مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم اوایچ یو اے  کے سکریٹری نے  پی ایم اے وائی –یو کے تحت سی ایس ایم سی  کی 60ویں میٹنگ کی صدارت کی


2.42 لاکھ مکانات کے مجموعی اضافے کے ساتھ 6 ریاستوں میں تعمیر کے لئے پروجیکٹ  کی تجاویز کو منظوری دی گئی

Posted On: 31 MAR 2022 10:16AM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی کی صدارت میں مرکزی منظوری اور نگرانی کمیٹی (سی ایس ایم سی ) کی 60ویں میٹنگ میں پردھان منتری آواس یو جنا (شہری ) کے تحت 2.42 لاکھ مکانات کے مجموعی  اضافے کے ساتھ چھ ریاستوں میں تعمیر کے لئے  پروجیکٹ کی تجاویز کو منظوری دی گئی ہے۔ ان مکانات کے بارے میں یہ تجویز ہے کہ یہ بینیفیشری لیڈ کنسٹرکشن  (بی ایل سی )، شراکت میں سستی ہاؤسنگ (اے ایچ پی ) اور پی ایم اے وائی –یوکے عمود  ان سیٹو سلم ری ہیبلیٹیشن (آئی ایس ایس آر) عمودی کے تحت تعمیر کیے جائیں گے ۔ جن ریاستوں میں پروجیکٹ کی تجاویز کو منظوری دی گئی ہے وہ ہیں آندھرا پردیش، گجرات، مہاراشٹر، تریپورہ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UKCV.jpg

ایم اوایچ یو اے  کے سکریٹری کے  ساتھ  اس میٹنگ کا آغاز ہوا، جس نے ان ریاستوں میں مکانات کو گراؤنڈ کرنے سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے مکانات کی تکمیل اور ترسیل کی رفتار کا بھی جائزہ لیا۔ میٹنگ میں مشن کے سلسلے میں حصہ لینے والی ریاستوں کے پروجیکٹوں اور ان کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پی ایم اے وائی ۔یومکانوں  کی تعمیر مختلف مراحل میں ہے۔ مشن کے تحت منظور شدہ مکانات کی کل تعداد اب 117.9 لاکھ ہے جن میں سے تقریباً 95.2 لاکھ تعمیر کے لیے گراؤنڈ کر دیے گئے ہیں اور تقریباً 56.3 لاکھ مکمل کر کے مستحقین تک پہنچا دیے گئے ہیں۔ مشن کے تحت کل سرمایہ کاری 7.70 لاکھ کروڑ روپے ہے، جس میں1.96 لاکھ کروڑروپے  کی مرکزکی جانب سے  امداد دی گئی ہے۔ اب تک،  1.18 لاکھ کروڑروپے  کی مرکزی امداد پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے۔

‘سب کے لیے مکان’ کے وژن کے ساتھ پی ایم اے وائی ۔یو کے تحت مکانات کی تعمیر، تکمیل اور مکانات کی فراہمی کو تیز کرنے پر نئے سرے سے زور دیا گیا ہے۔

سی ایس ایم سی کی  میٹنگ میں، ایم اوایچ یو اے کے سکریٹری  نے آندھرا پردیش میں سستی رینٹل ہاؤسنگ کمپلیکس (اے آر ایچ سیز ) کے ماڈل 2 کے تحت تجاویز کو بھی منظوری دی گئی ۔ شہری تارکین وطن/غریبوں کے لیے کل 1,388 نئے اے آرایچ سی  یونٹس (بشمول سنگل بیڈ روم اور ڈارمیٹری) کی منظوری دی گئی ہے، جس میں 3.24 کروڑروپے  کی ٹیکنالوجی انوویشن گرانٹ (ٹی آئی جی ) شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022O5E.jpg

 پی ایم اے وائی ۔یو، اے آرایچ سی کے تحت ایک ذیلی اسکیم، شہری مہاجرین/غریبوں کو ان کے کام کی جگہ کے قریب شہری علاقوں میں باوقار سستی کرایہ پر رہائش فراہم کرتی ہے۔ اسے دو ماڈلز کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔ ماڈل 1 کے تحت، موجودہ سرکاری فنڈ سے خالی مکانات کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یا پبلک ایجنسیوں کے ذریعے اے آر ایچ سی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ ماڈل 2 کے تحت، اے آرایچ سیز کی تعمیر، آپریشن اور دیکھ بھال کا کام عوامی/نجی اداروں کے ذریعے ان کی اپنی خالی زمین پر کیا جا رہا ہے۔

*****

 

ش ح ۔ اک۔ ع آ

U-3549


(Release ID: 1811789) Visitor Counter : 200