وزارتِ تعلیم

بھارت کی جنگ آزادی کے گمنام مجاہدین کی کہانیاں قومی یادداشت میں نقش ہونی چاہیئں :جناب دھرمیندر پردھان


وزارت تعلیم نے آج 1757 سے 1947 تک کی جنگ آزادی کے بارے میں ایک نمائش کا اہتمام کیا

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے نمائش کا افتتاح کیا

Posted On: 04 APR 2022 3:02PM by PIB Delhi

 

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج پارلیمنٹ لائبریری میں وزارت تعلیم کے  تحت تاریخی تحقیق سے متعلق  ہندوستانی کونسل  کے ذریعہ منعقدہ بھارت کی جنگ آزادی سے متعلق نمائش کا افتتاح  کیا۔تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے بھی نمائش دیکھی۔ تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ انّ پورنا دیوی، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان پارلیمنٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S3GS.jpg

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ اس نمائش میں 1757 سے 1947 تک کے بھارت کی تاریخ کے تقریباً 200 برسوں کی کہانیاں دکھائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس نمائش کا مقصد جنگ آزادی کے گمنام مجاہدین کی  کہا نیوں پر روشنی ڈالنا ہے جو کہ قومی یادداشت میں نقش ہونی چاہیئں۔ ملک بھر کے ارکان پارلیمنٹ اس نمائش کو دیکھیں گے اور اپنے متعلقہ حلقوں کے گمنام مجاہدین کے ناموں کی تجویز پیش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت ثقافت ریاستی حکومتوں کے تعاون سے ملک بھر میں 100 مقامات پر یہ  اس نمائش کا اہتمام کرے گی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ بھی نمائش کا اہتمام کیا جائے گاَ ۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-3770

                          



(Release ID: 1813352) Visitor Counter : 145