امور داخلہ کی وزارت

سمندری طوفان/سیلاب سے متاثرہ ریاستوں کے علاقوں کے لئے  مالی امداد

Posted On: 05 APR 2022 3:08PM by PIB Delhi

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے  آج لوک سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ زمینی سطح پر متاثرہ لوگوں کو راحت پہنچانے  سمیت آفت کے بندوبست کی بنیادی ذمہ داری متعلقہ ریاستی حکومتوں پر  عائد ہوتی  ہے۔ ریاستی حکومتیں سمندری طوفان اور سیلابوں سمیت قدرتی آفات کے بعد حکومت ہند کےذریعہ  منظور شدہ  اشیا اور اصولوں کے مطابق ان کے  پاس پہلے ہی دستیاب رائے گئے  اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) سے  راحت کے اقدامات کرتی ہیں ’شدید نوعیت‘ کی آفت کے معاملے  میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) سے اضافی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، جس میں بین وزارتی مرکزی ٹیم (آئی ایم سی ٹی ) کے دورے پر منی ایک جائزہ شامل ہوتا  ہے۔

مالی سال 2021-22 کے دوران ( 31 مارچ  2022 تک)، یکم اپریل2021 تک  متعلقہ ریاست کے ایس ڈی آر ایف  کی ابتدائی بقیہ رقم کے  50 فیصد کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد، سیلابوں اور سمندری طوفانوں کے لیے این ڈی آر ایف  سے جاری کئے گئے  فنڈ کی ریاست وار تفصیل درج ذیل ہے: -

(روپے کروڑ میں)

نمبر شمار

ریاست کا نام

آفت کا نام

این ڈی آر ایف سے جاری کی گئی مدد

1.

آندھرا پردیش

سیلاب

351.43

2.

بہار

سیلاب

1,038.96

3.

گجرات

سمندری طوفان ’تاؤتے‘

1,000.00*

4.

جھارکھنڈ

سمندری طوفان ’یاس‘

200.00*

5.

کرناٹک

سیلاب

1,623.30

6.

مدھیہ پردیش

سیلاب

600.50

7.

مہاراشٹر

سیلاب

1,056.39

8.

اوڈیشہ

سمندری طوفان ’یاس‘

500.00*

9.

سکم

سیلاب/ لینڈ سلائیڈنگ

55.23

10.

تمل ناڈو

سیلاب

566.36

11.

مغربی بنگال

سمندری طوفان ’یاس‘

300.00*

سیلاب

50.13

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

* این ڈیر ایف سے جاری کی گئی پیشگی رقم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 3849

                          



(Release ID: 1813868) Visitor Counter : 149