جل شکتی وزارت
جل شکتی کے مرکزی وزیرنے ایشیا میں گندے پانی کو پھرسے قابل استعمال بنانے کے سب سے بڑے پلانٹ ، دلی میں 564ایم ایل ڈی اوکھلا ایس ٹی پی کی تعمیر سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا
جناب گجیندرسنگھ شخاوت نے دسمبر 2022تک دہلی میں سبھی ایس ٹی پی پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے لئے کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی
یمنا کو محفوظ کرنے کی غرض سے نمامی گنگے پروگرام کے تحت 1268ایم ایل ڈی گندے پانی کو صاف کرنے کی غرض سے 2009کروڑروپے مالیت کے 11پروجیکٹ شروع کئے گئے
دسمبر 2022کے بعد دہلی میں دریائے جمنا کے پانی کے معیار میں فرق یقینا محسوس کیاجائے گا:جناب شیخاوت
Posted On:
06 APR 2022 12:41PM by PIB Delhi
جل شکتی کے مرکزی وزیرجناب گجیندرسنگھ شیخاوت نے گندے پانی کو صاف کرنے والے 564ایم ایل ڈی اوکھلا سوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا معائنہ کیا۔ جواس وقت یمنا ایکشن پلان-IIIکے تحت تعمیر کیاجارہاہے اور جس کے لئے مرکزی حکومت فنڈ فراہم کررہی ہے ۔ مرکزی وزیرنے سب سے پہلے آئی ٹی او پرچھٹ گھاٹ کادورہ کیااوروہاں سے بارہ کلومیٹر دوراوکھلا بوٹ کلب پہنچنے کے لئے ایک کشتی پرسوار ہوئے ۔ وہاں سے جناب شیخاوت ، بذریعہ سڑک اوکھلا ایس ٹی ی مقام پرپہنچے ۔ نمانی گنگے کے قومی مشن کے ڈائرکٹرجنرل جناب جی اشوک کماربھی اس معائنہ کے دوران موجودتھے ۔ نمامی گنگے پروگرام کے تحت مرکزی حکومت ، لاگت کا 85فیصد خرچ برداشت کرے گی جب کہ 15فیصد ریاستی سرکار برداشت کرے گی ۔ اوکھلا ایس ٹی پی پروجیکٹ کے لئے کل منظورشدہ لاگت 665.78کروڑروپے ہے ۔
جناب گجیندرسنگھ شیخاوت نے کہاکہ دہلی کی صورتحال پرغورکرنے کے بعد اوردسمبر 2022کی مقررہ مدت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، دہلی میں ایس ٹی پی کاموں کو تیزی سے کرنی ہدایت کی گئی ہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ دسمبر 2022کے بعد دہلی میں دریائے جمنا کے پانی کے معیار میں یقینافرق محسوس کیاجائے گا۔ اوکھلا ایس ٹی پی ، ایشیا میں گندے پانی کو صاف کرنے کا سب سے بڑا پلانٹ ہے ۔ ان 564ایم ایل ڈی کی تعمیر ہوجانے کے بعد ، دریائے جمنا کے پانی کے معیار میں خاطرخواہ بہتری ہوجائے گی ۔ ایک مربوط پروجیکٹ ہونے کے سبب ، گندے پانی کے بندوبست کو بھی کام کے دائرے میں شامل کرلیاگیا ہے ۔ جس کے تحت گندے پانی کو ، ماحولیات سے متعلق امور کو حل کرتے ہوئے سائنسی طریقے سے ، مناسب طورپرصاف کیاجائے گا۔
s.
دہلی میں سردست ، نمامی گنگے پروگرام کے تحت ، این ایم سی جی نے 1268ایم ایل ڈی گندے پانی کو صاف کرنے کی غرض سے 2009کروڑکی لاگت کے کل 11پروجیکٹ شروع کئے ہیں تاکہ دریائے جمنا کو محفوظ حالت میں رکھا جاسکے ۔ نمامی گنگے پروگرام کے توسط سے ، مرکزی حکومت ان پروجیکٹوں کی لاگت کا ایک بڑا حصہ اداکرے گی ۔ ان پروجیکٹوں کے تحت دہلی میں کونڈلی ، اوکھلا اوررِٹھا لا کورونیشن پلرکے نشیبی علاقوں میں 1268ایم ایل ڈی گندے پانی کو صاف کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کا ہدف مقررکیاگیاہے ۔ ان پروجیکٹو ں کو دسمبر 2022تک مکمل کرلینے کا ہدف طے کیاگیاہے ۔
*****
ش ح ۔ ع م۔ ع آ
U-3906
(Release ID: 1814041)
Visitor Counter : 187