وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بحری مشقیں ورونا 2022 اختتام پذیر

Posted On: 04 APR 2022 11:28AM by PIB Delhi

ہندوستان اورفرانس کے درمیان بحری مشقیں ورونا-2022‘ کا 20واں ایڈیشن  3 اپریل 22 کو مکمل ہوگیا۔ اس سال بحری مشقوں کادائرہ وسیع کیا گیا ہے جس میں بحری آپریشنز کے ایک وسیع پہلو کا احاطہ کیا گیا ہے۔بحری  مشقوں کی اہم حکمت عملی کے سمندری مرحلے نے آبدوزشکن پیشگی  جنگی حکمت عملیوں، بندوقوں کی گولیوں کے استعمال، بحری جہازوں کے ارتقاء، حکمت عملی پر مبنی  تدابیر اور وسیع فضائی کارروائیوں پر اہم توجہ مرکوز کی ۔ اکائیوں نے انٹیگرل ہیلی کاپٹروں کے ذریعے  ایک دوسرے کے عرشے پر ڈیک لینڈنگ کااہتمام  بھی کیا  دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان  اعلی سطح کی بین اثرانگیزی اور عملی مہارت کی جھلک پیش کی گئی ۔گن فائرنگ اور سمندر کے اندر نیچے جاکر ایندھن بھرنے کےطریقہ کار کوبھی دونوں ملکوں کے بحری جہازوں کے مابین عملی طور پر کرکے دکھایا گیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(11)4KRQ.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(12)XGJU.jpeg

اس بحری مشق کا آخری مرحلہ جدید ترین آبدوزشکن جنگی بحری مشقوں (اےایس ڈبلیو) پر کم توجہ کے ساتھ آگے بڑھا۔ سی کنگ ایم کے 42B کے ساتھ آئی این ایس چنئی، سمندری گشتی طیارہ پی  P8i، فرانسیسی بحری جہاز ایف ا یس کوربیٹ ، امدادی جہاز ایف ایس لوئیر اوردیگراکائیوں نے اے ایس ڈبلیوآپریشنز کے مکمل اسپیکٹرم پرمشقیں کیں،اس بحری  مشق کے بعد کے حصے میں سمندر میں غوطہ خوروں کا تبادلہ بھی شامل تھا۔

 

بحری مشق کے آخری دن یعنی (03 اپریل 22) کو اہلکاروں کے  ایک دوسرے کے ملک میں دوورے، غوطہ خوروں کا ایک دوسرے کے ملکو ں ٹحں سفر،اور اختتامی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ حصہ لینے والی اکائیوں کے شرکاء اور آپریشنز ٹیموں نے ایک جامع بحث کے لیے آئی این ایس چ کے ساتھ ملاقات کی۔ سمندر میں سبھی ارتقا کا اہتمام کیا گیا تھا جس پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ بحری مشق کے مستقبل کے ایڈیشن میں ممکنہ شمولیت کے اختیارات کو بھی شامل  کیا گیا۔یہ بحری مشق ہندوستانی بحریہ اور فرانسیسی بحریہ کے درمیان اعلی ہم آہنگی اور باہمی افہام و تفہیم کی عکاسی کرتی ہے جو ضرورت پڑنے پر میری ٹائم تھیٹر میں مشترکہ آپریشن کرنے کی ان کی صلاحیت کو تقویت دے گی۔ ورونا-2022 ہندوستان اور فرانس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ح ا ۔ ف ر

U-3753

                          


(Release ID: 1813098) Visitor Counter : 194