صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

ہندوستانی برادری ہندوستان – نیدرلینڈ کے بڑھتے ہوئے دوطرفہ رشتوں کا ایک مضبوط ستون ہے  اور نہ صرف ہندوستان اورنیدرلینڈ بلکہ ہندوستان اور یوروپ کے درمیان  ایک پل کاکام کرتی ہے :صدرجمہوریہ کووند


صدرجمہوریہ ہندنے ایمسٹرڈم میں  ہندوستانی برادری اورہندوستان کے دوستوں کے ا ستقبالیہ میں شرکت کی اور خطاب کیا

Posted On: 07 APR 2022 11:25AM by PIB Delhi

 

ہندوستان کے صدرجمہوریہ جناب رام ناتھ کووندنے کہا کہ  ہندوستانی برادری ہندوستان – نیدرلینڈ کے بڑھتے ہوئے دوطرفہ رشتوں کا ایک مضبوط ستون ہے  اور نہ صرف ہندوستان اورنیدرلینڈ بلکہ ہندوستان اور یوروپ کے درمیان  ایک پل کاکام کرتی ہے۔وہ  ہندوستانی برادری  اور فرینڈس آف انڈیا کے ارکان سے ایک استقبالیہ میں خطاب کررہے تھے ، جو کل شام (6 اپریل 2022) کو  نیدرلینڈس میں ہندوستان کی سفیر  محترمہ رینت سندھو نے ایمسٹرڈم میں دیاتھا ۔ انہوں نے کہاکہ آج نیدرلینڈ میں موجود ہندوستانی برادری یوروپ میں رہنے والے ہندوستانیوں کی  سب  سے بڑی  تعدادہے جس میں  ہندوستانی- سرینامی  برادری کے 200000 لاکھ سے زیادہ  اور 60000 سے زیادہ ہندوستانی ماہرین اور طلباء شامل ہیں ۔

صدرمحترم نے بتایا کہ نیدرلینڈ میں رہنےو الے ہندوستانی ماہرپیشہ وروں نےبہترین کارکردگی دکھائی ہے ۔ صنعت کاروں، ڈاکٹروں، بینک کاروں اورٹکنالوجی کے ماہرین کی حیثیت سے ڈچ سماج اور معیشت کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر عالمی برادری  کی عظمت میں بھی اضافہ کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کو ان لوگوں کے کارناموں کامیابیوں پر فخر ہے۔

صدر محترم نےکہاکہ ہندوستان سے کسی ہندوستانی کو باہر لایا جاسکتاہے لیکن کسی ہندوستانی کے دل سے ہندوستان کو نہیں نکالا جاسکتاہے ۔ گزشتہ کچھ صدیوں میں بہت سے ہندوستانیوں نے غیر ممالک کاسفر کیا ہے لیکن ہندوستانیت ان کے دل کی دھڑکن بنی رہی ہے  اور فخر کی بات ہے کہ وہ لوگ دنیا میں کہیں بھی رہے ہوں، انہوں نے ہندوستانی تہذیبی اقدارکو زندہ رکھا ہے ۔ وہ جس علاقےمیں بھی رہے ، اس کے رنگ میں خود کو ڈھال لیا اور مکمل طورپر اس کاحصہ بن گئے۔

جناب صدر نےکہاکہ ہندوستانی تارکین وطن نے گزشتہ عالمی وباکےدوران ساز وسامان اوررقوم بھیج کر مدد فراہم کی ۔ انہوں نے اسکی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھیجے ہوئے سا مان اور رقم کاملک بھر میں بہت صحیح استعمال کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وقتوں میں ہمیں یہ یاد رکھناہوتاہے کہ بیرون ملک رہنےوالے ہندوستانی ہمارے کنبے کاایک توسیعی حصہ ہے اورہمیں اضافی قوت  فراہم کرتے ہیں ۔

جنا ب صدر نےکہاکہ ہندوستان نے تارکین وطن کے ساتھ اپنے رشتے کو مضبوط کرنے اوران کی ضروریات پر توجہ دینے کا پختہ عزم کررکھا ہے ۔ کزشتہ کچھ برسوںمیں ہمارے ان کے ساتھ رابطے کئی گناگہرے ہوئےہیں ۔ بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کوبہت سے علاقے میں حیثیت اور فوائد کے حصول کے لئے کارڈز جاری کئے گئے ہیں ۔ طویل مدت ویزااور ای ویزاکے اجراکے ذریعہ ان کے ہندوستان کا سفر کرنے میں سہولت پیدا کی گئی ہے ۔ہندوستان کی نئی نسل کے ساتھ ان کی شراکت اورمیل جول کوبڑھانےکے لئےہم نے تارکین وطن کے بچوں کے لئے ہندوستان کو جانئے پروگرام اوراسکالرشپ پروگرام شروع کئےہیں تاکہ وہ اعلی تعلیم کے حصول کےلئے ہندوستانی یونیورسٹیوں میں داخلہ لے سکیں ۔ انہوں نےہندوستانی برادری پر زور دیا کہ ان اقدامات سےفیضیاب ہوں اوران میں سرگرمی سے حصہ لیں ۔

جناب صدر نے یہ بھی کہاکہ آج ہندوستان  میں سماجی  صنعتوں اور ثقافتی رابطو ں ، اور کاروبار کےلئے  بھر پورمواقع موجود ہیں ۔انہوں نے ہندوستانی برادری کو ہندوستان کے  انقلابی سفر میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنے نظریات ، کاروباری طو ر طریقو ں اور سرمایہ کاری کے راستوں سے تعاون کرسکتے ہیں ۔

جناب صدر نے کہا کہ گزشتہ تقریبا 75 برسوں سے ہندوستان اورنیدرلینڈ کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری میں قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے۔ نیدرلینڈ اس وقت ہندوستان میں تیسرا سب سے بڑا سرمایہ کاری کرنے والا ملک ہے۔ ا سی طرح ہندوستان بھی نیدرلینڈ میں  سرمایہ کاری کرنے والوں کی صف ا ول میں ہے۔نیدرلینڈ پانی کے بندوبست اور سائنسی معلومات میں اہم حیثیت رکھتا ہے ۔ اس شعبے میں بہت سے منصوبوں کے نفاذ کےلئے دونوں فریق نزدیکی تعاون کے سا تھ کام کررہے ہیں ۔زراعت،صحت، بندرگاہ اورجہاز رانی، سائنس و ٹکنالوجی، اعلی تعلیم او رشہری ترقیات وہ شعبےہیں جن کےتعاون کے سلسلے میں ترجیحی طور پرنشاندہی کی گئی ہے ۔

صدرجمہوریہ نےبتایاکہ ہم اپنےبڑے پروگرموں جیسے میک ان انڈیا، اسکل انڈیا، کلین انڈیا اورڈجیٹل انڈیا میں نیدرلینڈ کو ایک اہم  شراکت دارسمجھتےہیں ۔ہم نیدرلینڈکی ٹکنالوجی ، مہارت اور سرمایہ کاری سے ہندوستان میں ترقی کے لئےاستفادہ کرناچاہتے ہیں اوراس مقصدکوحاصل کرنے میں یہاں مقیم ہندوستانی برادری اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔

 آج (7 اپریل 2022 کو) صدرجمہوریہ دوملکوں، ترکمانستان اورنیدرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے نئی دہلی کے لئے واپس روانہ ہورہے ہیں ۔

 

Please click here to see the President's address

 

 

 

*************

 

 

ش ح- س ب– ف ر

 

U. No.3964



(Release ID: 1814393) Visitor Counter : 143