شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فیشنل ریکگ نیشن سسٹم (ایف آر ایس)  مرحلے وار طریقے سے نافذ کیا جائے گا


کولکتہ، وارانسی، پنے ، وجے واڑہ ، بنگلور، دہلی اور حیدرآباد   میں مارچ 2023 تک ایف آر ایس    لگایا جائے گا

Posted On: 04 APR 2022 2:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4  اپریل 2022/

فیشنل ریکگ نیشن سسٹم   (ایف آر ایس) ڈیجی یاترا کا  ایک حصہ ہے جو حکومت نے ہوائی اڈوں پر  مسافروں ، کی بلا رکاوٹ آمدورفت کے لئے فراہم کیا ہے۔  اس پر  مرحلہ وار طریقے سے  نفاذ کیا جائے گا۔    پہلے مرحلہ  میں کولکتہ،  وارانسی، پنے ، وجے وراڑہ،  بنگلور، دہلی اور حیدرآباد   کے ہوائی اڈوں پر   مارچ 2023 تک یہ نظام شروع کردیا جائے گا۔  ان ہوائی اڈوں پر  ڈیجی یاترا  بائیو میٹرک بورڈنگ نظام    کے لئے رجسٹریشن   ’ڈے آف ٹریول‘   کے ساتھ   ابتدائی   ٹسٹ مکمل کرلئے گئےہیں۔  

سیکورٹی کی ضرورت  مسلسل  تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ شہری ہوا بازی کی سیکورٹی کا بیورو (بی سی اے ایس)  نے،  جو ملک  میں   شہری ہوا بازی کے لئے سیکورٹی   کی ریگولیٹری اتھارٹی ہے ،    دیگر  متعلقہ ایجنسیوں اور  فریقوں کے ساتھ صلاح و مشورہ سے  وقتاً فوقتاً ہوائی اڈوں پر     سیکورٹی بندوبست  نظر ثانی کرتی ہے اور ضرورت کےمطابق  اسے بہتر  بناتی ہے۔

یہ معلومات شہری ہوا بازی کے    وزیر مملکت  جنرل  (ڈاکٹر) وی کے سنگھ  (سبکدوش)  نے آج راجیہ سبھا میں    ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہی۔

 

ش ح۔   و ا ۔ج

Uno-3767


(Release ID: 1813210) Visitor Counter : 169