعات کی علامت ہے

وزیر اعظم کی ’’ایک سورج، ایک زمین‘‘ مہم کے مطابق دنیا بھر میں عالمی یوم یوگا کی تقریب سورج کی رفتار کے ساتھ 24 گھنٹے تک نشر کی جائے گی

برانڈ ’انڈیا‘ کی تشہیر کے لیے 75 وراثتی مقامات پر بین الاقوامی یوم یوگا پر جسمانی مشق کا اہتمام کیا

اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر، مرکزی وزیر، ارکان پارلیمنٹ، غیر ملکی شخصیات  نے لال قلعہ پر یوگا کیا

Posted On: 07 APR 2022 12:59PM by PIB Delhi

صحت کے عالمی دن کے موقع پر وزارت آیوش نے آج نئی دہلی میں لال قلعہ کے مشہور 15 اگست میدان میں یوگا اُتسو منعقد کیا۔ یہ پروگرام 75 دنوں کے بعد منعقد ہونے والے بین الاقوامی یوم یوگا (آئی ڈی وائی) کی تیاری کی شروعات کی علامت ہے۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا موجود تھے۔ اس پروگرام میں کئی مرکزی وزراء، ممبران پارلیمنٹ، مختلف ممالک کے سفیروں، یوگا گروؤں، سینئر عہدیداروں اور رضا کاروں نے اپنی سرگرم حصہ داری درج ککی، کیوں کہ انہوں نے عام یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کے طور طریقے کی مشق کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CB23.jpg

آیوش، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، سیاحت، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب کشن ریڈی، محنت و روزگار، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو، امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی، تعلیم اور امور خارجہ کے وزیر مملکت راج کمار رنجن سنگھ، محنت و روزگار اور پیٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی اور بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر اس موقع پر موجود تھے۔ اس پروگرام میں موجود ممبران پارلیمنٹ میں جناب جگدمبیکا پال، جناب راجندر اگروال، محترمہ سنیتا دُگل، محترمہ منگلا سریش انگاری، جناب سی لالت لنتھنگا، جناب پھاگنون کونیاک، جناب تپن کمار گوگوئی، جناب راجدیپ رائے اور جناب ہورین سنگھ بے شامل تھے۔

متعدد معزز شخصیات اور سویڈن، ہنگری، ویتنام، میڈاگاسکر، ترینیداد اور ٹوبیگو، وینزوئیلا، ٹوگو، پیرو، کرغستان اور زمبابوے سمیت کئی ممالک کے سفیروں اور ہائی کمیشن کے عہدیداروں نے یوگا اتسو میں شرکت کی اور اس رسمی پروگرام میں عالمی موجودگی درج کرائی۔ اس سال 75 دنوں کے بعد منعقد ہونے والے 8ویں بین الاقوامی یوم یوگا کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ ہر سال 21 جون وک پوری دنیا میں بین الاقوامی یوم یوگا منایا جاتا ہے۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے یوگا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، ’’یوگا بھارت کی بیش قیمتی ثقافتی وراثت کی علامت ہے۔ انہوں نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دی اور یوگا کو پوری دنیا میں لے جانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RG56.jpg

اس موقع پر جناب سربانند سونووال نے کہا، ’’آج صحت کا عالمی دن ہے۔ یوگا ایک ایسی مشق ہے جو جسم اور ذہن کے درمیان تال میل بناتی ہے۔ یہ  ہمیں جسمانی طاقت عطا کرکتا ہے اور جدید زندگی کی چنوتیوں کا کامیابی کے ساتھ سامنا کرنے کے لیے ذہنی توازن اور جذباتی استحکام فراہم کرتا ہے۔ ہم 75 دنوں کے بعد منعقد ہونے والے بین الاقوامی یوم یوگا کی تیاریوں کی شروعات کے طور پر یہ پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ جناب سونووال نے کہا کہ وزارت نے اہم انڈیا برانڈنگ کے ساتھ 75 وراثتی مقامات پر یوگا کی مشق کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے اور سورج کی رفتار کے ساتھ دنیا بھر میں بین الاقوامی یوم یوگا کے پروگراموں کو  نشر کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ’ایک سورج، ایک زمین‘ مہم سے جڑا ہوا ہے۔

پروگرام میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا، ’’میں لوک سبھا کے اسپیکر، مرکزی وزراء، ممبران پارلیمنٹ، سفیروں، ہائی کمشنروں، یوگا گروؤں، مختلف وزارتوں کے نمائندوں، صحافیوں، رضاکاروں اور شرکاء کا ممنون ہوں۔ آنے والے دنوں میں، میں تمام متعلقین سے عوامی حصہ داری اور شرکت کو زیادہ سے زیادہ بنانے کے لیے مشن موڈ میں مشترکہ کوشش کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003A00L.jpg

آج کے میگا شو میں کامن یوگا پروٹوکال (سی وائی پی) کو بہت اہمیت دی گئی۔ سی وائی پی کو ماہرین سے ان پٹ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، کیوں کہ اس میں یوگا کے تمام فوائد کو حاصل کرنے کے لیے یومیہ یوگا کی مشق شامل ہے۔ پروٹوکال کا مقصد یوگ ندرا، پرانایام، دھیان وغیرہ جیسی یوگا کی مشقوں کو مقبول بنانا ہے۔ یوگا کی ہر ایک سرگرمی لچیلے پن، طاقت، توازن اور ہم آہنگی حاصل کرنے میں بہتر کرنے کی کلید ہے۔ حکومت ہند کے ذریعے یوگا پورٹل لوگوں کو ہر دن یوگا کو اپنانے، مشق کرنے اور لطف اندوز ہونے میں مدد کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے۔

وزارت آیوش کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا نے یوگا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوگا آج ایک بین الاقوامی برانڈ بن گیا ہے اور دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں اس کی بڑے پیمانے پر مشق کی جا رہی ہے۔

پرمارتھ نکیتن کے صدر سوامی چیدانند سرسوتی اور مہابودھی بین الاقوامی دھیان کیندر، لیہہ لداخ کے بانی محترم بھکھو سنگھ سینا جیسے یوگا گروؤں نے بھی لائیو پروگرام کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

خطاب کے بعد، مورارجی دیسائی قومی یوگا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایشور وی بسوردّی کی قیادت میں مورارجی دیسائی قومی یوگا انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کے ذریعے یوگا کے عام طور طریقوں کا ایک لائیو مظاہرہ کیا گیا، جس میں 3000 سے زیادہ یوگا سادھکوں نے لال قلعہ پر یوگا کے عام طور طریقوں کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام کو وزارت آیوش، مورارجی دیسائی قومی یوگا انسٹی ٹیوٹ اور یوگا کے دیگر اداروں کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے توسط سے اسٹریم کیا گیا تھا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3980

 



(Release ID: 1814475) Visitor Counter : 169